Tag: tarjuman MQM

  • پی ایس پی ٹولے کا سرغنہ مہاجروں کا کھلا دشمن ہے، ترجمان متحدہ

    پی ایس پی ٹولے کا سرغنہ مہاجروں کا کھلا دشمن ہے، ترجمان متحدہ

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی ٹولے کا سرغنہ مہاجروں کا کھلا دشمن ہے جو اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں اپنا سودا کرکے ایم کیوایم کو ختم کرنے اور مہاجروں کے حقوق کی جدوجہد کو کچلنے کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے پاکستان آیا ہے۔

    اپنے بیان میں ترجمان نے کہا کہ ایم کیوایم کے کارکنان اور مہاجرعوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ پاک سرزمین پارٹی نامی ٹولے کا سرغنہ ایک طرف تو ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں کیلئے مگرمچھ کے آنسو بہارہا ہے اور دوسری جانب رینجرز کو ایم کیوایم کے کارکنوں کی فہرستیں اورنام پتے دے کرانہیں گرفتار کروا رہا ہے اورسرکاری ٹارچر سیلوں میں انہیں تشدد کانشانہ بنوارہا ہے تاکہ انہیں ایم کیوایم چھوڑنے اور مہاجروں کے خلاف کام کرنے پر مجبور کیا جائے۔

    ترجما ن نے کہا کہ کراچی میں پولیس اوررینجرزکے ہاتھوں ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کا ماورائے عدالت قتل کیا جاتارہا اور مگر پاک سرزمین ٹولے کاسرغنہ دبئی میں بیٹھ کرعیاشیاں کرتارہا۔

    اسے پولیس اوررینجرز کے ہاتھوں کراچی میں مہاجروں کی گرتی ہوئی لاشیں نظرنہیں آئیں اورآج یہ شخص اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں اپنا سودا کرکے مہاجروں اوران کی جماعت کو کچلنے کے ایجنڈے پر عمل کرنے آیاہے اور مہاجروں کا قتل عام کرنے والوں کا دوست اور رفیق بناہوا ہے ۔

    اس شخص نے میرجعفر و میرصادق کوبھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہ ٹولہ چاہے کتنی سازش اورکیسے ہی اوچھے ہتھکنڈے اختیارکرلے یہ اپنے ناپاک منصوبوں میں کامیاب نہیں ہوگا۔

     

  • محمد انور نے اسکاٹ لینڈ یارڈ کے سامنے خاموش رہنے کاحق استعمال کیا

    محمد انور نے اسکاٹ لینڈ یارڈ کے سامنے خاموش رہنے کاحق استعمال کیا

    لندن: منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پررہا ایم کیو ایم کے رہنما محمد انورنے اسکاٹ لینڈ یارڈ کے سامنے خاموش رہنے کاحق استعمال کیا۔

    ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم رہنما پولیس کے آگے بالکل خاموش رہے، محمد انور کو اب لندن پولیس کے جج کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

     اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نےمنی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ایم کیوایم کےمحمدانور سے دس گھنٹے تفتیش کی تھی جس کے بعد انہیں ضمانت پررہاکردیا گیا تھا۔

     محمد انورکوجولائی کے وسط تک ضمانت پرچھوڑاگیا ہےاس دوران ایم کیوایم رہنما پربرطانیہ سےباہرجانے پرپابندی ہوگی اور کسی بھی وقت پوچھ گچھ کیلئے انھیں طلب کیاجاسکتا ہے۔

  • الطاف حسین کے قریبی ساتھی محمد انور 7 گھنٹے بعد رہا

    الطاف حسین کے قریبی ساتھی محمد انور 7 گھنٹے بعد رہا

    لندن: ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن محمد انور کو سات گھنٹے کی تفتیش کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے محمد انور کوجولائی کے وسط تک ضمانت پر رہا کر دیا۔ لیکن انہیں کسی بھی وقت تفتیش کیلئے طلب کیا جا سکتا ہے ۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق محمد انور کے برطانیہ سے باہر جانے پر پابندی ہے، اسکاٹ لینڈ یار ڈ پولیس نے گزشتہ روز محمد انور کے گھر کی تیرہ گھنٹے تک تلاشی لی تھی،اسے وہاں سے کیا ثبوت ملے ابھی اس کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ۔

    پولیس نے زیر حراست محمد انور سے سات گھنٹے تک پوچھ گچھ بھی کی ۔ اور محمد انور کو وکیل فراہم کرنے کے ایک گھنٹے بعد ہی انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا ۔

    محمد انور کے گھر کی تلاشی کے دوران برطانوی پولیس نے فرانزک ماہرین سے مدد بھی لی تھی ۔

  • ایم کیوایم نےمنی لانڈرنگ میں ملوث ہونےکی سختی سےتردید کردی

    ایم کیوایم نےمنی لانڈرنگ میں ملوث ہونےکی سختی سےتردید کردی

    کراچی : ایم کیو ایم ترجمان نےکہاہے کہ ایم کیوایم کی کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد انور کو شمالی لندن میں ان کے گھر سے آج صبح گرفتار کیا گیا ۔

    انہیں اس وقت لندن کے ایک مرکزی پولیس اسٹیشن میں انٹر ویو کیا جارہا ہے ۔ یہ منی لانڈرنگ کے الزامات میں میٹروپولیٹن پولیس کی جاری تفتیش کا حصہ ہے ۔

    تر جمان نے کہا کہ ایم کیو ایم سختی سے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے امکان کی تردید کرتی ہے ۔ ایم کیوایم لندن پولیس کے ساتھ تعاون کرتی رہےگی اور اس معاملے کی بر وقت اختتام پذیر ہونے کی امید جاری رکھیں گے ۔