Tag: target

  • منگھوپیر میں پولیس موبائل پر فائرنگ ، اہلکار محفوظ، دہشت گرد جاں بحق

    منگھوپیر میں پولیس موبائل پر فائرنگ ، اہلکار محفوظ، دہشت گرد جاں بحق

    کراچی: منگھوپیر اجتماع گاہ کے قریب پولیس موبائل پر فائرنگ کے بعد اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ملزم زخمی حالات میں گرفتار ہوا جو اسپتال پہنچ کر جاں بحق ہوگیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چار مسلح موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان کی جانب سے پولیس موبائل پر اُس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ معمول کے گشت پر تھی، فائرنگ کے نتیجے میں تمام اہلکار محفوظ رہے۔

    پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا جس کے قبضے سے اسلحہ اور ہوا ہے، گرفتار ملزم کو سخت سیکیورٹی میں اسپتال منتقلی کے بعد تھانے منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔


    پڑھیں: امجد صابری قتل و دیگر دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث2 دہشت گرد گرفتار، وزیر اعلیٰ سندھ


     پولیس افسران نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا ہے جبکہ دیگر ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

    مزید پڑھیں: فائیو اسٹار چورنگی پر فائرنگ، ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق، آئی جی سندھ کا نوٹس


    مسلح اشخاص کی گرفتاری کے لیے مزید پولیس کی نفری طلب کرلی گئی ہے جبکہ آخری اطلاعات موصول ہونے تک ملزمان کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری تھا۔

  • امجد صابری قتل و دیگر دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث2 دہشت گرد گرفتار، وزیر اعلیٰ سندھ

    امجد صابری قتل و دیگر دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث2 دہشت گرد گرفتار، وزیر اعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ شہر کے حالات خراب کرنے والوں کی گرفتاریوں کے لیے سی ٹی ڈی نے اہم کارروائی کی جس کے نتیجے میں لیاقت آباد سے لشگر جھنگوی نعیم بخاری گروپ کے دو خطرناک دہشت گرد گرفتار ہوئے۔

    سینٹرل پولیس آفس میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سی ٹی ڈی نے شہر کے حالات خراب کرنے والے دو اہم ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ ملزمان کا تعلق لشکر جھنگوی نعیم بخاری گروپ سے ہے جن کی شناخت اسحاق عرف بوبی اورعاصم عرف کیپری کے نام سے ہوئی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحے کی فرانزک کروائی گئی۔


    پڑھیں:  متحدہ سیکٹر انچارج شہزاد ملا کا امجد صابری کے قتل کا اعتراف


    انہوں نے کہا کہ اسلحے کی فرانزک رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ شہر میں 28 مقامات پر ہونے والی دہشت گردی کے واقعات ان ہی کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحے سے مل گئے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ نے وارداتوں کی تفصیلات کے حوالے سے آگاہ کیا کہ ایف سی ایریا امام بارگاہ پر بم دھماکہ، ناظم آباد میں مجلس پر فائرنگ، عائشہ منزل پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کا قتل، فوجی جوانوں کی گاڑی پر فائرنگ، اتحاد ٹاؤن میں 4 رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے علاوہ دیگر کارروائیوں میں ملوث تھے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ ملزمان معروف قوال امجد صابری شہید کے قتل میں بھی ملوث ہیں، انہوں نے کہا کہ عاصم عرف کیپری امجد صابری کا پڑوسی تھا جسے لیاقت آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ملزمان شہر کے بڑے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں ان کی گرفتاری سے ماسٹر مائنڈ تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔


    مزید پڑھیں: امجد صابری کے قتل میں ملوث دو بھائی گرفتار


    وزیر اعلی نے کہا کہ سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی پر انہیں مبارک باد پیش کرتا ہوں جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے ڈیپارٹمنٹ کے لیے نقد انعام کا بھی جلد اعلان کیا جائے گا۔

    شہر میں جاری دھرنوں اور گرفتاریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہر کے حالات خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، کراچی کے عوام حکومت اور اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور یقین رکھیں کہ جو بے گناہ ہوگا اُسے رہا کردیا جائے گا۔

  • گوادر کے علاقے جیوانی میں فائرنگ، دو کوسٹ گارڈ جاں بحق

    گوادر کے علاقے جیوانی میں فائرنگ، دو کوسٹ گارڈ جاں بحق

    گوادر: جیوانی بازار میں مسلح افراد کی جانب سے کوسٹ گارڈ کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکاروں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر کے علاقے جیوانی میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے کوسٹ گارڈ کی گشت پر مامور گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو اہلکار جاں بحق ہوئے تاہم موٹر سائیکل سوار جائے وقوع سے فرار ہوگئے۔

