Tag: Targeted Operation

  • کراچی: پولیس، رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن، 7مشتبہ افراد گرفتار

    کراچی: پولیس، رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن، 7مشتبہ افراد گرفتار

    کراچی: قانون نافذ کرنے والےاداروں نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کردیں، پولیس اور رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کئی افراد کو حراست میں لے لیا۔

    ملک کے سب سے بڑے تجارتی شہر کراچی میں امن قائم کرنے کی کوششوں میں تیزی آگئی ہے، پولیس اور رینجرز جرائم پیشہ افراد اور دہشتگردوں کے خلاف متحرک ہوگئے ہیں۔

    پولیس نے طارق روڈ پر لبرٹی چوک کے قریب ٹارگٹڈ آپریشن کیا اور اس دوران سات مشتبہ افراد کو حراست میں لیا، اسی طرح رینجرز نے بلدیہ ٹاؤن کےعلاقے مہاجرکیمپ کی مخصوص گلیوں کا محاصرہ کرکے تلاشی لی اور کئی افراد سے پوچھ گچھ کی۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن پیرآباد میں پولیس موبائل پر حملہ کرنے والے دو ملزمان فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق موبائل پیر آباد میں معمول کے گشت پر تھی کہ ملزمان نے پولیس موبائل پر اندھادھند فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی کارروائی میں دو ملزمان مارے گئے۔

    ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق ہلاک ملزمان کے قبضے سے موٹر سائیکل، دو گرنیڈ اوراسلحہ برآمد ہوا۔

  • کراچی: طالبان کمانڈر عابد مُچھڑ 3ساتھیوں سمیت ہلاک

    کراچی: طالبان کمانڈر عابد مُچھڑ 3ساتھیوں سمیت ہلاک

    کراچی : مشرف کالونی میں رینجرز سے مقابلے میں کالعدم تحریکِ طالبان کا اہم کمانڈر عابد مچھڑ تین ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

    کراچی کے علاقے مشرف کالونی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تو رینجرز نےعلاقےمیں کارروائی شروع کردی، ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے رینجرز اہلکاروں پر فائر کھول دیا اور دستی بم حملے کئے، جس میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

    جس کے بعد رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر عابد مچھڑ تین ساتھیوں سمیت مارا گیا،عابد مچھڑ کے سر کی قیمت مقرر تھی۔

    ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم رینجرز اہلکاروں پر حملوں سمیت کراچی میں ہونیوالے بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ تھا، حملے میں ہلاک ملزمان کی لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دی گئیں ہیں، ملزمان کے قبضے سے چار کلاشنکوف برآمد ہوئیں۔

  • کراچی:قانون نافذ کرنے والوں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

    کراچی:قانون نافذ کرنے والوں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

    کراچی:شہرقائد میں جرائم پیشہ عناصرکےخلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں،سی آئی ڈی نےکنواری کالونی سےمقابلے کے بعد پانچ انتہائی خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا،ملزمان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد،بارود سے بھری موٹرسائیکل اورایک تیار پیٹرول بم برآمد ہوا ہے ملزمان کے قبضے سے سات کلو بارودی مواد بھی برآمد ہوا،ہولیس کے مطابق ملزمان جلوس پر موٹر سائیکل کے ہمراہ خود کش حملہ کرنا چاہتے تھے ملزمان فرقہ وارانہ اور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی شامل تھے،ملزمان میں اعظیم احمد شیخ ،شاہ جہان،عمران حسین،فرحان اور شاکرشامل ہیں،پولیس نے کھاردار بارہ امام بارگاہ کے قریب سے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لےلیا،رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔

  • کراچی:فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 9افراد جاں بحق

    کراچی:فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 9افراد جاں بحق

    کراچی:شہر قائد میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں نوافراد جان کی بازی ہارگئے،پولیس اور رینجرزکی ٹارگٹڈ کارروائیوں میں درجنوں ملزمان گرفتارکرکے اسلحہ برآمدکرلیاگیا۔

    پاورہاؤس چورنگی کےقریب پولیس موبائل پرفائرنگ سےاے ایس آئی عبد الرحیم جاں بحق ہوگیا،موچکوسے ہاتھ پاؤں بندھی تین لاشیں ملیں،لیاری چاکیواڑہ میں فائرنگ سے ایک لرکی عافیہ جاں بحق ہوگئی،نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سےسیاسی جماعت کا کارکن بہادرخان ہلاک ہوگیا۔

    نیوکراچی اورگودھراں میں پولیس کی چھاپہ مارکارروائیوں میں چالیس ملزمان کوگرفتارکرکےتفتیش کیلئےنامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا،زیرحراست چوبیس افراد کا تعلق مذہبی اورسولہ کاسیاسی جماعتوں سےہے۔

    رینجرز نےبلدیہ،مدینہ کالونی،چنیسرگوٹھ اورفرنٹیئر کالونی میں ٹارگٹڈ کارروائیوں کےدوران کالعدم تنظیم اورلیاری گینگ وارکےدرجن سےزائد ملزمان کوگرفتارکرکےبھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔

  • کراچی: رینجرز سے مقابلہ،  3ٹارگٹ کلر ہلاک

    کراچی: رینجرز سے مقابلہ، 3ٹارگٹ کلر ہلاک

    کراچی: لیاری میں رینجرز سے مقابلے میں تین ٹارگٹ کلر ہلاک ہوگئے ہیں، فرنٹئیرکالونی میں ٹارگٹڈ آپریشن کےدوران بارہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

    کراچی میں لیاری کےعلاقے چاکیواڑہ میں رینجرز اور گینگ وار کے کارندوں کے درمیان مقابلے میں تین ٹارگٹ کلر مارے گئے، ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ملزمان رینجرز اہلکار سمیت بیس افراد کے قتل اور بھتہ خوری سمیت متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

    کراچی کے علاقے فرنٹیئر کالونی اورقصبہ کالونی میں پولیس اور رینجرز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کر کےکالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے بارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، ملزمان کے قبضے سےاسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

    دوسری جانب بلدیہ یوسف گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ لانڈھی صنعتی ایریا میں بھی گولیاں لگنے ایک شخص زخمی ہوا۔