Tag: tariq fatmi meet

  • واشنگٹن:طارق فاطمی کی نائب امریکی وزیرِ دفاع سے ملاقات

    واشنگٹن:طارق فاطمی کی نائب امریکی وزیرِ دفاع سے ملاقات

    واشنگٹن : وزیرِاعظم کے خصوصی مشیر طارق فاطمی نے واشنگٹن میں نائب امریکی وزیر دفاع باب ورک سے ملاقات میں شمالی وزیرستان آپریشن میں آئندہ ہدف شوال کے حوالے سے بریفنگ دی۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق طارق فاطمی نے امریکی نائب وزیر دفاع کو شوال میں دہشت گردوں کیخلاف مشکل ترین آپریشن کے چیلنجز سے آگاہ کیا، طارق فاطمی نے اس کاروائی کیلئے پاک فوج کو جدید جنگی سازو سامان کی ضروریات پر بھی تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شوال کے دشوار گزار راستے دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کر رہے ہیں اور اس اہم آپریشن میں پاک فوج کو مزید جدید جنگی سازو سامان درکار ہے۔

    ملاقات میں کولیشن سپورٹ فنڈ کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی جبکہ افغان مصالحتی عمل پر پاکستان کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں طارق فاطمی کے مطابق افغان طالبان اور حکومت کے درمیان مصالحتی عمل کا دوسرا مرحلہ آئندہ ہفتے شروع ہورہا ہے ۔

  • واشنگٹن: طارق فاطمی کی امریکی نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر سے ملاقات

    واشنگٹن: طارق فاطمی کی امریکی نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر سے ملاقات

    واشنگٹن: وزیراعظم کے مشیر خصوصی طارق فاطمی نے واشنگٹن میں امریکی نیشنل سیکورٹی ایڈوائزرسوزن رائس سے اہم ملاقات کی، جس میں پاک امریکہ تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

    امریکی دارلحکومت واشنگٹن میں وزیرِاعظم نواز شریف کے مشیر خصوصی طارق فاطمی نے سوزن رائس سے ملاقات کی، جس میں پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات ،افغان طالبان مصالحتی عمل سمیت خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں سوز رائس نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے امریکی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، اس موقع پر طارق فاطمی نے سوزن رائس کو بھارت کی سرحدی خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا۔

    اس سے قبل طارق فاطمی نے یوایس ایڈ کے منتظم الفونسولین ہارڈ سے بھی ملاقات کی اور یو ایس ایڈ سے پاکستان میں جاری منصوبوں پر بجٹ میں اضافے کرنے کی درخواست کی۔