Tag: tax amnesty scheme

  • ٹیکس ایمنسٹی سکیم کالعدم قرار دینے کے لیے درخواست پر فیصلہ محفوظ

    ٹیکس ایمنسٹی سکیم کالعدم قرار دینے کے لیے درخواست پر فیصلہ محفوظ

    لاہور: ہائی کورٹ نے تاجروں کے لیے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کو کالعدم قرار دینے کے لئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا‘ ٹیکس چوروں کو عام معافی آئین پاکستان اور ملکی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعرات لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی‘ درخواست گزار کے وکیل شیراز ذکاء نے موقف اختیار کیاکہ حکومت نے سیاسی مقاصد کے لئےٹیکس ایمنسٹی سکیم کے ذریعے تاجر وں میں موجود ٹیکس چوروں کو تحفظ دیا ہے ۔

    درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم تاجروں اور عام شہریوں میں امتیازی سلوک ہے اور جزا و سزا کے اصولوں کے منافی ہے۔ ٹیکس چوروں کو عام معافی آئین پاکستان اور ملکی قوانین کی خلاف ورزی ہے‘ آئین کے تحت شہریوں سے امتیازی سلوک نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی ٹیکس چوروں کو رعایت دی جا سکتی ہے ۔

    ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوسکے: نعیم میر

    انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ سکیم کے لیے انکم ٹیکس ایکٹ میں ترمیم کی جائے اور سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے حکومت کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔

    وفاقی حکومت کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ یہ سکیم ان تاجروں کےلئے ہے جنہوں نے پچھلے دس سال سے ٹیکس نہیں جمع کرایا ‘ تاجروں پر معمولی ٹیکس کے نفاذ سے ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے سکیم متعارف کرائی گئی۔جس پر عدالت نے فریقین کےوکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ایمنسٹی اسکیم: وزیراعظم نے مالیاتی این آراو متعارف کرادیا، حافظ حسین احمد

    ایمنسٹی اسکیم: وزیراعظم نے مالیاتی این آراو متعارف کرادیا، حافظ حسین احمد

    ملتان : جمیعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے ٹیکس چوروں کو ٹیکس چھوٹ کا اعلان دہشت گردی کے خلاف آپریشن کو ناکام کرنے کی کوشش ہے۔

    ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو مالی انصاف فراہم کرنے والوں کو سہولت کار کا نام دیا گیا ہے اور کل وزیراعظم نے سہولت کاروں کو سہولت دینے کا اعلان کیا ہے یعنی ملکی دولت لوٹنے والے اپنا کالا دھن سفید کراسکتے ہیں اور ان کی کوئی باز پرس نہیں ہوگی۔

    وزیراعظم نے مالیاتی این آراو متعارف کرادیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ نریندر مودی کے دورہ پاکستان کے موقع پر تمام ادارے ایک صفحے پر نہیں تھے ملاقات میں عسکری قیادت میں سے کوئی شریک نہیں ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ واجپائی کے دورہ کے موقع پر بھی تمام ادارے ایک صفحے پر نہیں تھے تو نتیجہ سب نے دیکھا تھا۔

    حافظ حسین احمد نے کہا کہ ایک طرف ہند ہمیں گلے لگارہا ہے تو دوسری طرف سندھ گلے پڑ رہا ہے۔۔۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال یہ ہے کہ ایک شریف مودی کو یہاں ملتا ہے تو دوسرا شریف اگلے روز کابل چلا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انڈیا کی خارجہ پالیسی مضبوط ہے جبکہ ہماری پالیسی بیساکھیوں کے سہارے چل رہی ہے۔

  • ٹیکس ایمنسٹی کالے دھن کو سفید کرنے کی اسکیم ہے، عمران خان

    ٹیکس ایمنسٹی کالے دھن کو سفید کرنے کی اسکیم ہے، عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ نظام میں کمزور کی شنوائی نہیں ہو سکتی، ٹیکس ایمنسٹی اسکیم حکمرانوں کے کالے دھن کو سفید کرنے کی اسکیم ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عمران خان نے کہا کہ پاک چائنہ کوریڈور، ایل این جی کے بارے میں قوم کو سچ بتایا جائے اور صوبوں کے تحفظات دور کیے جائیں۔

    عمران خان نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اسے ایمانداروں پر ٹیکس اور حکمرانوں کی ناجائز دولت اور کالے دھن کو سفید کرنے کی سکیم قرار دیا۔

    عمران خان نے کہا ہے کہ وہ آج جہانگیر خان ترین کی طویل جدوجہد کے بعد انصاف ملنے پر خصوصی طور پر اجلاس میں شریک ہوئے ہیں۔

    انہوں نے ملک میں انصاف کے موجودہ نظام پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا عدالتی نظام غریب اور پڑھے لکھے افراد کو سپورٹ نہیں کرتا۔ جہانگیر خان ترین نے اڑھائی سال کی طویل اور 2کروڑ روپے کی مہنگی جدوجہد کے بعد عوام کی عدالت سے انصاف حاصل کیا۔

    عمران خان نے این اے 122کے کیس میں تاخیر کو الیکشن فراڈ قرار دیااور کہا کہ جسٹس کیانی پاکستان مسلم لیگ ن کا نمائندہ ہے۔

    عمران خان نے شوکت خانم ہسپتال میں افغان طالبان کے علاج سے متعلق ایک سوال کے جواب پر کہا کہ انسانوں کے علاج پر متفکر ہونے کی بجائے قوم کو بتایا جائے کہ بن لادن سے بینظیر حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے کس نے کتنی رقم وصول کی۔ شوکت خانم ہسپتال میں رنگ، نسل ، مذہب کی تمیز کے بغیر مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