    مسلح افراد نے کوسٹ گارڈ کی گاڑی کو اُس وقت نشانہ بنایا کہ جب اہلکار خریداری کی غرض سے جیوانی بازار کی ایک دکان پر کھڑے تھے، فائرنگ کے نتیجے میں 2 دکاندار صابر ولد صلاح الدین سکنہ اور عابد حسین زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پڑھیں:  گوادر سے لاپتا لانچ اور عملے کے عراق میں قید ہونے کا انکشاف

     فائرنگ کے نتیجے میں کوسٹ گارڈز کے دو اہلکار نائیک محمود اور سپاہی اشتیاق احمد موقع پر دم توڑ گئے، ایس ایچ او جیونی چاکر خان بلوچ کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا بعد ازاں عابد حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

    واقعہ کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر گھر گھر تلاشی اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔۔۔متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

    مزید پڑھیں: چینی وفد کی گوادر آمد، ترقیاتی منصوبوں پر جاری پیشرفت کو سراہا

     بی بی سی اردو کے مطابق فائرنگ کے حوالے سے ایک پولیس اہلکار نے کہا کہ نامعلوم مسلح افراد موٹر سائیکل پر آئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، جس میں دو اہلکار جبکہ تین دکاندار  زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ تیز کردیاہے۔

  • اوول ٹیسٹ : انگلینڈ کی ٹیم آؤٹ، پاکستان کو جیت کےلیے 40 رنز کا ہدف

    اوول ٹیسٹ : انگلینڈ کی ٹیم آؤٹ، پاکستان کو جیت کےلیے 40 رنز کا ہدف

    لندن : اوول میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستانی بولرز کی تباہ کُن باؤلنگ کے باعث انگلینڈ کی ٹیم 253 رنز بنا کر پویلین روانہ ہوگئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 40 رنز کا ہدف دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اوول اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستانی بالرز نے تباہ کُن بالنگ کے ذریعے کھیل پر اپنی گرفت کو مضبوط رکھا اور 6 کھلاڑیوں کو کُل 253 کے اسکور پر پویلین بھیج دیا۔

    پاکستان کی جانب سے لیگ اسپینر یاسر شاہ نے 5 کھلاڑیوں جبکہ وہاب ریاض نے 2 ، سہیل خان اور افتخار احمد نے 1،1 وکٹ حاصل کی تاہم میچ کے آخری حصے میں ڈینجر زون میں بھاگنے کی وجہ سے وہاب ریاض پر مزید باؤلنگ پر پابندی عائد کر دی گئی۔ پاکستانی لیگ اسپینر یاسر شاہ اپنی جادوئی باؤلنگ کے باعث سریز میں دوسری بار 5 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

    گزشتہ روز اوول ٹیسٹ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر انگلینڈ کی ٹیم شدید مشکلات میں نظر آئی تاہم پاکستانی بالرز نے جادوئی بالنگ کے سبب آج کے روز بھی انگلش بلے بازوں پر دباؤ برقرار رکھا مزید 6 بلے بازوں کو آج کے روز پویلین لوٹا دیا۔

    انگلینڈ کی ٹیم کی جانب سے دوسری اننگز میں جونی بریسٹو نے نمایاں اسکور کرنے سے سرفہرست رہے جبکہ کپتان الیسٹر کُک نے 7، جوروٹ 39، ایلکس بیلز 12 رنز اور جیمزونس بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

    قبل ازیں پہلی اننگ میں پاکستانی بلے باز یونس خان نے انوکھے انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈبل سینچری اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو مستحکم پوزیشن میں لے کر آئے اور پاکستانی باؤلرز  نے ذمہ دارانہ انداز میں باؤلنگ کرتے ہوئے جشن آزادی کے پُر مسرت موقع پر ٹیم کو فتح کے قریب لاکر کھڑا کردیا ہے۔

    رنز کا ہدف حاصل کرنے کے لیے پاکستانی ٹیم نے اپنی بیٹنگ شروع کردی ہے اور اس وقت اوپنر آنے والے بلے باز 14 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

  • چاول کی برآمدات کا ہدف مشکل نظر آرہا ہے،رفیق سلیمان

    چاول کی برآمدات کا ہدف مشکل نظر آرہا ہے،رفیق سلیمان

    اسلام آباد :رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان میں چاول کی قیمتیں بھی کم ہیں، جس کی وجہ سے چاول کی برآمدات میں دو ارب ڈالرحصول مشکل ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین رفیق سلیمان کا کہنا ہے کہ آئندہ دو سالوں میں 4 ارب ڈالر کا ہدف حاصل کرنا ہے۔ تا ہم موجودہ حالات میں دو ارب ڈالر چاول کی برآمدات کا ہدف مشکل نظرآرہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن کا ایک تجارتی وفد اپریل کے پہلے ہفتے میں ملائیشیا اور فلپائن کے دورے پر روانہ ہو رہا ہے۔

