Tag: Tariq Bashir Cheema

  • سویا بین امپورٹرز اور وفاقی وزیر کے درمیان تلخ کلامی

    سویا بین امپورٹرز اور وفاقی وزیر کے درمیان تلخ کلامی

    اسلام آباد : قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قومی تحفظ خوراک کا اجلاس چیئرمین راؤ اجمل کی زیر صدارت منعقد ہوا جو شرکاء کے  درمیان تلخ کلامی کی نذر ہوگیا۔

    اجلاس میں سویا بین امپورٹرز کے نمائندوں اور وزیر فوڈ سیکورٹی طارق بشیر چیمہ درمیان تلخ کلامی بڑھ گئی جس کے سبب اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق بشیر چیمہ نے سویا بین امپورٹرز کے نمائندوں سے کہا کہ جی ایم او سویا بین پاکستان میں درآمد کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی میں غیر قانونی جی ایم او سویا بین کے 9جہاز پکڑے گئے ہیں، ہم غلط کام میں کسی صورت حصہ دار نہیں بن سکتے۔

    طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ جی ایم او سویا بین کینسر پھیلانے کا سبب بن رہی ہے اس لیے امپورٹ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جی ایم او سویا بین2015سے پاکستان آرہی تھی تو یہ غیرقانونی تھی، قانون صرف غیر جی ایم او سویا بین امپورٹ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

    طارق بشیر چیمہ نے انکشاف کیا کہ جی ایم او سویا بین کے معاملے پر امریکی سفیر بھی مجھے ملنے آئے، امریکی سفیر نے کہا کہ وہ سویا بین کے جہازوں کی کلیئرنس کیلئے آئے ہیں۔

    امریکی سفیر نے کہا کہ ایک بار جہاز کلیئر کردیں پھر چاہے پابندی لگا دیں، ایک ایسی چیز جس پر امریکا میں بھی پابندی ہے اس کی پاکستان کیسے اجازت دے سکتا ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ کمیٹی چیئرمین بھی سویا بین امپورٹر کے وکیل بنے ہوئے ہیں، طارق بشیر چیمہ کے ریمارکس پر چیئرمین کمیٹی اور وزیر کے درمیان بھی تلخ کلامی ہوگئی۔

    چیئرمین کمیٹی راؤ اجمل نے کہا کہ طارق بشیر چیمہ اپنے الفاظ واپس لیں ورنہ میں کمیٹی اجلاس ختم کردوں گا، میں کسی کا وکیل نہیں۔

    راؤ اجمل کا کہنا تھا کہ پولٹری کی صنعت تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے، میرے اپنے 12میں سے 10پولٹری فارم بند ہوچکے ہیں۔

    اجلاس کے درمیان وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے سویا بین امپورٹر کے نمائندے کو کمیٹی اجلاس سے نکالے کا مطالبہ کیا، جس کے جواب میں نمائندے نے وفاقی وزیر سے کہا کہ آپ کمیٹی سے نکل جائیں۔

    اس موقع پر دونوں جانب سے اونچی آواز میں تلخ کلامی بڑھنے لگی جس پر بعد ازاں کمیٹی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

  • عدم اعتماد پر پارٹی سے اختلاف، طارق بشیر چیمہ کابینہ سے مستعفی

    عدم اعتماد پر پارٹی سے اختلاف، طارق بشیر چیمہ کابینہ سے مستعفی

    تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر طارق بشیر چیمہ نے پارٹی سے مبینہ اختلافات کے بعد کابینہ سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

    قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے بعد سیاسی روابط اور ہلچل میں میں تیزی آگئی ہے اور تازہ ترین صورتحال میں ق لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے وفاقی کابینہ سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ق لیگ کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر پارٹی سے اختلافات کے بعد وفاقی کابینہ سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر ہاؤسنگ اور ق لیگ کے رہنما طارق بشیر چیمہ کی کوشش تھی کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ق لیگ حکومت کی حمایت نہ کرے تاہم ق لیگ نے ان کی نہ مانی اور اسی معاملے اختلافات کے نتیجے میں انہوں ںے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

    واضح رہے کہ طارق بشیر چیمہ کے استعفیٰ‌ کے ساتھ ہی وزیراعلیٰ‌ پنجاب عثمان بزدار نے بھی استعفیٰ‌دیدیا ہے۔

     مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار مستعفی

    وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے ٹوئٹ میں لکھا کہ پرویزالہیٰ کی وزیراعظم سے ملاقات میں تمام معاملات طے پاگئے ہیں اور وزیراعظم نے چوہدری پرویز الہیٰ کو پنجاب کا وزیراعلیٰ نامزد کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

  • وزیراعظم نے مکانات کی تعمیر کا بہت بڑا چیلنج قبول کیا

    وزیراعظم نے مکانات کی تعمیر کا بہت بڑا چیلنج قبول کیا

    لاہور : وزیر ہاوسنگ طارق بشیر چیمہ نے کہا ہےکہ وزیراعظم نے مکانات کی تعمیر کا بہت بڑا چیلنج قبول کیا، تین سے پانچ سال میں گھر عوام کو دے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ہاوسنگ طارق بشیر چیمہ نے کا کچلاک روڈ ہاوسنگ منصوبے کی قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماضی کی حکومتوں نے اتنے بڑے سیکٹر کو نظر انداز کیا لوگ وزیر اعظم کے ہاوسنگ منصوبے پر تنقید کرتے ہیں کسی نے تو مکانات کی تعمیر کا چیلنج لینا تھا اتھارٹی ون ونڈو پر کام کررہی ہے۔

    طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا وزیراعظم نے مکانات کی تعمیر کا بہت بڑا چیلنج قبول کیا، تین سے پانچ سال میں گھر عوام کو دے دیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ پی ایچ اے کے آفیسرز اور سٹاف کو شاندار منصوبے کی قرعہ اندازی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    وزیر ہاوسنگ کا کہنا تھا کہ ہاوسنگ فاؤنڈیشن کو اتھارٹی میں تبدیل کردیا ہے، پی ایچ اے کے لوگوں نے ہاوسنگ فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر دن رات کام کیا پی ایچ اے کےٹارگٹس کو بڑھادیاگیا ہے، اقلیتوں کے لئے مساوی کوٹہ رکھا گیا ہے۔

    یاد رہے 15 جولائی کو وزیر اعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ رجسٹریشن کا افتتاح کیا تھا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں ہاؤسنگ شعبہ پیچھے رہ گیا ہے، غریب طبقہ کم آمدنی کی وجہ سے گھر نہیں بنا سکا، پاکستان میں ایک کروڑ سے زیادہ لوگ گھر بنانا چاہتے ہیں، کابینہ ہاؤسنگ سے متعلق کل نئے ضوابط منظور کرے گی۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ غریب لوگوں کے لیے 10 ہزار گھروں کی قرعہ اندازی کریں گے، ان کو ڈیڑھ سال میں گھر بنا کر دیے جائیں گے۔

    خیال رہے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت متوسط طبقے کو انتہائی آسان اقساط پر گھردیئے جائیں گے، ہاؤسنگ اسکیمز میں اسکول، مساجد، کمیونٹی سینٹر اور میڈیکل سینٹرز کی سہولت بھی دستیاب ہو گی۔

    گھروں کی مرحلہ وار تعمیر کے ساتھ ساتھ چالیس سے زائد تعمیراتی صنعتوں کو فروغ ملے گا، جہاں ساٹھ لاکھ سے زیادہ ہنر افراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے وہیں رئیل اسٹیٹ کی مد ملکی معیشت میں کھربوں روپے اضافہ ہو گا جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے دس فیصد کوٹہ ہوگا۔

  • ق لیگ نے حکومتی اتحاد میں دراڑوں کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا

    ق لیگ نے حکومتی اتحاد میں دراڑوں کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ نے حکومتی اتحاد میں دراڑوں کی خبروں کو جھوٹ قرار  دے دیا.

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرہاؤسنگ طارق بشیرچیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی، ق لیگ میں دراڑ کی خبریں100 فی صد جھوٹ ہیں، نقطہ نظرالگ الگ ہو، تو قیادت مل بیٹھ کرفیصلے کرلیتی ہے.

    مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والے طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ پی ٹی آئی، وزیر اعظم سےعزت، خلوص اور احترام کا رشتہ ہے، وزیر اعظم عثمان بزدارکی حمایت کرتے ہیں تو ہم بھی کرتے ہیں.

    انھوں نے مزید کہا کہ پنجاب بڑا صوبہ ہے، اللہ کرے کہ عثمان بزدار کامیاب وزیراعلیٰ ثابت ہوں، وزیراعظم نے ان کا انتخاب کیا ہے، تو ہم ایمان داری سے تعاون کریں گے، اس وقت پنجاب میں مزید تجربات برداشت نہیں کر سکتے.

    مزید پڑھیں: وزیر اعظم کی نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ سے تمام تر رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت

    طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ 50 لاکھ گھر منصوبے کو مکمل ہونے سے کوئی نہیں روک سکے گا، منصوبہ 5 سال میں ضرور مکمل ہوگا.

    وفاقی وزیرطارق بشیر چیمہ نے مزید کہا کہ اگر 4 سے 5 لاکھ گھر رہ بھی گئے، تو نئی حکومت پراجیکٹ‌ کو کسی صورت روک نہیں سکے گی.

    خیال رہے کہ ایک عرصے سے پنجاب میں اتحادی جماعت مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی میں اختلافات کی خبریں گردش کر رہے ہیں، جن کی اتحاد کی جانب سے متعدد بھی تردید کی جاچکی ہے.

  • وفاقی وزیرطارق بشیر چیمہ کی وزارت تبدیل کردی گئی

    وفاقی وزیرطارق بشیر چیمہ کی وزارت تبدیل کردی گئی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے ریاستی وسرحدی امور طارق چیمہ کی وزارت تبدیل کرکے انہیں وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا قلمدان سونپ دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرسفیران طارق بشیر چیمہ کی وزارت تبدیل کرکے انہیں وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا قلمدان دے دیا گیا۔

    طارق بشیر چیمہ کی وزارت کی تبدیلی سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    ایوان صدر میں وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 16 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھایا تھا جبکہ کابینہ ڈویژن کی جانب سے 5 مشیروں کا بھی نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔

    وفاقی کابینہ میں شامل پرویز خٹک کو وزارت دفاع، اسد عمر کو وزارت خزانہ، شاہ محمود قریشی کو وزارت خارجہ، شیری مزاری کو انسانی حقوق اور غلام سرور خان کو وزارت پٹرولیم، فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات ونشریات ، شفقت محمود کو وزارت تعلیم، عامرکیانی کو وزارت صحت اور نورالحق قادری کومذہبی امور کو قلمدان دیا گیا تھا۔

    اتحادی جماعتوں کے 6 وزرا میں شیخ رشید کو وزارت ریلوے، خالد مقبول صدیقی کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، فروغ نسیم کو وزارت قانون وانصاف اور فہمیدہ مرزا کو بین الصوبائی رابطے کی وزارت دی گئی تھی، طارق بشیر چیمہ وزیرسیفران اور زبیدہ جلال کودفاعی پیدوار کا قلمدان سونپا گیا تھا۔