Tag: taunsa barrage

  • دریائے سندھ میں تونسہ بیراج کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب

    دریائے سندھ میں تونسہ بیراج کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب

    کوٹ ادو : دریائے سندھ میں تونسہ بیراج کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بارشوں کے باعث دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں، کوٹ ادو کے مقام پر متعدد بستیوں میں پانی داخل ہونے سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے، لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

    ضلعی انتظامیہ نے متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لئے تاحال کوئی اقدامات نہیں کئے ہیں، جس کے باعث لوگوں کو اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    سیلابی پانی سے بستیوں کا زمینی راستہ بھی منقطع ہوگیا ،لوگ کشتیوں پر اورخواتین بچے تیر کر دریا پارکرنے پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ زمینی راستہ منقطع ہونےسے خواراک کی بھی قلت پیدا ہورہی ہے۔

  • تونسہ اور جناح بیراج کی تعمیرمیں کرپشن، نیب نے تحقیقات کا آغازکردیا

    تونسہ اور جناح بیراج کی تعمیرمیں کرپشن، نیب نے تحقیقات کا آغازکردیا

    اسلام آباد : تونسہ اور جناح بیراج کے ڈیزائن میں نقص کے حوالے سے نیب نے تحقیقات شروع کر ادیں، تفصیلات کے مطابق تونسہ اور جناح بیراج کی تعمیر ومرمت میں 30 ارب کی کرپشن سامنے آنے کے بعد نیب نے تحقیقات کے لئے پانچ رکنی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی بنا دی۔

    نیب نے ان تحقیقات کا حکم دونوں بیراجوں کی ڈایزئن کنسلٹنٹ کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر ذوالفقار علی کی درخواست پر حکم دیا ہے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرز کے صدر ڈاکٹر اظہارالحق کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔

    ڈاکٹر تبسم ظہور، ڈاکٹر سجاد حیدر، ڈاکٹر محمد عتیق الرحمان، ڈاکٹر حبیب الرحمان ممبران ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق تیس ارب ڈالر کے عالمی بینک کے قرض سے بیراجوں کی حالت بہتر بنانے کے منصوبے کے تحت جناح اور تونسہ بیراج کے ڈیزائن میں تبدیلی کی گئی، لیکن ناقص منصوبہ بندی کے باعث بیراج خطرے میں پڑ گئے ہیں۔