    مذ کورہ دونوں ممالک میں پاکستانی چاول کی برآمد بڑھانے کیلئے مشترکہ اقدامات اور تجاویز کا تبادلہ کرے گا،جبکہ دوسرا تجارتی وفد اپریل سعودی عر ب کا دورہ کرے گا۔

    سعودی عر ب پاکستانی چاول کی بہت بڑی مارکیٹ ہے مگر گزشتہ کئی سالوں سے پاکستانی چاول کی بر آمد تنزلی کا شکار ہے۔ تیسرا تجارتی وفد جلد ہی آسٹریلیا اور نیو زی لینڈ کا دورہ کرے گا جو کہ پاکستانی باسمتی چاول کی بڑی مارکیٹ ہیں۔

  • ورلڈ کپ : آسٹریلیا کا سری لنکا کو تین سو ستتر رنز کا ہدف

    ورلڈ کپ : آسٹریلیا کا سری لنکا کو تین سو ستتر رنز کا ہدف

    سڈنی : کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو جیت کیلئے تین سو ستتر رنز کا ہدف دے دیا۔ سڈنی میں جاری پول اے کےاہم میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    آسٹریلوی اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز دینے سے قاصر رہے، وارنر نو اور ارون فنچ چوبیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان مائیکل کلارک نے اسٹیون اسمتھ کے ساتھ مل کر ایک سو چونتیس رنز کی شراکت قائم کی۔

    کلارک اڑستھ اور اسمتھ بہتر رنز بناکر پویلین لوٹے۔ اننگز کے اختتامی لمحات میں گلین میکسویل نے طوفانی باری کھیلتےہوئے کیرئیر کی پہلی اور ورلڈ کپ کی تاریخ کی دوسری تیز ترین سنچری بنائی۔

    شین واٹسن سرسٹھ رنز بناسکے۔ سری لنکا کی جانب سے ملنگا ور تھسارا پریرا نےدو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آسٹریلیا کے گلین میکس ویل نے اکیاون گیندوں پر سنچری جڑ کر رواں ورلڈ کپ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اے بی ڈی ویلیئرز سے چھین لیا۔

    دھواں دھار بلے بازگلین میکس ویل لنکن ٹائیگرز پر جم کر برسے۔ سڈنی میں میکس ویل نے چوکوں اور چھکوں کی بارش کردی۔

    وکٹ پر آتے ہی میکس ویل کا میٹر گھوم گیا، مار مار کر لنکن بولرز کو نانی یاد دلادی۔ میکس ویل کے لاٹھی چارج سے کوئی نہ بچ سکا، یاکرز کے بادشاہ لاستھ ملنگا بھی میکس ویل کو خاموش نہ کراسکے۔

    میکس ویل نے طوفانی باری کھیلتے ہوئے چھبیس گیندوں پر نصف سنچری بنائی اور پھر اکیاون گیندوں پر سنچری داغ کر ورلڈ کپ کی تاریخ میں دوسری تیزترین سنچری بنانے کااعزاز اپنے نام کیا۔

    میکس ویل کی طوفانی اننگز میں دس چوکوں اور چار فلگ شگاف چھکوں سے سجی تھی۔

  • ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز کا بھارت کوصرف 183 رنزکا ہدف

    ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز کا بھارت کوصرف 183 رنزکا ہدف

    پرتھ : بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے بھارت کو ایک سو تراسی رنز کا ٹارگٹ دیا ہے۔

    ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 44.2 اوورز میں ایک سو بیاسی رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، اوپنر سمیت تمام بلے باز بھارتی سورماؤں کے سامنے ڈھیر ہوگئے۔

    ڈیئل اسمتھ صرف چھ رنز بنا کر لوٹ گئے، جبکہ خطرناک بلے باز مانے جانے والے کرس گیل بھی گیلی بلی کی طرح چوالیس گیندو پر اکیس رنز بنا کر محمد شامی کا شکار بنے۔

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے زیادہ رنز جیسن ہولڈر نے بنائے، جنہوں نے 79 بالز پر 57 رنز اسکور کئے،اور ڈیرن سیمی نے چھبیس رنز بنائے۔

