Tag: tariff

  • کراچی والوں کے لیے بری خبر

    کراچی والوں کے لیے بری خبر

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کردی، درخواست ملک بھر میں یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کے تحت دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کراچی کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔

    وفاقی حکومت نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو کے الیکٹرک کے لیے بجلی 3 روپے 21 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔

    نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست سماعت کے لیے 27 دسمبر کو مقرر کردی۔

    درخواست میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کراچی کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست ملک بھر میں یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کے تحت دی گئی ہے۔

  • بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی منظوری

    بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی منظوری

    اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے بل میں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، اضافہ صرف ایک ماہ کے لیے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ڈسکوز کے اگست کے لیے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سی پی پی اے جی نے 22 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 29 ستمبر 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

    اس سے قبل جولائی میں ایف سی اے صارفین سے 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ چارج کیا گیا تھا جو صرف 1 ماہ کے لیے تھا۔

    نیپرا کا کہنا ہے کہ اگست کا ایف سی اے جولائی کی نسبت اکتوبر میں 4 روپے 15 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا۔

    حالیہ اضافے کا اطلاق صرف اکتوبر کے ماہ کے بلوں پر ہوگا، اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا جبکہ کے الیکٹرک صارفین پر بھی اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

  • نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی

    نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی، اضافہ بجلی کی قیمت خرید کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا نے تقسیم کار کمپنیوں کو بجلی کی اضافی قیمت وصول کرنے کی منظوری دے دی۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو 14 ارب 78 کروڑ روپے کا بوجھ صارفین پر ڈالنے کی اجازت دی ہے۔

    فیصلے کے تحت مالی سال 20-2019 کی پہلی سہ ماہی میں بجلی کی قیمت خرید کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 14.56 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا جائے گا۔ مذکورہ اضافوں کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

    تقسیم کار کمپنیوں نے ٹرانسمیشن نظام میں نقصانات کی مد میں 11 ارب 20 کروڑ روپے، مہنگے ایندھن کی لاگت کی مد میں 3 ارب 50 کروڑ روپے اور او اینڈ ایم چارجز کی مد میں 3 ارب 46 کروڑ روپے اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔

    نیپرا نے اس سے قبل بھی رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تقسیم کار کمپنیوں کو فیول ایڈجسٹ منٹ کی مد میں 71 ارب 20 کروڑ روپے وصول کرنے کی اجازت دی تھی۔

  • چینی مصنوعات پر امریکی ٹیرف سے تجارتی خسارے کا مسئلہ حل نہیں ہوگا،آئی ایم ایف

    چینی مصنوعات پر امریکی ٹیرف سے تجارتی خسارے کا مسئلہ حل نہیں ہوگا،آئی ایم ایف

    نیویارک:عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے سربراہ اقتصادیات نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے چینی مصنوعات پر ٹیرف لگانے سے تجارتی خسارے کا مسئلہ حل نہیں ہوگا اور نہ ہی شرح سود میں کمی سے امریکی ڈالر کمزور ہوگا۔

    فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق آئی ایم ایف کے چیف اقتصادیات گیتا گوپینات نے کہا کہ امریکی پالیسی کی سمت متضاد سمت میں ہے، جس کی وجہ سے پسندیدہ نتائج کا حصول ممکن نہیں ہے۔

    انہوں نے اپنے بلاگ میں خبردار کیا کہ دوطرفہ ٹیرف میں اضافے سے مجموعی تجارت میں عدم توازن کا امکان نہیں ہے کیونکہ دونوں ممالک اپنی تجارت کا رخ دیگر ممالک کی طرف موڑ دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک اپنی مقامی صنعت کو نقصان پہنچائیں گے،انہوں نے واضح کیا کہ صارفین اور صنعت سازوں کے لیے قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کاروباری اعتماد، سرمایہ کاری اور عالمی سپلائی نظام بری طرح متاثر ہوگا۔

    آئی ایم ایف کے ماہر اقتصادیات نے کہا کہ کسی بھی ملک کا اپنی ہی کرنسی میں کمی کا منصوبہ گراں بار اور کارگر ثابت نہیں ہوگا،عالمی ادارے کے چیف اکنامسٹ نے کہا کہ سینٹرل بینک پر دباؤ سے طے شدہ مقاصد حاصل نہیں ہوسکیں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہناتھا کہ ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا کہ کسی کو اس نظریہ پر زیادہ توجہ نہیں دینی چاہیے کہ مالیاتی پالیسی میں نرمی سے ملک کی کرنسی کمزور ہوسکتی ہے اور اس کے نتیجے میں تجارتی توازن میں پائیدار بہتری ممکن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگلے 12 ماہ کے عرصے میں مطلوبہ نتائج کے حصول کے لیے محض مالیاتی پالیسی میں مستقل کرنسی کی قدر میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

