Tag: tasbeeh

  • تسبیح سازی کے فن نے سعودی خاتون کو شہرت کی بلندیو ں پر پہنچا دیا

    تسبیح سازی کے فن نے سعودی خاتون کو شہرت کی بلندیو ں پر پہنچا دیا

    ریاض : سعودی عرب کی ایک خاتون نے تعلیم سے فراغت کے بعد تسبیح سازی کا ایک ایسا مشغلہ اختیار کیا جس نے اسے شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حج و عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کےلیے سعودی عرب جانے والے اکثر زائرین جو تسبیح مکہ مکرمہ سے تحفہ دینے کےلیے خریدتے ہیں وہ اکثر ہیں وہ سعودی خاتون ایمان عجیمی کی تیار کردہ ہوتی ہیں۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایمان عجیمی کو 12 برس کی عمر سے ہی تسبیح سازی کا شوق تھا، انہوں نے دس برس قبل یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد تسبیح سازی کا کام شروع کیا تھا۔

    سعودی عرب کی رہائشی ایمان عجیمی نے بتایا کہ ایک مرتبہ میں اپنے والد کے ہمراہ مکہ کے پرانے بازار میں مختلف رنگ و ڈیزائن کی تسبیح دیکھ رہی تھی کہ اس دوران میری ملاقات ایک تسبیح بنانے والے بزرگ سے ہوئی۔

    ایمان نے بتایا کہ بزرگ نے تسبیح سازی سے متعلق میرے شوق کو دیکھتے ہوئے کہا کہ میرے مستقبل میں مشہور تسبیح ساز بننے کی پیش گوئی کی تھی، میں نے ان سے تسبیح میں استعمال ہونے والے سامان سے متعلق بھی گفتگو کی۔

    سعودی خاتون کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں مختلف چیزوں کی ڈیزائننگ کی جاتی ہے تو کہیں جواہرات و سنگ کو تراش کر الگ الگ شے تیار کی جاتی ہے لیکن تمام چیزوں کےلیے پیشہ ورانہ مہارت ضروری ہے۔

    عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ایمان اپنے تسبیحوں میں مختلف قسم کے نایاب نگینوں کا استعمال کرتی ہیں ان کی تیار کردہ تسبیحوں میں عقیق، زیتون کی لکڑ اور نورالصباح سمیت دیگر نایاب پتھر و چیزیں استعمال ہوتی ہیں۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایمان عجیمی کی تیار کردہ تسبیح پچاس سے چودہ سو ریال قیمت میں فروخت ہوتی ہے۔

  • گلو بٹ کی تسبیح ہاتھ میں لئےعدالت میں پیشی

    گلو بٹ کی تسبیح ہاتھ میں لئےعدالت میں پیشی

    لاہور: ہاتھ میں ڈنڈا اٹھانے والا گلو بٹ آج تسبیح پکڑے عدالت میں پیش ہوا ۔چند دن کی جیل نے اس کا مزاج بدل دیا، ماڈل ٹاؤن میں گاڑیاں توڑنے والا گلو بٹ آج تسبیح پکڑے پیشی پرآیا۔

    عدالت نے چودہ اکتوبر کو گلوبٹ کوڈنڈےسمیت طلب کرلیا۔ہاتھ میں تسبیح سینے پر قومی پرچم کا بیج سجائے گلو بٹ  نئے انداز سے عدالت میں پیشی پر حاضر ہوا۔

    سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گاڑیوں کا ڈنڈوں سے حشر نشر کرنے والا گلو بٹ لاہورکی عدالت میں پیشی پر آیا تو اُس کے سینے پر قومی پرچم کا بیج سجا تھا اور موصوف تسبیح پکڑے ورد بھی کرتے رہے۔

    ایسےلگا کہ چند دن کی جیل نےگلو بٹ کے کافی کَس بل نکال دیئے ہیں، پیشی کے بعد گلو بٹ کو انسداد دہشت گردی عدالت کے عقبی دروازے سےنکالاگیا، اور وہ میڈیا سے بچتا بچاتا کسی سے بات کئے بغیر سفید گاڑی میں بیٹھ کر چلا گیا۔