    بھارت کی جانب سے محمد شامی کامیاب بالر ثابت ہوئے جنہوں نےآٹھ اوورز میں پینتیس رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں،جبکہ یو میش یادیو اور جدیجا نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    اس سے قبل ورلڈ کپ گروپ بی کے کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس ویسٹ انڈیز نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی جبکہ بھارتی ٹیم میں بھوشنیور کمار کی جگہ محمد شامی کی واپسی ہوئی ہے۔

  • ورلڈ کپ: ساؤتھ افریقہ نے آئرلینڈ کو 412 رنز کا ہدف دے دیا

    ورلڈ کپ: ساؤتھ افریقہ نے آئرلینڈ کو 412 رنز کا ہدف دے دیا

    کینبرا : ورلڈ کپ گروپ بی کے میچ میں جنوبی افریقہ نے آئرلینڈ کو جیت کے لئے چارسو بارہ رنز کا ہدف دے دیا۔ کینبرا میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس جنوبی افریقہ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    بارہ رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد جنوبی افریقہ بلے باز وکٹ پرڈٹ گئے۔ ہاشم آملہ اور ڈوپلیسی نے آئرش بولرز کی جم کرپٹائی کردی۔

    دونوں بیٹسمینوں نے سینچریاں اسکور کرتے ہوئے دوسری وکٹ کے لئے دو سو سینتالیس رنز کی شراکت قائم کی۔ ڈوپلیسی نے ایک سو نو رنز کی اننگز کھیلی۔

    آملہ نے ایک سو انسٹھ رنزبنائے۔جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئر نو گیندوں پر چوبیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،جبکہ ڈیوڈ ملر46 اورروسو 61 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔جنوبی افریقہ نے چار وکٹوں کے نقصان پر چار سو گیارہ رنز بنائے۔

  • پی ٹی آئی جلسے کیلئے دس لاکھ افراد کا ہدف مقرر

    پی ٹی آئی جلسے کیلئے دس لاکھ افراد کا ہدف مقرر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے تیس نومبر کیلئے جلسے کیلئے دس لاکھ سے زائد افراد کوجلسہ گاہ میں لانے کا ہدف مقرر کردیا گیا۔

    اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں پنجاب کے چھتیس اضلاع کے ضلعی صدور کو مدعو کیا گیا ہے ۔

    جس کا اہم مقصد تیس نومبر کے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے حتمی حکمت عملی طے کرنا تھا۔ اجلاس میں ضلعی قیادت کو پنجاب بھر سے دس لاکھ سے زائد افراد جلسہ گاہ میں لانے کا ٹارگٹ دیا گیا۔

    اجلاس میں تیس نومبر کو حکومتی اقدامات سے نمٹنے کے لیے اہم امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں شاہ محمود قریشی ،جہانگیرترین فوزیہ قصوری دیگررہنما سمیت ضلعی عہدیدران کی وکارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

  • امریکی سائنسدان نے جدید ٹیکنا لوجی سے مزین نئی گولیاں تیارکرلی

    امریکی سائنسدان نے جدید ٹیکنا لوجی سے مزین نئی گولیاں تیارکرلی

    امریکی سائنسدانوں نے جدید ٹیکنالوجی سے مزین نئی گولی تیار کر لی ہے جو اسنائپر کا نشانہ چوکنے جانے پر بھی نشانے پر ہی لگتی ہے۔ اسنائپر کا نشانہ چوک بھی جائے تو گولی ٹارگٹ تک ضرور پہنچے گی، امریکی ادارے نے جدید ٹیکنالوجی سے مزین نئی گولیاں تیار کرلیں۔ان گولیوں کی خاص بات یہ ہے کہ اگر سنائپر کا نشانہ چوک بھی جائے تب بھی یہ گولی کمپیوٹر ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے عین نشانے پر جالگے گی۔

    اس گولی میں ٹارگٹ کی نشاندہی کے لیے جدید آلات نصب ہیں۔ جب اسنائپر ایک بار نشانے کو منتخب کر لے گا تو ہدایات گولی میں موجود کمپیوٹر کو بھیج دی جائیں گی۔ اب چاہے تیز ہوا چل رہی ہو، یا راستے میں آندھی طوفان سے مڈبھیڑ ہوجائے۔ گولی کے اندر نصب ننھا منا کمپیوٹر اسے ہر وقت نشانے کی درست سمت بتاتا رہے گا۔

    عام طور پر امریکی فوجی چھ سو میٹر کی دوری سے نشانہ لگا سکتے ہیں تاہم اس نئی گولی کی مدد سے اب وہ دو ہزار میٹر تک بغیر کسی غلطی کے نشانہ لگا سکیں گے