Tag: Tariq Malik

  • چیئرمین نادرا طارق ملک کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

    چیئرمین نادرا طارق ملک کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

    اسلام آباد : چیئرمین نادرا طارق ملک نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا، وہ وزیراعظم کو اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نادرا طارق ملک وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے ان کے آفس پہنچ گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خیال کیا جارہا ہے کہ طارق ملک وزیر اعظم سے ملاقات میں استعفیٰ پیش کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے چیئرمین نادرا پر مستعفی ہونے کیلئے شدید دباؤ تھا، ایف آئی اے کی جانب سے چیئرمین نادرا کیخلاف انکوائری بھی جاری ہے۔

    یاد رہے کہ نادرا ٹھیکے میں مبینہ کرپشن کے انکشاف کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے چیئرمین نادرا محمد طارق ملک کے اثاثہ جات کی تفصیلات حاصل کرلیں ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے 19 مئی کو چیئرمین نادرا کو طلب کر رکھا ہے، نادرا نے مہنگے داموں ٹھیکہ من پسند بین الاقوامی کمپنی کو دیا تھا، مہنگے ٹھیکے سے قومی خزانے کو کروڑں روپے کا نقصان ہوا۔

  • طارق ملک ایک بار پھر چیئرمین نادرا تعینات

    طارق ملک ایک بار پھر چیئرمین نادرا تعینات

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد طارق ملک کو ایک بار پھر نئی ذمے داریاں تفویض کردی گئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک کی سیاسی،معاشی اور اقتصادی صورت حال پر غور کیا گیا، جبکہ بجٹ تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اکیس نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ، جن میں سے وفاقی کابینہ نے متعدد نکات کی منظوری دے دی۔

    بعد ازاں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ طارق ملک نئے چیئرمین نادرا ہوں گے، وفاقی کابینہ نے اس فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔

    واضح رہے کہ طارق ملک پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے دور میں بھی نادرا کے چیئرمین تعینات رہ چکے ہیں، سال دو ہزار چودہ میں انہوں نے نادرا چیئرمین کی حیثیت سے استعفیٰ دیا تھا۔

    طارق ملک اس وقت اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے تکنیکی مشیر کے طور پر کام کر رہے ہیں اور وہ ڈیجیٹل ٹرانسفورمیشن کے لیے اپنے ایجنڈے کی مدد کے لیے پاکستان کا حال ہی میں دورہ کرچکے ہیں۔