Tag: Tariq Jameel

  • کورونا میں مبتلا معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی صحت کے حوالے سے اہم خبر آگئی

    کورونا میں مبتلا معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی صحت کے حوالے سے اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ہے، انھوں نے مکمل صحتیابی کےلئے مزید دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تصدیق کی ہے کہ آپ سب مٌحبین کی دعاؤں سےمیراکوروناٹیسٹ نیگیٹوآگیاہے، مکمل صحتیابی کےلئے ابھی مزید آپ سب کی دعاؤں کا محتاج ہوں، اللہ کریم اپنی رحمت سےاس وبا سے انسانیت کو خلاصی نصیب فرمائیں۔

    یاد رہے 13 دسمبر کو معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا تھا کہ گزشتہ کچھ ایام سے طبیعت ناساز تھی جس کے باعث انہوں نے کرونا ٹیسٹ کرایا ، جس کا نتیجہ مثبت آگیا ہے، اطبّاء کے مشورے سے اسپتال میں داخل ہو گیا ہوں، تمام محبین سے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب نے معروف عالم دین کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ۔

  • جنید جمشید کی موت کا بہت دکھ ہے‘ عامر خان

    جنید جمشید کی موت کا بہت دکھ ہے‘ عامر خان

    ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ  جنید جمشید ایک بہترین اور مذہبی شخصیت تھے ‘ طیارے حادثے کا سُنا تو بہت دکھ ہوا‘ جنید جمشید بڑے دل کے انسان تھے جس کا احساس اُن کے ساتھ گزارے ہوئے لمحات کے بعد ہوا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بالی ووڈ کے معروف اداکارعامر خان نے جنید جمشید کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’جنید جمشید بہت اچھے اور نیک انسان تھے اُن سے حج پر تین ملاقاتیں ہوئیں‘‘۔

    انہوں نے کہا کہ جنید جمشید بہترین اور مذہبی شخصیت تھے ‘ اُن سے حج کے علاوہ لندن میں بھی ملاقات ہوئی تاہم ہرملاقات کے بعد یہ احساس ہوا کہ جنید جمشید کا دل بہت بڑا ہے اور وہ بہت بڑے انسان ہیں‘‘۔

    عامر خان نے کہا کہ پاکستان میں طیارہ حادثے اور اس میں جاں بحق ہونے والے افراد کے بارے میں سنا تو بہت افسوس ہوا جبکہ جنید جمشید کی موت کی خبر کا بہت ہی زیادہ افسوس ہوا۔


    پڑھیں: ’’ جنید جمشید کے آخری یادگار لمحات ‘‘


    بالی ووڈ خان نے کہا کہ شاہد آفریدی کو اپنا دوست سمجھتا ہوں اور اُن کی دل سے عزت کرتا ہوں‘ انہوں نے بتایا کہ والدہ کے ساتھ حج کے موقع پر جنید جمشید‘ شاہد آفریدی اور مولانا طارق جمیل سے ملاقاتیں ہوئیں جن میں دین کو سمجھنے کا موقع بھی ملا۔

    خیال رہے گزشتہ ہفتے چترال سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 661 کو ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں کے قریب حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 47 افراد جاں بحق ہوئے تھے‘ جاں بحق ہونے والے افراد میں معروف مبلغ جنید جمشید اور اُن کی اہلیہ بھی شامل تھیں۔