Tag: tariq fatimi

  • طارق فاطمی سے یواین سیکریٹری جنرل کے افغانستان کے نمائندے کی ملاقات

    طارق فاطمی سے یواین سیکریٹری جنرل کے افغانستان کے نمائندے کی ملاقات

    نیویارک : وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان نے ملاقات کی، ملاقات میں افغانستان کی صورتحال اور خطے میں امن کے قیام کی کوششوں پر غور کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں افغانستان کی صورتحال اور خطے میں امن کے قیام کی کوششوں پر تبادلہ کیا گیا۔

    طارق فاطمی نے افغانستان میں مفاہمت کی پاکستانی کوششوں بارے آگاہ کیا جبکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائندے نے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

    ملاقات میں وزیراعظم کے خصوصی معاون کا کہنا تھا کہ اس سلسلے باہمی تعاون کو فروغ دینا لازمی ہے، خطے میں امن کے لئے موثر بارڈر مینجمنٹ کی ضرورت ہے۔

    طارق فاطمی نے کہا کہ افغان مفاہمتی عمل کیلیے بات چیت سب سے کارآمد عمل ہے، چار ملکی مفاہمی عمل کو بحال کرنا چاہیے۔

  • ٹرمپ کی تقاریر اور وائٹ ہاؤس کی پالیسی میں فرق ہے، طارق فاطمی

    ٹرمپ کی تقاریر اور وائٹ ہاؤس کی پالیسی میں فرق ہے، طارق فاطمی

    اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ طارق فاطمی نے کہا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی تقریر اور وائٹ ہائوس کی پالیسی میں فرق ہے،پالیسی افراد نہیں ادارے بناتے ہیں، امریکی صدر کانگریس کی حمایت کے بغیر تبدیلی نہیں لاسکتا۔

    میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے طار ق فاطمی نے کہا کہ امریکی صدر کانگریس کی حمایت کے بغیر تبدیلی نہیں لاسکتا، پالیسی فرد واحد نہیں ادارے بناتے ہیں ویسے بھی ٹرمپ کی انتخابی تقاریر اور وائٹ ہائوس کی پالیسی میں فرق ہے۔

    معاون خصوصی برائے خارجہ امور کا کہنا تھا کہ ہم اپنے حالات اور مفادات کے تناظر میں خارجہ پالیسی تشکیل دیتے ہیں،امید ہے وقت کے ساتھ ساتھ معاملات تبدیل ہوں گے،عالمی امور پر امریکا سے تعاون کریں گے،تمام ممالک سے تعلقات خوشگوار رکھنا ہماری پالیسی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ برسوں بعد امریکا میں ایک جماعت کی اکثریت آئی ہے، امریکی عوام نے معیشت اور تجارت کے تناظر میں ووٹ دیا۔

  • گوادر سے چاہ بہار تک موٹر وے تعمیر کی جائے گی، طارق فاطمی

    گوادر سے چاہ بہار تک موٹر وے تعمیر کی جائے گی، طارق فاطمی

    اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کا کہنا ہےکہ پاکستان تمام ملکوں کیساتھ خوشگوار تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے، دیگر ملکوں کی ناکامیوں کیلئے پاکستان کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔

    اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں طارق فاطمی نےکہا گوادر اور چاہ بہار حریف بندرگاہیں نہیں بلکہ حلیف بندرگاہیں ہیں، گوادر سے چاہ بہار تک موٹر وے تعمیر کی جائے گی، انہوں نےکہاکہ کچھ ایسی قوتیں ہیں جو پاک افغان تعلقات کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھ سکتیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں قومی وحدت حکومت کے قیام پر خیر سگالی کا ہاتھ بڑھایا ہے جبکہ بارڈر مینجمنٹ مسائل سے نمٹنے کے لیے چیک پوسٹس بنائی جارہی ہیں۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ بھی اقتصادی تعلقات آگے بڑھا رہے ہیں ،چاہ بہار کے منصوبے پر بھی کام کیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ عرب ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات بہترین ہیں ۔

    طارق فاطمی نے کہا کہ تمام ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات قائم کرنا پاکستان کی اولین ترجیح ہے لیکن اس کا مقصد یہ نہیں ہونا چاہے کہ دوسرے ممالک کے ناکامیوں کو پاکستان کے کھاتے میں ڈال دیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر ممکن کوشش کی ہے کہ افغانستان سے اچھے تعلقات قائم کئے جائے اور کوشش آئندہ بھی جاری رہے گی، مستحکم افغانستان پاکستان کے بہتر مفاد میں ہے۔

