Tag: tateelat khatam

  • پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا کل اسکول بند رکھنے کا اعلان

    پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا کل اسکول بند رکھنے کا اعلان

    کراچی: پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین شرف الزمان اور پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید خالد شاہ نے ایم کیو ایم کے پرامن یوم سوگ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

     پرائیوٹ اسکولوں کے رہنماؤں کے مطابق کل سندھ بھر میں نجی اسکول بند رہیں گے ۔

     شرف الزمان کے مطابق ہنگامی اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے، کہ کل تعلیمی و تدریسی عمل نجی اسکولوں میں معطل رکھا جائے گا۔

     دوسری جانب جامعہ کراچی کے تحت کل ہونے والے بی اے کے امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے ہیں، ناظم امتحانات کے مطابق پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

  • پی ٹی آئی دھرنا: کراچی میں آج کاروبار اور تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا اعلان

    پی ٹی آئی دھرنا: کراچی میں آج کاروبار اور تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا اعلان

    کراچی : پی ٹی آئی کے دھرنے کے موقع پر تاجروں نے کاروبار کھلا رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔

     کراچی کے تاجروں نے آج کاروبار کھلا رکھنے کا اعلان کیاہے، ہو سیل میدیسن مارکیٹ کے صدر عاطف بلونے کہا ہے کہ ہول سیل میڈیسن مارکیٹ کل معمول کے مطابق کھلی رہے گی ، کراچی تاجر اتحاد کے صدر نے کہا ہے کہ آج تمام مارکیٹس کل معمول کے مطابق کھلی رہیں گی ۔

    سندھ تاجر اتحاد کے رہنما جمیل پراچہ نے کہا ہے کہ صدر،اولڈ سٹی ایریا کی مارکیٹس ،ہول سیل مارکیٹس ،بولٹن مارکیٹ جوڑیا بازار اور کلفٹن کی مارکیٹس بھی معمول کے مطابق کھلیں رہیں گیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے کے اقدامات کریں۔

    دوسری جانب کراچی میں پی ٹی آئی کے احتجاج پر حکومت نے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا اعلان کر دیا جس سے یونیورسٹیز اور بورڈلیول کے امتحان دینے والے مشکل میں پڑ گئے۔

    کراچی میں آج پی ٹی آئی احتجاج کر رہی ہے ،وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے تمام تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا اعلان کر دیا جس پر یونیورسٹی اور بورڈز کے امتحان دینے والے طلبہ کا اے آر وائی نیوز میں ٹیلیفون کالز کا تانتا بندھ گیا،طلبہ اور والدین کا کہنا ہے کہ ایک طرف امتحانی مراکز تک پہنچنا مشکل ہوگا تو دوسری جانب ایسی صورتحال میں کون اپنے بچوں کو امتحان کیلئے بھیجے گا ، اور اگر طلبہ امتحانات میں شریک نہیں ہوئے تو فیل ہونے کا خدشہ ہے۔

  • وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی ادارے پھرسےکھل گئے

    وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی ادارے پھرسےکھل گئے

    اسلام آباد: موسم گرما کی تعطیلات کے بعد وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی ادارے پھر سے کھل گئے ہیں ۔ شیڈول کے مطابق تعلیمی ادارے اٹھارہ اگست کو کھلنا تھے لیکن اسلام آباد میں جاری دھرنوں کے باعث گرمیوں کی تعطیلات میں دو بار توسیع کی گئی ۔

    تعطیلات میں توسیع سرکاری اسکول و کالجز کے خالی نہ ہونے کی وجہ سے کی گئی ۔کیونکہ دھرنے کے لئے پنجاب بھر سے آئے  ہوئے پولیس اہلکاروں کو سرکاری اسکول و کالجز میں رہائش فراہم کی گئی تھی ۔

    گذشتہ روز وزارت کیڈ کی جانب سے خصوصی بیان جاری کیا گیا جس میں واضح کیا گیا کہ جن اسکو ل و کالجز میں پولیس اہلکار رہائش پذیر نہیں ان میں کل سے تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا جس کے بعد خالی اسکول و کالجز دوبارہ کھول دئیے گئے۔