  • امریکا یورپی گاڑیوں پر عائد اضافی ٹیکس ختم کرنے کو تیار ہے، امریکی سفیر

    امریکا یورپی گاڑیوں پر عائد اضافی ٹیکس ختم کرنے کو تیار ہے، امریکی سفیر

    برلن/واشنگٹن : جرمنی میں تعینات امریکی سفیر نے جرمن کار ساز کمپنیوں کے سربراہوں کو پیشکش کی ہے کہ ’اگر یورپ امریکی گاڑیوں پر عائد محصولات ختم کردے تو امریکا یورپی گاڑیوں پر اضافی ٹیکس ختم کرنے کو تیار ہے‘۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے رکن ممالک جرمنی کی گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کے سربراہان کو جرمنی میں تعینات امریکی سفر رچرڈ گرینل نے ایک شرط کی بنیاد پر واشنگٹن کے ساتھ تجارتی تنازعہ ختم کرنے کی پیشکش کردی۔

    جرمن خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکی سفر نے جرمنی کے کار بنانے والی کمپنیاں فوکس ویگن، بی ایم ڈبلیو اور ڈائملر کے سربراہوں نے بدھ کے روز برلن میں امریکی سفر سے ملاقات کی۔

    برلن میں موجود امریکی سفارت خانے میں امریکی سفیر اور جرمن کارساز کمپنیوں کے سربراہوں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران امریکی سفیر نے کہا کہ یورپی ممالک امریکی ساختہ گاڑیوں پر عائد محصولات ختم کردیں تو امریکا بھی یورپی گاڑیوں پر عائد اضافی ٹیکس ختم کردے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سفیر رچرڈ گرینل کا کہنا تھا کہ یورپی یونین اور جرمنی کے ساتھ پیدا ہونے والے تجارتی تنازعے کو ختم کروانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہیں، امریکی سفیر کی پیش کردہ پیشکش بی ایم ڈبلیو کے چیف ایگزیکیٹو ہارالڈ کروئگر، ڈائملر کے سیچے اور فوکس ویگن کے ہیربرٹ ڈیس کو پسند آئی۔

    خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا درآمد کی جانے والی یورپی ساز گاڑیوں پر 20 فیصد اضافی ٹیکسز عائد کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکی ساختہ گاڑیوں کو یورپ میں درآمد کرنے پر 10 فیصد ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے جبکہ امریکا میں یورپی گاڑیوں کی درآمدات پر صرف ڈھائی فیصد اور ٹرکوں پر 25 ٹیکس لیا جاتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • ٹرمپ نے چینی اشیاء پرمزید100ارب ڈالرکے ٹیکسزعائدکرنےکی ہدایت کردی

    ٹرمپ نے چینی اشیاء پرمزید100ارب ڈالرکے ٹیکسزعائدکرنےکی ہدایت کردی

    واشنگٹن:ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنی جارحانہ اقتصادی پالیسیوں کے تحت وزارت تجارت کو چینی مصنوعات کی درآمدات پرمزید100 ارب ڈالر سے زائد کے محصولات عائد کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی جانب سے امریکا کے خلاف کیے گئے اقدامات کے بعد وزارت تجارت کو ہدایات دی گئی ہیں کہ چین کی منصوعات مزید 100ارب ڈالر کے محصولات عائد کیے جائیں۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ’چین کا جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکی مصنوعات پر ٹیکسز عائد کرنا غیر منصافانہ عمل ہے‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ’میں نے چینی حکام کی جانب سے غیر منصفانہ محصولات کے عائد کرنے کے بعد وزارت تجارت کو ہدایات دی ہیں کہ چین پر مزید 100 ارب ڈالر کے ٹیکسز عائد کیے جائے‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’چین نے ان اقدامات کے ذریعے ہمارے کسانوں اور صنعت کاری کے شعبے کو خطرے میں ڈال دیا ہے، امریکی صدر نے وزارت تجارت کو ہدایت کی ہے کہ کسانوں اور صنعت کاری کو بچانے کے لیےمنصوبے پر فوری عمل کیا جائے۔

    چین نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ان جارحانہ پالیسیوں خلاف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں درخواست جمع کروائی ہے۔

    چین نے ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارت سے متعلق ان جارحانہ پالیسیوں کے خلاف عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) میں بھی شکایات درج کروائی گئی ہیں۔

    ماہرین اقتصادیات کا خیال ہے کہ امریکا اور چین کی تجارتی جنگ سے عالمی منڈی میں بھی تجارت کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔


    چین نے 128 امریکی اشیاء پر 25 فیصد محصولات عائد کردئیے


    خیال رہے کہ امریکا نے بھی چین سے درآمد اشیاء پر 50 بلین محصولات لگانے کا اعلان کررکھا ہے، یہ چین کی جانب سے ناجائز عمل میں کئے جانے والے اقدامات ہیں کیونکہ ان سے امریکی کمپنیاں متاثر ہوتی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں