Tag: tarrif

  • چپس اور سیمی کنڈکٹرز پر 100 فی صد ٹیرف لگائیں گے، ٹرمپ

    چپس اور سیمی کنڈکٹرز پر 100 فی صد ٹیرف لگائیں گے، ٹرمپ

    واشنگٹن (07 اگست 2025): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چپس اور سیمی کنڈکٹرز پر 100 فی صد ٹیرف لگایا جائے گا۔

    روئٹرز کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا مائیکرو چپس اور سیمی کنڈکٹرز کی درآمدات پر تقریباً 100 فی صد ٹیرف لگانے جا رہا ہے، تاہم ان کمپنیوں کو چھوٹ حاصل ہوگی جو امریکا میں مینوفیکچرنگ کر رہی ہیں یا ایسا کرنے کا عہد کر چکی ہیں۔

    ٹرمپ نے کہا اگر آپ سیمی کنڈکٹرز اور مائیکرو چپس امریکا میں بنائیں گے تو کوئی چارج نہیں ہوگا، ایک سال پہلے امریکا کو دیوالیہ کہا جاتا تھا لیکن آج کئی کمپنیاں امریکا میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔

    ٹرمپ کا یہ اقدام مینوفیکچرنگ کو امریکا میں واپس لانے کی کوششوں کا حصہ ہے، بدھ کے روز انھوں نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ ایپل اب ایک نیا در وا کر رہی ہے اور امریکی مارکیٹ میں اپنی سرمایہ کاری میں 100 ارب ڈالر کا اضافہ کر رہی ہے۔


    50 فی صد ٹیرف کے 8 گھنٹے بعد ٹرمپ نے بھارت کو ایک اور بڑی دھمکی دے دی


    انھوں نے اوول آفس میں صحافیوں کو بتایا کہ ایپل جیسی کمپنیوں کے لیے کوئی چارج نہیں ہوگا، تاہم امریکی صدر نے خبردار کیا کہ کمپنیوں کو امریکا میں فیکٹریوں کی تعمیر کے وعدوں سے دست بردار ہونے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔ اگر انھوں نے ایسا کیا تو ہم آپ سے یہ محصولات پیچھے کی تاریخوں سے جا کر وصول کر لیں گے۔

    واضح رہے کہ ٹیرف کے رد عمل میں فلپائن کے سیمی کنڈکٹر انڈسٹری نے کہا ہے کہ ٹرمپ کا منصوبہ ان کے ملک کے لیے ’’تباہ کن‘‘ ہوگا۔ جب کہ عالمی سطح پر چپ ٹیسٹنگ اور پیکجنگ کے ایک بڑے کھلاڑی ملائیشیا کے وزیر تجارت ٹینگکو ظفرالعزیز نے پارلیمنٹ کو متنبہ کیا کہ ان کے ملک کو امریکا کی ایک بڑی مارکیٹ سے محروم ہونے کا خطرہ ہے۔

  • بجلی کی قیمت میں ایک روپے چونسٹھ پیسے کمی کی منظوری

    بجلی کی قیمت میں ایک روپے چونسٹھ پیسے کمی کی منظوری

    کراچی : کے الیکٹرک صارفین کیلئے خوش خبری سنا دی گئی۔ نپیرا نے کے الیکٹرک کے ٹیریف میں ایک روپے چونسٹھ پیسے کی کمی کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں نیپرا کے اعلامیہ کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں ایک روپے چونسٹھ پیسے کمی کی منظوری دے دی ہے۔

    بجلی کی قیمت میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ مذکورہ کمی نومبر کے مہینے کیلئےکی گئی ہے۔

    کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق  بجلی کی پیداواری لاگت میں دو ارب روپےکمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ نپیرا نے اکتوبر کے مہینے کیلئے فیول ایڈجسٹ منٹ کی مد میں چوہتر پیسے کمی کی تھی۔