Tag: Tariq Road

  • کراچی : طارق روڈ پارک اراضی سے قبضہ ختم کرانے کا حکم

    کراچی : طارق روڈ پارک اراضی سے قبضہ ختم کرانے کا حکم

    کراچی : سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جھیل پارک اور اس کے اطراف قبضے کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے طارق روڈ پارک اراضی سے قبضے ختم کرانے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے مدینہ مسجد انتظامیہ اور اوقاف کو کل کے لیے نوٹس جاری کردیئے، اس کے علاوہ دکانوں اور دلکشا کلب کے خلاف بھی فوری کارروائی کا حکم جاری کیا ہے۔

    دوران سماعت چیف جسٹس آف استفسار کیا کہ سپریم کورٹ نے دلکشا کلب کیسے بن گیا؟ طارق روڈ پر اس جگہ تو ایک پارک ہوا کرتا تھا۔

    پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی کے وکیل نے جواب دیا کہ پارک اراضی پر مسجد بنا دی گئی ہے، سپریم کورٹ نے مدینہ مسجد انتظامیہ کو بھی نوٹس جاری کردیے۔

    عدالت نے محکمہ اوقاف کو بھی کل کے لیے نوٹس جاری کیے اور کہا کہ پارک کی اراضی مسجد میں کیسے تبدیل ہوسکتی ہے، کل اس کی وضاحت دی جائے،80/31پلاٹ نمبر پر دوکانیں بھی بنا دی گئیں۔

  • کراچی : ڈکیتی کے دوران چوکیدار کو قتل کرنے والے تین ملزمان گرفتار

    کراچی : ڈکیتی کے دوران چوکیدار کو قتل کرنے والے تین ملزمان گرفتار

    کراچی : طارق روڈ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر چوکیدار کو قتل کرنے والے تین ملزمان کو رینجرز نے گرفتار کرلیا، ملزمان سے اسلحہ اور واردات میں استعمال ہونیوالا رکشہ بر آمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق طارق روڈ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر رینجرز نے لیاری اور گلشن اقبال13ڈی میں کارروائی کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان نے طارق روڈ پر ڈکیتی میں مزاحمت پر چوکیدار کو قتل کردیا تھا، ملزمان میں اکرم عرف ٹک، باقرعرف ملک، آصف عرف جوگی شامل ہیں۔

    ترجمان رینجرز نے مزید تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ واردات کے بعد ملزمان کے کچھ ساتھی پنجاب فرار ہو گئے تھے، مذکورہ ملزمان مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔

    مزید پڑھیں: کراچی، جائیداد کا تنازعہ، بھائی نے بھائی کو قتل کرکے خود کشی کرلی

    گروہ سے تعلق پر دیگر چار ملزمان شاہد، سلیم، عابد، طارق کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، ترجمان کے مطابق ملزمان سے اسلحہ اور واردات میں استعمال ہونے والا رکشہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے، تمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

  • کراچی: شاپنگ مال میں‌ ڈکیتی کی کوشش، مزاحمت پر چوکیدار جاں بحق

    کراچی: شاپنگ مال میں‌ ڈکیتی کی کوشش، مزاحمت پر چوکیدار جاں بحق

    کراچی : طارق روڈ پر واقع شاپنگ مال میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے طارق روڈ پر واقع شاپنگ مال میں رات گئے ڈاکوؤں نے مال میں داخل ہوکر ڈکیتی کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی پر موجود گارڈز نے جواں مردی کا مظاہرہ کرے ہوئے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شاپنگ مال میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس سے ایک چوکیدار جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان دوسرے چوکیدار کو زخمی کرکے موقع سے فرار ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ چھ سے سات ملزمان ڈکیتی کی غرض سے شاپنگ مال میں بیت الخلاء کی چھت توڑ کر داخل ہوئے اور دو چوکیداروں کو رسی سے باندھ کر مال شاپنگ مال کی پہلی منزل پر گئے۔

    پولیس کے مطابق مال میں موجود گارڈز سے ڈکیتوں کو دیکھ کر مزاحمت کی جس پر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے نور زاہد نامی چوکیدار کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    کراچی پولیس کا مؤقف ہے کہ واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا ہے مزید تحقیقات کے لیے مال کی سی سی ٹی وی فوٹیج نکالنے کی کوشش کرریے ہیں۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں فائرنگ : ایک شخص جاں بحق دو زخمی، قتل میں ملوث چار ملزمان گرفتار

    خیال رہے کہ رات گئے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن الٰہی محلہ میں فائرنگ کا ایک زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا،  نامعلوم افراد نے تنور پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے تھے، جاں بحق شخص کی شناخت نورالبشر اور زخمی شخص کی شناخت کی عبداللہ کےنام سے ہوئی ہے۔

    دوسری جانب بلوچ کالونی پل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا تھا، جسے پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا۔

  • کراچی : طارق روڈ پر پولیس مقابلہ،3ڈاکو ہلاک، اسلحہ برآمد

    کراچی : طارق روڈ پر پولیس مقابلہ،3ڈاکو ہلاک، اسلحہ برآمد

    کراچی: پولیس نے طارق روڈ پر مقابلے کے بعد تین ڈاکوؤں کو ہلاک کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، ملزمان گھرمیں ڈکیتی کررہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے پوش علاقے طارق روڈ پر فیروز آباد تھانے کی حدود میں تین مسلح ڈاکوایک گھرمیں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کردی، اس دوران کسی شخص نے موقع پا کر مددگار15پر اطلاع کردی۔

    اطلاع ملتے ہہی پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، ڈاکو پولیس کو دیکھتے ہی بد حواس ہوگئے اور پولیس پر  فائرنگ شروع کردی۔

