Tag: Target Killing

  • فوج ہرمظلوم کیلئے امید کی آخری کرن ہے،الطاف حسین

    فوج ہرمظلوم کیلئے امید کی آخری کرن ہے،الطاف حسین

    کراچی:ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ حکومت اورفریقین اختلافات اور مطالبات فوری طور پر سنجیدہ مذاکرات سے حل کریں، فوج کو پکار کر اس کی مدد کا طالب بن کر کونسا گناہ کیا؟ انکا کہنا تھا کہ اگر انکے کسی جملے سےکسی کی دل آزاری ہوئی تو وہ معذرت خواہ ہیں۔

    ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین نے سیاسی، مذہبی جماعتوں اور دانشوروں سے اپیل کی کہ وہ فریقین کو دلائل کے ساتھ سمجھائیں اور ملک کو سیاسی کشمکش کی دلدل سے باہر نکالیں۔

    الطاف حسین نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے نام اپنے چودہ سوالوں کے خط میں بارے میں کہا ہے کہ فوج ہر مظلوم، محروم اور تواتر کے ساتھ زیادتی کا شکار ہونے والوں کیلئے امید کی آخری کرن کی حیثیت رکھتی ہے، بحیثیت پاکستانی وہ فوج کے ادارے کا دل سے احترام اور فوج کی بیش بہا قربانی کے مترادف ہیں۔

    الطاف حسین نے کہا کہ اگرکچھ عناصر فوج کی وردی پہن کراس کا تقدس مجروح کرتے ہیں تو ان کی نشاندہی ہر محب وطن کا فرض ہے۔

    ایم کیوایم کے قائد کا کہنا تھا کہ ہر دکھ اور تکلیف میں انسان اپنوں کو ہی پکارتاہے، لہٰذ فوج کو پکار کر اور اس کی مدد کا طالب بن کرانہوں نے کوئی گنا نہیں کیا، اگر کسی جملے سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہوتو الطاف حسین معذرت خواہ ہیں۔

  • کراچی: فائرنگ اور پُرتشدد واقعات، 4افراد جاں بحق

    کراچی: فائرنگ اور پُرتشدد واقعات، 4افراد جاں بحق

    کراچی: فائرنگ اور پُرتشدد واقعات کے دوران چار افراد کو قتل کردیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق سمن آباد کے قریب فائرنگ سے  تین افراد زخمی ہوئے، جن میں سے دو جانبر نہ ہوسکے، بلدیہ اتحاد ٹاون سے شیر بہادر نامی نوجوان کی تشدد ذدہ لاش ملی جبکہ بن قاسم میں کلہاڑی کے وار سے ایک شخص کو قتل کیا گیا۔

    گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب اور کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے  دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ ماڑی پور اور ناظم آباد میں بھی دو افراد زخمی ہوئے۔

  • کراچی میں ڈبل سواری پرپابندی عائد

    کراچی میں ڈبل سواری پرپابندی عائد

    کراچی: ملک کے صنعتی دالخلافہ میں امن و امان کی بدترین صورتحال صورتحال کے باعث شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگادی گئی ہے۔

    اے آروائی نیوز کے نمائندے شاہ نواز شاہ کے مطابق فیصلہ صوبائی وزارت ِ داخلہ کے تحت کیا گیا ہے اور ڈبل سواری پر پابندی آئندہ دس روز کے لئےعائد رہے گی۔

    سیکریٹری داخلہ نیازعباسی کا کہنا ہےکہ پابندی شہرمیں جاری بد امنی اور فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی حالیہ لہر کے نتیجے میں پولیس چیف کی سفارش پر لگائی جارہی ہے اور حکم کااطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔

    واضح رہے کہ کراچی میں گذشتہ چند روز میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں تیزی آئی ہے جس کے نتیجے میں علامہ علی اکبر کمیلی اور مولانا مسعود سمیت کئی افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

  • کراچی میں رینجرز ٹارگٹ کلرز کےنشانےپر

    کراچی میں رینجرز ٹارگٹ کلرز کےنشانےپر

    کراچی: ٹارگٹ کلرزنےکراچی میں اب رینجرز کو ہدف بنالیا،ڈبل سواری پرپابندی کے باوجودموٹرسائیکل سواروں نےدورینجرز اہلکاروں کوشہید کردیا۔

    کراچی میں پولیس کےبعد رینجرز بھی ٹارگٹ کلرزکے نشانےپرآگئی،چوبیس گھنٹےمیں تین رینجرز اہلکاروں کوشہید کردیاگیا،لانڈھی اسپتال چورنگی پررینجرزکی چوکی کےقریب موٹرسائیکل سوارملزمان نے رینجرزاہلکاروں پرگولیاں برسادیں جس کے نتیجے میں دواہلکارثنااللہ اورسیف الرحمان شدید زخمی ہوگئےجنہیں اسپتال منتقل کیاگیالیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

    فائرنگ کی زدمیں نوسالہ بچی عائشہ جاں بحق اورایک راہگیرزخمی ہوگیا،ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ کےمطابق حملہ آوروں نے گارڈ کی وردیاں پہن رکھی تھیں اورملزمان رینجرز اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔

    رات گئےفرنٹیئرکالونی میں فائرنگ سے زخمی رینجرز اہلکاراسپتال میں چل بسا،وزیراعظم نے رینجرزکےجوانوں پرفائرنگ کی مذمت کی ہے اورکہاہےکراچی کےامن کیلئےرینجرزعظیم قربانی دےرہی ہےحملہ بزدلانہ اقدام ہے۔

    ہفتہ کےروزگلشن اقبال میں فائرنگ سےجاں بحق اہل سنت ولجماعت کے کارکنان مولانا ہارون،مولانا احتشام اورقاری حفیظ کی نماز جنازہ اداکردی گئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،کراچی میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے پیش نظرحکومت سندھ یکم اگست کی رات بارہ بجےتک ڈبل سواری پربھی پابندی عائد کردی ہے۔

  • کراچی: فائرنگ و دیگر واقعات میں تین افراد جاں بحق

    کراچی: فائرنگ و دیگر واقعات میں تین افراد جاں بحق

    کراچی میں فائرنگ اورپرتشددواقعات میں تین افرادجان سےگئے۔ کورنگی میں سیکیورٹی اہلکاروں نےٹارگٹ کلرکاشف عرف چیتاکوگرفتارکرلیا۔
    کراچی کےعلاقے ماری پورسےتشدددزدہ بوری بندلاش برآمدہوئی۔

    سی ویوکےقریب سےایک شخص کی لاش ملی۔ گلستان جوہرسےایک شخص کی گولیاں لگی لاش ملی۔ شارع فیصل پربس پرفائرنگ سےتین خواتین سمیت چارافرادزخمی ہوگئے۔

    اورنگی ٹاؤن پاکستان بازارمیں فائرنگ سےایک شخص زخمی ہوا۔ کورنگی میں سیکیورٹی اہلکاروں نے ٹارگٹ کلرکاشف عرف چیتاکوگرفتارکرکےاسلحہ برآمدکرلیا۔