Tag: tariq mehboob

  • سنی اتحاد کونسل کا طارق محبوب کی لاش کےہمراہ احتجاج

    سنی اتحاد کونسل کا طارق محبوب کی لاش کےہمراہ احتجاج

    کراچی: سنی اتحاد کونسل کے کارکنان طارق محبوب کی میت اٹھائے وزیر اعلی ہاوس جانے کی کوشش میں پولیس سے لڑ پڑے،محکمہ داخلہ نے ریڈ زون میں نوے روز کیلئےجلسے جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد کردی۔

    سنی اتحاد کونسل کے کارکنان ،دوران حراست انتقال کر جانے والے رہنما طارق محبوب کی میت اٹھائے دھرنا دینے وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب روانہ ہوئے پولیس نے روکا اور مذاکرات کرنے کی کوشش کی لیکن نہ رُکے اور ایم اے جناح روڈ پہنچےجہاں پولیس پھر آڑے آگئی اور مظاہرے کو وزیر اعلیٰ ہاؤس جانے سے روکا گیا۔

    اس دوران پولیس اور سنی اتحاد کونسل کے کارکنان کے درمیان بات تلخ کلامی سے شروع ہوئی اور ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

     صورتحال کو دیکھتے ہوئے وزارت داخلہ سندھ نے ریڈ زون ایریاز میں دفعہ ایک سو چوالیس نا فذ کردی،پابندی کا اطلاق بھی فوری ہوگیا، ریڈ زون ایریاز میں جلسے جلوس اور ریلیوں پرنوے روز کیلئے پابندی ہوگی۔

  • رینجرز کا چھاپہ: سنی اتحاد کونسل کے رہنما طارق محبوب سمیت8 افراد گرفتار

    رینجرز کا چھاپہ: سنی اتحاد کونسل کے رہنما طارق محبوب سمیت8 افراد گرفتار

    کراچی: سندھ رینجرز نے چھاپہ مارکر سنی اتحاد کونسل کے رہنما طارق محبوب سمیت آٹھ افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

    ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں رینجرز نے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما طارق محبوب کے گھر پر چھاپہ مارا، رینجرز نے طارق محبوب سے پوچھ گچھ کی اور بعد ازاں ان سمیت آٹھ افراد کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

    ذرائع کے مطابق رینجرز نے چھاپے کے دوران گھر سے متصل دفتر میں تلاشی کے دوران کمپیوٹر، موبائل اور فیکس مشینوں کو بھی تحویل میں لے لیا۔

    حراست میں لیے جانے والے افراد میں سنی اتحاد کونسل کے شعبہ اطلاعات سے وابستہ شاہ عالم، محمد نفیس، اور دیگر شامل ہیں۔ چھاپے کے دوران رینجرز کی چھ سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا۔