Tag: tariq bajwa

  • ہر سال1لاکھ نئے لوگ ٹیکس نیٹ میں لائیں گے، چیئرمین ایف بی آر

    ہر سال1لاکھ نئے لوگ ٹیکس نیٹ میں لائیں گے، چیئرمین ایف بی آر

    اسلام آباد: چیئر مین ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ہرسال ایک لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے جبکہ موجود ٹیکس دہندگان پر ٹیکسوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا ۔

    قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ نے بتایا کہ آئندہ بجٹ میں ٹیکس وصولی کا ہدف تین ہزار ایک سو ارب روپے رکھا ہے۔

    طارق باجوہ نے کہا ہے کہ ہر سال ایک لاکھ نئے ٹیکس گزاروں کا اضافہ کیا جائے گا، پاکستان میں ٹیکسوں کی مکمل اور بروقت ادائیگی کے کلچر کا فقدان ہے تاہم حکومت ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح بڑھانے کا عزم کیے ہوئے ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ٹیکس مراعات کو مرحلہ وار کم کیا جائے گا۔ رواں مالی سال کیلئے اٹھائیس سو دس ارب روپے کا ٹیکس ٹارگٹ رکھا گیا تھا۔ لیکن بعد میں اسے کم کر کے چھبیس سو پانچ ارب روپے تک کم کیا گیا۔

    ایف بی آر نے یقین دہانی کروائی ہے کہ اس ہدف کو کم نہیں کرنا پڑے گا۔

  • ٹیکسٹائل اورایف بی آر کے مابین تنازعہ ختم

    ٹیکسٹائل اورایف بی آر کے مابین تنازعہ ختم

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِٹیکسٹائل عباس خان آفریدی کی زیرِصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ایف بی آراورٹیکسٹائل سے متعلقہ امورکا جائزہ لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِٹیکسٹائل عباس خان آفریدی نے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں چیئرمین ایف بی آرطارق باجوہ کی جانب سے شرکاء کوآگاہ کیا گیا کہ جولائی سے ستمبر تک کے متعلقہ آٹھ ارب روپے کے آرپی اوز کلیمزادا کردیئے گئے ہیں تاہم 14ارب روپے کے بعض کلیم التواء میں رکھے گئے ہیں۔

    اسی طرح مزید آٹھ ارب سے زائد کے کلیمز داخل ہوچکے ہیں جنہیں فروری کے اختتام تک کلیئرکردیا جائے گا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ جولائی 2014ء سے جنوری 2015ء تک ٹیکسٹائل سیکٹر کے 14ارب روپے کلیم بھی ادا کردیئے گئے ہیں، اجلاس میں ٹیکسٹائل شعبے کے امور میں آسانی کیلئے مزید اقدامات کا بھی فیصلہ کیا گیا۔