  • مزید میزبانی نہیں‌ کرسکتے، افغان باشندوں کو واپس جانا ہوگا، طارق فاطمی

    مزید میزبانی نہیں‌ کرسکتے، افغان باشندوں کو واپس جانا ہوگا، طارق فاطمی

    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ تیس لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کرچکے لیکن اب مزید افغان باشندوں کی میزبانی نہیں کریں گے، وزیر خارجہ سرتاج عزیز نے افغان وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی ہے

    اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اپنی سرحدوں پر بایومیٹرک سسٹم نصب کرے اس عمل کا خیر مقدم کریں گے،توقع ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ بہترین سرحدی نظام کو نظر انداز نہیں کرسکتے، یہ عمل ضروری ہے،دونوں ممالک بات چیت سے مسئلے کو حل کرسکتے ہیں اسی لیے سرتاج عزیز نے افغان وزیر خارجہ کو پاکستان کی دعوت دی ہے تاکہ مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کیے جائیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے اب تک تیس لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کی ہے لیکن اب مزید مہاجرین کی میزبانی نہیں کرسکتا، ہم چاہتے ہیں کہ افغان مہاجرین باعزت طریقے سے وطن  واپس جائیں۔

    ڈرون حملوں پر ان کا کہنا تھا کہ ان حملوں سے امن کے لیے کی گئی کوششوں پر سوالیہ نشان لگ گئے ہیں اور یہ حملے ہماری سالمیت اور خود مختاری کے خلاف ہیں انہیں بند ہونا چاہیے۔

    طارق فاطمی نے بتایا کہ افغانستان میں امن بحال کرنے کی ذمہ داری چار ملکوں کے پاس ہے اور ہم اس کا حصہ ہیں،پاکستان کادورہ کرنے والے امریکی وفد سے اس معاملے پر بھی تفصیلی بات ہوئی، ہم افغانستان کی سول وار پاکستان میں لڑنے کے لیے تیار نہیں تاہم افغان صدر اشرف غنی سے ہر قسم کے تعاون پر تیار ہیں۔

  • وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے ایرانی سفیرکی ملاقات

    وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے ایرانی سفیرکی ملاقات

    اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

    طارق فاطمی کا کہناتھاکہ پاکستان ایران سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ ایرانی سفیر پاک ایران تعلقات مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہونگے۔

    ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے کہاکہ ایران پاکستان کے ساتھ تجارت، سیاحت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھے گا۔

    ایرانی سفیر نے کہاکہ وہ دونوں ممالک میں باہمی تعلقات مضبوط بنانے کیلئے مثبت کردار جاری رکھیں گے۔

  • چین کے اعلیٰ سطحی وفد پاک چین اقتصادی راہداری کا معائنہ کرنے کے لئے پاکستان آمد

    چین کے اعلیٰ سطحی وفد پاک چین اقتصادی راہداری کا معائنہ کرنے کے لئے پاکستان آمد

    اسلام آباد: چین کے اعلیٰ سطحی وفد نے آج بروز بدھ اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے خارجہ سے ملاقات کی جس کا مقصد دونوں ممالک کے اشتراک سے تعمیر ہونے والی پاک چین اقتصادی راہداری کی تکمیل کے لئے مزید معاونت فراہم کرنا بتایاگیا ہے۔

    دفترِخارجہ کے مطابق آج ہونے والی اس ملاقات میں چین کی جانب سے چینی وزیر خارجہ کے خصوصی نمائندے سفیر لیو گوانگ یان جبکہ پاکستان کی جانب سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی شریک تھے۔

    چینی سفیر لیو گوانگ یان بارہ رکنی وفد کی قیادت کررہے تھے جس میں چینی حکومت کی سینئر نمائندے شامل تھے۔ دفترِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چینی وفد پاک چین اقتصادی راہداری کے سلسلے میں اسلام آباد، لاہور، کراچی اور گوادر کا بھی دورہ کرے گا تاکہ منصوبے کی تکمیل کے لئے بھرپورتعاون کیا جاسکے۔

    ملاقات کے دوران طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں غیر معمولی پاک چین دوستی کو بے پناہ حمایت حاصل ہے۔

    طارق فاطمی نے چینی وفد کو حکومت کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہداری اور اس پر کام کرنے والے چینی افراد کی حفاظت سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

    چینی سفیر نے اس موقع پر حکومتِ پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ترقی کا یہ سفر دور تک جائے گا۔

    انہوں نے اس امید کا بھی اظہارکیا کہ اس اقتصادی منصوبے سےنا صرف پاکستان اور چین کو نقصان ہوگا بلکہ پورا خطہ اس منصوبے کے سبب ترقی کرے گا۔