Tag: TASHADUD

  • صحافیوں سے بد سلوکی انتہائی قابلِ مذمت ہے، الطاف حسین

    صحافیوں سے بد سلوکی انتہائی قابلِ مذمت ہے، الطاف حسین

    لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے گزشتہ رو ز کراچی میں تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہروں کی کوریج کرنے پر پی ٹی آئی کے کارکنو ں کی جانب سے کئی مختلف ٹی وی چینلزکے اداروں کی گاڑیوں پر حملے ،اینکرپرسنز، صحافیوں خصوصاً خواتین نمائندگان اورورکرز کو ہراساں کرنے اور بے ہودہ الفاظ استعمال کرنے کی خبروں پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

    اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ اس سے قبل بھی پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے ایسے افسوناک واقعات ہوچکے ہیں جو آزادی صحافت کے اصولوں کے صریحاً خلاف ورزی ہے.

     الطاف حسین نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت کو چاہیئے کہ وہ اس افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیں اور اپنی صفوں سے ایسے لوگوں کو باہر کریں جو کہ نہ صرف تحریک انصاف کی پارٹی پالیسی کے خلاف عمل کر رہے ہیں بلکہ بدنامی کا بھی باعث بن رہے ہیں ۔

    الطاف حسین نے کہاکہ ٹی وی چینلز کے اینکر پرسنز ،نمائندوں ،صحافیوں اور ورکرز کے ساتھ افسوسناک واقعہ پرجو اس دوران زخمی ہوئے ہیں ان کے ساتھ بھی دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

  • بھارت میں خاتون کے ساتھ انتہائی ذلت آمیزسلوک

    بھارت میں خاتون کے ساتھ انتہائی ذلت آمیزسلوک

    نئی دہلی:بھارت میں خاتون کے ساتھ انتہائی ہتک آمیز اور ذلت آمیز سلوک،تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک قبائلی خاتون کو جادوٹونےکرنے کے شک  پرپورے گاؤں میں برہنہ کرکے ور جوتوں کا ہا رگلے میں پہنا کر گھمایاگیا۔

    دودن تک ہونے والے اس ظلم کا کوئی نوٹس نہ لیا گیا تاہم  بعد میں پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرلی اور چھ ملزمان میں سے پانچ کو حراست میں لے لیاگیا۔

    اطلاعات کے مطابق بیتول ضلع میں اپنی بیٹی کے ہمراہ رہائش پذیر45سالہ قبائلی خاتون پرگرفتار ملزمان کو شبہ تھا کہ یہ عورت جادوٹونہ  کرتی ہے جس پر اُنہوں نے خاتون کو پکڑکر راسیڑا گاؤں میں مبینہ طور پر برہنہ گھمایا گیا۔

    میڈیارپورٹ کے مطابق خاتون کو کئی گھنٹے تک نالے کے پانی میں کھڑا رکھاگیا جس کے بعدماراپیٹاگیا اور کپڑے اتار کر اسے جوتوں کا ہار پہنادیا گیا اور یہ ساراسلسلہ دودن تک چلتارہا۔

    متاثرہ خاتون نے بتایاکہ انھیں جادو نہیں آتا لیکن گاؤں کے لوگ ان پر شک کرتے ہیں اور پریشان کرتے رہتے ہیں۔

  • پولیس تشدد سے پچاس سالہ شخص کی مبینہ ہلاکت، ورثاء مشتعل

    پولیس تشدد سے پچاس سالہ شخص کی مبینہ ہلاکت، ورثاء مشتعل

    لاہور:شہر کے علاقے گرین ٹاؤن میں پولیس کی زیرحراست پچاس سالہ شخص کی ہلاکت کے خلاف ورثاء نے احتجاج کے دوران تھانے پر دھاوا بول دیا، لاہور میں پولیس کے زیر حراست پچاس سالہ شخص اللہ رکھا کی ہلاکت پر ورثا اور اہل علاقہ سڑکوں پر نکل آئے۔

    مظاہرین نےٹائرجلاکرروڈ بلاک کردیا۔ لوگوں کی بڑی تعدادنےاحتجاج کےدوران تھانےپر دھاوا بول دیا۔پولیس نےتھانےکےدروازےبندکردیے، مشتعل مظاہرین نےتھانےکےگیٹ پر لگے تالےکوتوڑکراندرداخل ہونےکی کوشش بھی کی۔

    تالہ توڑنے کے ساتھ مشتعل مظاہرین نےپولیس اسٹیشن پر پتھراؤ کیا اوربیریئر اٹھا کر نالے میں پھینک دیئے، مظاہرین نے پتھراؤ کرکے ایک مسافر بس کے شیشے بھی توڑ دیے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ تفتیشی افسر سمیت چار اہلکاروں کےخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پچاس سالہ شخص کو گزشتہ روز منشیات فروشی کے الزام میں گرفتارکیا گیا تھا۔

  • گوجرانوالہ: ڈکیتی کےالزام میں قیدخواتین پرپولیس کامبینہ تشدد

    گوجرانوالہ: ڈکیتی کےالزام میں قیدخواتین پرپولیس کامبینہ تشدد

    گوجرانوالہ: تھانہ ’گرجاکھ‘ میں ڈکیتی کے الزام میں قید پانچ خواتین شازیہ، صدف، ذوالقرنین، مزمل اورتبسم پرپولیس نے مبینہ تشدد کیا، پانچوں خواتین کو میڈیکل کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق واہنڈ کے رہائشی طیب فرمان نے پانچ خواتین کے خلاف تھانہ گرجاکھ تھانہ میں درخواست دی تھی، جس میں درخواست گزارطلب فرمان کا کہنا تھاکہ مذکورہ پانچ خواتین اس کے گھر میں داخل ہوئیں اوراسلحہ کے زورپرگھرکا سامان، نقدی اورزیوارت لوٹ کرلے گئیں ۔

    جس پرکارروائی کرتے ہوئے تھانہ گرجاکھ پولیس نے پانچوں خواتین کوگرفتار کرکے آج عدالت پیش کیا جہاں خواتین نے مؤقف احتیار کیا ہے کہ دوران تفتیش پولیس نے انھیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس پر فاضل جج نے پانچوں خواتین کو میڈیکل رپورٹ کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

  • کراچی میں ٹریفک جام ، لوٹ مار جاری

    کراچی میں ٹریفک جام ، لوٹ مار جاری

    کراچی: رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی کراچی میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیاہے شہر بھر کی مصروف شاہراہوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

    شہرِقائدمیں ماہ صیام کےدوران ہرگزرتےدن کےساتھ پولیس اور انتظامیہ ٹریفک کنٹرول کرنےمیں ناکام نظرآرہی ہے۔ عام دنوں میں سڑکوں پرتعینات ٹریفک پولیس کےاہلکار رمضان المبارک کے آخری عشرےمیں کہیں کہیں دکھائی دےرہےہیں۔

    صدر، آئی آئی چندریگرروڈ، حیدری اورمختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہونےسےمسافروں کوگھنٹوں انتظارکرناپڑرہاہے۔کئی مقامات پر ٹریفک جام کےدوران لوٹ مارکےواقعات بھی پیش آئے۔