Tag: tasneem aslam

  • داعش کے خلاف بین الاقوامی برادری کے ساتھ ہیں، دفتر خارجہ

    داعش کے خلاف بین الاقوامی برادری کے ساتھ ہیں، دفتر خارجہ

    اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم نواز شریف کے دورہء امریکہ میں اپنے بھارتی ہم منصب سے نریندر مودی سے ملاقات متوقع نہیں ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ وزارتِ خارجہ نے بھارتی حکومت سے ملاقات کے حوالے سے کوئی درخواست نہیں کی تھی اور نہ ہی بھارت کی جانب سے اس طرح کی کوئی درخواست کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم کے دورے کا اصل مقصد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت ہے ۔ جس میں وہ خطاب بھی کریں گے۔

    انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم کی امریکی صدر بارک اوبامہ سے بھی کوئی ملاقات متوقع نہیں، تسنیم اسلم نے بتایا کہ پاکستان نے بھارت کو مقبوضہ کشمیر کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پیشکش کی ہے اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانے کی درخواست کی ہے۔

    چینی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ دفترِ خارجہ اس حوالے سے چینی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے لیکن ابھی تاریخ کا تعین نہیں ہوا۔

    تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ افغانستان میں الیکشن کے بعد نئی حکومت کا قیام خوش آئند ہے اور امید ہے کہ وہ خطے میں امن کے لیے حکومتِ پاکستان سے بھرپور تعاون کرے گی۔

    تسنیم اسلم نے شمالی وزرستان میں امریکی ڈرون حملے کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، مشرق وسطی میں داعش کیخلاف فوجی کاروائی پر انہوں نے کہا کہ پاکستان اس معاملے پر بین الاقوامی برداری کے ساتھ ہے۔

  • دفترخارجہ کا افغانستان کی جانب سے سیکیورٹی فورسزپرحملے کی مذمت

    دفترخارجہ کا افغانستان کی جانب سے سیکیورٹی فورسزپرحملے کی مذمت

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے افغانستان سے دہشت گردوں کے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزز پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    پاکستان نے افغانستان کی جانب سے سرحد پر حملے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ سو کے قریب دہشتگردوں کو پاکستان میں داخلہ دیا گیا۔

    ۔ترجمان دفتر خارجہ تسلیم اسلم نے بتایا کہ پاک افواج نے دہشتگردی کا منہ توڑجواب دیا ہے ،دہشتگردوں کے حملے میں چار فوجی جوان شہید ہوئے۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کو دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کرنے چاہیئے، پاکستان افغانستان سے مثبت رویے کی امید رکھتا ہے۔

  • بھارتی قیادت کے الزامات افسوسناک ہیں،ترجمان دفترخارجہ

    بھارتی قیادت کے الزامات افسوسناک ہیں،ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد:  پاکستان نے بھارتی الزامات مسترد کرتے ہوئے انہیں افسوسناک قرار دیا اور کہا ہے کہ مسائل کے حل کے لئے الزامات سے گریز کرتے ہوئے مذاکرات کرنا چاہئیں۔

    دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستان بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے لگائے دہشت گردی کے الزامات کو مسترد کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالنا چاہئیے، قیام امن اور تعلقات کی بحالی کے لئے الزامات سے گریز کرتے ہوئے دونوں ملکوں کو مل کرکام کرنا ہوگا۔

    ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمسایہ ملک سے خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان دہشت گردی کی ہرصورت میں مذمت کرتا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے پانچ ہزارسے زائد فوجیوں نے جام شہادت نوش کی۔