Tag: Tawanai k mansooby

  • توانائی کے گردشی قرضوں کا معاملہ سنگین، حجم 300 ارب ہوگیا

    توانائی کے گردشی قرضوں کا معاملہ سنگین، حجم 300 ارب ہوگیا

    اسلام آباد : توانائی کے شعبے میں گردشی قرضوں کا معاملہ ایک بار پھرسنگین ہوگیا، گردشی قرضوں کا حجم تین سو ارب سے زائد ہوگیا ہے۔ جس کے باعث مختلف درآمدات کی ادائیگیوں میں مشکلات میں اضافہ کا خدشہ پیداہوگیا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق ملک میں توانائی کے شعبے میں گردشی قرضوں میں اضافہ ہوگیا ہے،  گردشی قرضوں کاحجم 321 ارب روپے ہوگیا ہے۔

    اس حوالے سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ساڑھےچار سو ارب روپے کی ادائیگی کے باوجود گردشی قرضوں کا مسئلہ ایک بار پھر کھڑا ہوگیا ہے۔

    ارا کین کمیٹی کا کہنا تھا کہ خام تیل کی قیمتوں میں اتنی کمی کے بعد بھی گردشی قرضوں میں اضافہ تشویش ناک بات ہے۔

    مزید پڑھیں: گردشی قرضوں کا حجم 600 ارب روپے تک جا پہنچا

    وزارت پانی و بجلی حکام نے قائمہ کمیٹی کے اراکین کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے بجلی سبسڈی کا مکمل خاتمہ کیا جاچکا ہے۔

     

  • توانائی منصوبوں کے معیارپرکوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے، نواز شریف

    توانائی منصوبوں کے معیارپرکوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے، نواز شریف

    اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ توانائی کے منصوبوں کے معیارپرکوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور توانائی کے منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کئے جائیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دوران اجلاس توانائی منصوبوں اور پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لیا گیا،۔

    اجلاس میں وزیراعظم کو توانائی کے مختلف منصوبوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کاکہناتھا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے اداروں کے مابین تعاون کومربوط بنایا جائے۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف این اے 122 میں ضمنی انتخابات کے نتائج پر مطمئن نہیں ہیں،۔

    اس موقع پر انہوں نے ضمنی انتخابات میں ناقص کارکردگی کے اسباب تلاش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے این اے 122میں سخت مقابلے کی وجوہات کی رپورٹ طلب کی ہے ۔انہوں نے آئندہ انتخابات کیلئے مناسب امیدواروں کے چناﺅکی بھی ہدایت کی ہے۔

    اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ چین پاکستان کاعظیم دوست ہے۔ چین کے تعاون سے توانائی بحران پرقابو پانے میں مددملے گی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے توانائی کے بحران پرجلد قابوپالیا جائے گا۔اجلاس میں پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق منصوبوں پربھی غورکیاگیا۔