Tag: targetted operation

  • کراچی میں رینجرزاہلکاروں کی شہادت کے بعد ٹارگٹڈ کاروائیوں میں تیزی، 70 گرفتار

    کراچی میں رینجرزاہلکاروں کی شہادت کے بعد ٹارگٹڈ کاروائیوں میں تیزی، 70 گرفتار

    کراچی: شہرقائد میں رینجرزنے مختلف علاقوں میں ٹارگیٹ آپریشن کے دوران کلعدم تنظیموں کے کارندوں، ٹارگٹ کلرز اوربھتہ خوروں سمیت سترسے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    کراچی میں نادرن بائی پاس پر رینجرز سے مقابلے میں چار دہشت گرد مار ے گئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا،مختلف کاروائیوں میں رینجرز نے کالعدم تنظیم ، سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلرز سمیت 50 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ناردرن بائی پاس پر رینجرز نے رات گئے کارروائی کی جہاں مقا بلے میں چاردہشت گرد مارے گئے وہیں ایک اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق دہشت گرد فورسز پر حملوں سمیت سنگین نوعیت کے جرائم ملوث تھے،اورحملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

    شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائیوں میں پچاس سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ، گرفتار ملزمان میں کالعدم تنظیموں کے کارندے اور سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلرز بھی شامل ہیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائیاں صفورہ گوٹھ، کھوکھرا پار ، شاہ فیصل کالونی، فرنٹیئر کالونی، اعظم بستی موسیٰ کالونی، ناظم آباد، کورنگی، مظفر آباد کالونی، سہراب گوٹھ،ابوالحسن اصفحانی روڈ کے علاقوں میں کی گئیں۔

    گزشتہ روز کراچی میں ابوہریرہ مسجد کے باہر تعینات رینجرز اہلکاروں پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 4 رینجرز اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

  • کراچی میں پرتشدد واقعات،ایک شخص جاں بحق2زخمی

    کراچی میں پرتشدد واقعات،ایک شخص جاں بحق2زخمی

    کراچی: رات سے اب تک فائرنگ اورپرتشدد واقعات میں ایک شخص جاں بحق دو افراد زخمی ہوگئے۔

    لیاری کے علاقے غریب شاہ مزار کے قریب فائرنگ سے ایک جاں بحق ہو گیا ،جبکہ اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔

    دونوں افراد کی شنا خت ساجد اور بہادر کے نام سے ہوئی ،فائرنگ کے واقع کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

  • سندھ رینجرز کا کراچی میں کاروائیاں ختم کرنے کا اعلان

    سندھ رینجرز کا کراچی میں کاروائیاں ختم کرنے کا اعلان

    کراچی: رینجرز نے اختیارات کی مدت ختم ہونے کے سبب کراچی سمیت سندھ بھرمیں ٹارگٹڈ آپریشن ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے ضابطے کے مطابق متعلقہ حکام کو آگاہ کردیا ہے کہ اختیارات کی مدت ختم ہونے کے سبب رینجرزمزیدٹارگٹڈ آپریشن نہیں کرے گی۔

    رینجرز حکام کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ گرفتار ملزمان اور جرائم پیشہ افراد سے تفتیش کے دوران حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں بھی چھاپے اورگرفتاریاں نہیں کی جائیں گی۔

    رینجرز کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ یومِ علی کے موقع پررینجرزسندھ میں پولیس کے ساتھ مل کر سیکیورٹی کے فرائض انجام دے گی اور اس کے بعد سندھ بھرمیں اپنی سرگرمیاں محدود کردے گی۔

    واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کامعاملہ تاخیر کا شکار ہے جس کے سبب رینجرز اب قانونی طور پر اپنی کاروائیاں جاری نہیں رکھ سکتی۔

    واضح رہے کہ 90 کی دہائی میں سندھ حکومت کی درخواست پر کراچی سمیت سندھ بھرمیں رینجرزکو امن وامان کے قیام کے لئے تعینات کیا گیا تھا اور وقفے وقفے سے ان کی تعیناتی کی مدت میں توسیع کی جاتی رہی ہے۔

  • رینجرزکاچھاپہ، 12 گرفتار ایک ہارٹ اٹیک سے جاں بحق

    رینجرزکاچھاپہ، 12 گرفتار ایک ہارٹ اٹیک سے جاں بحق

    کراچی: شہرمیں رینجرزآپریشن کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، چھاپے میں رینجرز نے کل 12 افراد کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطباق ہفتے کی شب نارتھ ناظم آباد بلاک جی میں رینجرزکی جانب سے ٹارگٹڈ کارروائی کی جس کے دوران زیرِ حراست افراد میں سے ایک شخص کی حالت غیرہوگئی۔

    مذکورہ شخص کو رینجرزاہلکاروں کے ہمراہ موجود ڈاکٹرنے ابتدائی معائنہ کے بعد اسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

    جاں بحق شخص کی شناخت عدنان صدیقی کے نام سے کی گئی ہے، مقتول کی میت کو قانونی کارروائی کے بعد ایدھی سرد خانے منتقل کیا گیا۔

    رینجرز نے ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران بارہ افراد کو حراست میں بھی لیا ہے جنہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیاہے۔