Tag: tawanai

  • پاکستان اورچین کےدرمیان اربوں ڈالرکےسمجھوتوں پردستخط

    پاکستان اورچین کےدرمیان اربوں ڈالرکےسمجھوتوں پردستخط

    اسلام آباد : چینی صدر چینی صدرشی چن پنگ نے چھیالیس ارب ڈالر کے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا افتتاح کردیا۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت صرف توانائی کے منصوبوں پر تینتیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اورچینی صدرشی چن پنگ نےآٹھ منصوبوں کی نقاب کشائی کی۔ توانائی کےپانچ منصوبوں کاافتتاح کیا گیا۔

     لاہورمیں انڈسٹریل کمرشل بینک چائناکی شاخ کھولنےکامعاہدہ،چھوٹےپن بجلی گھروں کے لیےمشترکہ تحقیقی مرکز،آپٹیکل فائبرکیبل،پنجاب میں نوسومیگاواٹ شمسی توانائی بجلی گھر،حلویلیاں ڈرائی پورٹ،تھرکول بلاک اے کےلیےمالی تعاون اورشاہراہ قراقرم کی اپ گریڈیشن سمیت مختلف معاہدوں اورمفاہمتی یاداشتوں پردستخط کیے گئے۔

    اقتصادی تکنیکی معاہدے پروزیرخزانہ اسحاق ڈاراورچینی وزیرتجارت نے دستخط کیے۔پاک چین اسٹریٹجک تعاون کےمشترکہ اعلامیےپرمشیرخارجہ سرتاج عزیزاورچینی وزیرخارجہ نےدستخط کئے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ نوبرس میں کسی بھی چینی صدرکاپاکستان کایہ پہلادورہ ہے اقتصادی اعتبارسےیہ دورہ انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔

    راہداری کےتحت ملک کےمختلف حصوں میں تینیس ارب اناسی کروڑ ڈالرتوانائی کےمنصوبے لگائےجائیں گے۔پاکستان اورچین کی سرحدسےلےکربلوچستان میں گوادرکی بندرگاہ تک سڑکوں اورریل کےرابطوں کی تعمیرکیلئےنوارب انسٹھ کروڑڈالرکی سرمایہ کاری کی جائےگی۔

  • پاکستانی و چینی کمپنی کے درمیان توانائی کےچودہ منصوبوں پردستخط

    پاکستانی و چینی کمپنی کے درمیان توانائی کےچودہ منصوبوں پردستخط

    اسلام آباد : پاکستان اور چینی کمپنی کے درمیان آٹھ ہزار تیس میگاواٹ کےچودہ پاور پلانٹس لگانے کے منصوبوں پر دستخط ہوگئے۔

    پاکستان میں بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے چین نے اپنی دوستی نبھا دی۔ اسلام آباد میں پاکستان اور چینی کمپنی کے درمیان چھ سو ساٹھ میگاواٹ کےدو منصوبوں پردستخط ہوگئے۔

    دونوں ملکوں کے درمیان سات ہزار تین سو تیس میگاواٹ کے پاور پلانٹس کےبارہ منصوبوں کےوڈیولنک کےذریعےمعاہدے بھی کئے گئے۔

    سات سو میگاواٹ کا کروٹ پاور پلانٹ، یو ای پی کا ہنڈریڈ میگاوٹ کا ونڈ پاور پلانٹ ،پچاس میگاواٹ کا سچل پاور پلانٹ کامنصوبہ، ہائیڈرو چائنا کا پچاس اور قائدہ اعظم سولر پارک کے ایک ہزار میگاواٹ کے منصوبوں کے معاہدے بھی کئے گئے۔

    پورٹ قاسم پر تین سو بیس میگاواٹ کے کول پاور ، حبکو کا چھ سو ساٹھ میگاواٹ پاور پلانٹ ، تیرہ سو بیس میگاواٹ کے ایس ای سی تھر کو ل پاور ، چھ سو ساٹھ میگاواٹ کا اینگرو تھر پاور پلانٹ، سکی کناری آٹھ سو ستر میگا واٹ کا منصوبہ ، تیرہ سو بیس میگاواٹ کا ساہیوال کول پار پلانٹس اور سالٹ رینج تین سومیگاوٹ کے کول پلانٹ کے معاہدے بھی کئے گئے۔

    پاکستان اور چین کے درمیان مٹیاری سے لاہور ٹرانسمیشن لائن کے منصوبوں کے مالیاتی امور طے پا گئے ہیں، صرف دستاویزات کا تبادلہ باقی ہے۔

  • ایندھن کی کمی معاشی ترقی میں رکاوٹ کا باعث ہے،موڈیز

    ایندھن کی کمی معاشی ترقی میں رکاوٹ کا باعث ہے،موڈیز

    اسلام آباد : پاکستان میں جاری توانائی بحران پر عالمی ریٹنگرز ایجنسیز بھی بول اٹھی ۔ موڈیز کا کہنا ہے کہ ایندھن کی کمی معاشی ترقی اور اصلاحات پروگرام کی راہ میں رکاوٹ کا باعث بنے گی۔

    عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان میں حالیہ ہونے والی ایندھن کی قلت اور توانائی بحرا ن کو معاشی ترقی اور اصلاحاتی پروگرام کی راہ میں رکاوٹ قرار دے دیا ہے۔

    موڈیز کے مطابق ایندھن کی کمی حکومتی فیول امپورٹر پی ایس او کے پاس وسائل کی کمی کی نشاندہی کرتی ہے ۔ توانائی کے شعبے میں زیر گردش قرضوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے جو کہ آئی ایم ایف پروگرام میں بھی حکومت کیلئے مشکلات کا باعث بنے گا۔پاور سیکٹر اصلاحات آئی ایم ایف پروگرام کا لازمی حصہ ہے۔

  • توانائی کی تجارت سے ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے،خرم دستگیر

    توانائی کی تجارت سے ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے،خرم دستگیر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیرخان نے کہا ہے کہ وسطی ایشیاء سے توانائی کی تجارت سے پاکستان کیلئے ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے۔

    وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں حکومت کی کامیاب معاشی سفارت کاری کے باعث افغانستان سے انتہائی کم ٹرانزٹ ٹیرف پر بجلی کی درآمد کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

    اس سلسلے میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان تاجکستان سے افغانستان کے ذریعے 1000 میگاواٹ بجلی درآمد کرے گا ، جس سے پاکستان کی توانائی کا 20 فیصد کمی کو پورا کیا جائے گا۔

    ، CASA-1000 پراجیکٹ پاکستان کو وسطی ایشیا سے معاشی طور پر ملانے والا پہلا ٹھوس منصوبہ ہے جو آئندہ آنے والے سالوں میں پاکستان میں ترقی کے نئے باب کھولے گا۔

    انہوں نے کہا کہ وسطی ایشیا میں توانائی کے کثیر ذخائر موجود ہیں ، جن کی درآمد پاکستان میں توانائی کے بحران کو حل کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔

    پاکستان ایران سے بلوچستان کے ساحلی علاقوں کیلئے بجلی درآمد کر رہا ہے اور وسطی ایشیا کے ساتھ بجلی کی درآمد کا نیا معاہدہ خطے میں تجارت میں اضافے اور معاشی ترقی کا باعث ہو گا۔