Tag: taunsa

  • سینیٹ انتخابات وقت پر ہوں گے، پیپلزپارٹی پنجاب میں حکومت بنائے گی: آصف زرداری

    سینیٹ انتخابات وقت پر ہوں گے، پیپلزپارٹی پنجاب میں حکومت بنائے گی: آصف زرداری

    تونسہ: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات وقت پر ہوں‌ گے، اس بار پیپلزپارٹی پنجاب میں بھی حکومت بنائے گے.

    ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے تونسہ میں‌ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

    انھوں نے مسلم لیگ ن کے سربراہ نوازشریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو مظلوم کہتے ہیں. یہ کیسی مظلومیت ہے، پیشی کے وقت چھ گاڑیاں آگے ہوتی ہیں، چھ پیچھے ہوتی ہیں. مظلوم توہم تھے، عدالتوں میں‌ بکتربند گاڑی میں پیش ہوتے تھے. وہ خود کو مشہور کرنے کے لیے منفی سیاست کر رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ہم نے کیسز بھی بھگتے ہیں، نوازشریف نے خود مظلوم کہتے ہیں، یہ کیسے مظلوم ہیں، حکومت بھی ان کی ہے، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بھی ان ہی کے ہیں. مظلوم ہم تھے ہم بکتر بند میں آتے تھے، کبھی اس میں بیٹھ کر دیکھیں۔

    بلوچستان میں جمہوری طریقے سے تبدیلی اچھا اقدام ہے، آصف زرداری

    انھوں‌ نے امید ظاہر کی کہ انتخابات وقت پر ہوں‌ گے اور ان کی پارٹی پنجاب میں‌ بھی حکومت بنانے میں‌ کامیاب رہے گی.

    آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے سی پیک کو سمجھا ہی نہیں. منگولیا کا سی پیک دیکھنا چاہیے، آپ نے چین سے ٹرامیں لگوائیں، یہ سوچ سوچ کی بات ہے۔ پاناما کیس عالمی معاملہ تھا، یہ کسی سیف الرحمان نے شروع نہیں‌ کیا۔ انھوں نے ن لیگ کی صوبائی حکومت پر تنگ نظری کا بھی الزام لگایا۔

    اس موقع پر سابق صدر نے رائوانوار سے متعلق پوچھے جانے والے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ڈی جی خان میں بس حادثہ،7 افرادجاں بحق

    ڈی جی خان میں بس حادثہ،7 افرادجاں بحق

    ڈیرہ غازی خان: مسافربس الٹنے کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد سات ہوگئی جبکہ دو درجن سے زائد زخمی مسافراسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

    ڈیرہ غازی خان میں پل قمبر کےقریب مسافربس تیز رفتاری کے سبب الٹ گئی تھی جس کے نتیجے دوافرادموقعے پرہی جاں بحق اوراٹھائیس زخمی ہوگئے تھے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی رضاکاروں نے جائے وقوعہ پرپہنچ کرزخمیوں کو ڈیرہ غازی خان اورتونسہ کے اسپتالوں میں منتقل کردیا، پولیس حکام کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، مسافربس پشاورسےکراچی جارہی تھی۔