    پولیس کی جوابی فائرنگ سے تینوں ڈاکو زخمی ہوگئے جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال پہنچنے سے قبل ہی ہلاک ہوگئے۔

    پولیس نے ملزمان کے قبضے سے لوٹا ہوا مال اور اسلحہ برآمد کرلیا، ہلاک ہونے والے ملزمان کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

    پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے، پولیس کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • بلاول‘ وزیراعلیٰ نے طارق روڈ کا افتتاح کردیا

    بلاول‘ وزیراعلیٰ نے طارق روڈ کا افتتاح کردیا

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے طارق روڈ کا افتتاح کردیا‘ شہر کی اس مصروف کاروباری شاہراہ کی55 کروڑ روپے سے تعمیرِنو کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج بروز اتوار کراچی کی مصروف ترین کاروباری شاہراہ کا افتتاح کیا گیا‘ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری اوروزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ اہم سیاسی اور کاروباری شخصیات موجود تھیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے بلاول بھٹو کو اس شاہراہ کی تعمیرِ نو سے متعلق بریفنگ دیے ہوئے بتایا کہ یہ نیا ٹریک 55 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔

    اس موقع پر بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ اسی طرح سے کام ہوتا رہے گا تو حکومت کا نام ہوگا‘طارق روڈکاکام مکمل کرنےپرسندھ حکومت کاشکریہ اداکرناچاہتاہوں۔

    افتتاحی تقریب میں موجود تاجروں نے بھی اس موقع پر سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کا شکریہ ادا کیاجن کی توجہ سے مذکورہ شاہراہ کی بروقت تعمیر ممکن ہوسکی۔


    کراچی والوں کے لئے اسمارٹ کار پارکنگ مشین تیار


    دوسری جانب طارق روڈ پرپارکنگ کی جگہ کی قلت کو مدنظر رکھتے ہوئے کراچی کا پہلا اسمارٹ کار پارکنگ پراجیکٹ بھی رابی سنٹر کے نزدیک تعمیر کیا جارہاہے جس میں جدید مشین کے ذریعے کئی گاڑیاں تہہ با تہہ پارک کی جاسکیں گی۔

  • کراچی : شہری نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو ڈاکو مارڈالے

    کراچی : شہری نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو ڈاکو مارڈالے

    کراچی : شہر قائد میں ایک شہری نے لوٹ مارکرنے والے ملزمان پر گولیاں بر سا دیں۔ شہری کی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ طارق روڈ پر ہونے والے واقعے میں دو راہ گیروں کو بھی گولیاں لگ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے طارق روڈ پر شہری نے اس وقت ڈاکوؤں پر گولیاں برسا دیں جب ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں سے لوٹ مار کرنے میں مصروف تھے۔

    فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ڈاکو موقع پر ہلا ک ہوگئے۔ دونوں ڈاکو شہری عبدالرحمان کی فائرنگ کا نشانہ بنے، ہلاک ہونے والے ایک ڈاکو کی شناخت آغا گل کے نام سے ہوگئی جو اس سے پہلے بھی اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔

    اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے ہلاک ہونے والے ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے اورزخمی راہگیروں کو تشویش ناک حالت میں طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا۔

    ڈاکوؤں کو فائرنگ سے ہلاک کرنے والا عبدالرحمان اہل خانہ کے ساتھ ہوٹل پر کھانا لینے آیا تھا، عینی شاہدین کے مطابق شہری نے بہادری کامظاہرہ کرتے ہوئے لوگوں کو قیمتی اشیاء سے محروم ہونے سے بچالیا۔

    پولیس حکام کے مطابق عبدالرحمان کی فائرنگ کی زد میں آکر دو راہ گیر بھی زخمی ہوئے ہیں جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

  • رینجرز کی کارروائی، متعدد ٹارگٹ کلنگ میں ملوث سیاسی جماعت کے کارکنان گرفتار

    رینجرز کی کارروائی، متعدد ٹارگٹ کلنگ میں ملوث سیاسی جماعت کے کارکنان گرفتار

    کراچی: طارق روڈ کے علاقے بہادرآباد میں رینجرز کی کارروائی سیاسی جماعت کے عسکری وننگ سے تعلق رکھنے والے 2 خطرناک ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

    ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’’بہادرآباد کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے عسکری وننگ سے تعلق رکھنے والے 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا ہے۔

    ترجمان رینجرز کے اعلامیے میں کہا گیاہے کہ ’’گرفتار ملزمان کی شناخت ’’کاشف قادری اور جنید اقبال‘‘ کے نام سے ہوئی ہے، جنہوں نے دورانِ تفتیش متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا، جن میں 19 اپریل کو سٹی کورٹ واقعہ اور سنی تحریک کے 6 کارکنان کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

    پڑھیں : افغان خفیہ ایجنسی کراچی دہشت گردی میں ملوث ہے، ڈی جی رینجرز سندھ

    ترجمان رینجرز نے مزید کہا ہے کہ ’’ملزمان نے قتل اور بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم کا اعتراف بھی کیا ہے، ترجمان رینجرز  نے تصدیق کی ہے کہ ’’گرفتار ملزمان وکلاء کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہے ہیں، ملزمان نے 17 مارچ 2010 کو ٹیپو سلطان روڈ پر ایڈوکیٹ سہیل انجم کو قتل کیا ہے‘‘۔

    ترجمان رینجرز نے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ ’’مبینہ ٹارگٹ کلرز نے یکم نومبر 2011 کو طارق روڈ ڈالمین مال کے قریب فائرنگ کر کے ایڈٰوکیٹ وحید احمد قریشی کو قتل کیا جبکہ ملزمان 12 مئی 2007 کو ہونے والی قتل و غارت گری میں بھی ملوث ہیں‘‘۔