Tag: TAX defaulter

  • ڈیڑھ کروڑ سے زائد ٹیکس نادہندگان کے خلاف گھیرا تنگ

    ڈیڑھ کروڑ سے زائد ٹیکس نادہندگان کے خلاف گھیرا تنگ

    اسلام آباد :  وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ٹیکس نہ دینے والے 1 کروڑ 60 لاکھ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، نادراسےاس ضمن میں ڈیٹاحاصل کر رہے ہیں۔

    اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ ٹیکس سےجاری اخراجات پورےکئےجاتےہیں، ٹیکس ریونیو جب تک نہیں ہوگامعاشرہ نہیں چل سکتا، لوگوں کوکہتےہیں ٹیکس دیں اس لئےٹیکس ڈائریکٹری جاری کررہےہیں۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ ہماری ٹیکس بلحاظ جی ڈی پی کی شرح کم ہے، 1کروڑ80لاکھ افراد ٹیکس دینےکےقابل مگر20لاکھ ٹیکس دہندہ ہیں، ٹیکس نہ دینے والوں  کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نادراسےاس ضمن میں ڈیٹاحاصل کیاجارہاہےاور اس  پر مزید کام ہورہاہے، 15ملین سے زائد افرادآمدن سےکم ٹیکس دیتےہیں ان کونوٹس دیےجائیں گے، ہمارایہ رویہ ہوناچاہیےکہ سب نےٹیکس دیناہے۔

    شوکت ترین نے کہا کہ کوئی مقدس گائےنہیں، ٹیکس کلچر بنانے کے لیے اراکین پارلیمنٹ سے شروعات کی گئی ہیں، ٹیکس ڈائریکٹری میں شفافیت لانےکیلئےکوشش کی جارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیکس وفاق بھی اورصوبےبھی اکھٹاکرتےہیں، ٹیکس اداروں میں ہم آہنگی ہونی چاہیے، یہ نہ ہوکہ صوبائی ٹیکس اتھارٹیزاورایف بی آر ٹیکس کیلئےہراساں کرے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے  6سال میں ٹیکس بلحاظ جی ڈی پی کی شرح20فیصدپرلےکرجائیں، ایف بی آرکواس ضمن میں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

  • ٹیکس نادہندگان کے نام تشہیر کئے جائیں، افتخار احمد وہرہ

    ٹیکس نادہندگان کے نام تشہیر کئے جائیں، افتخار احمد وہرہ

    کراچی :  ورلڈ بینک نے پاکستان کے کمزور ٹیکس نظام پر کڑی تنقید کی ہے جو پیداواریت کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ ان خیالات کا اظہار کراچی چیمبرآف کامرس کے صدر افتخار احمد وہرہ نے اپنے ایک جاری بیان میں کیا۔

    افتخار احمد وہرہ کاکہنا تھا کہ ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ صرف کمپنیاں اور ٹیکس نیٹ میں شامل افراد ٹیکس کا بھاری بوجھ برداشت کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ ورلڈ بینک کی رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ بڑی تعداد میں ٹیکس استثنیٰ اور رعایتوں کے باعث ٹیکس نظام میں ناانصافیوں کو ظاہر کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ ایف بی آر ٹیکس نادہندگان کو نوٹسز جاری کرنے کا دعویٰ تو کرتا ہے مگر ایف بی آر نے نہ تو کبھی ٹیکس نادہندگان کے نام تشہیرکئے اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی مؤثر کارروائی کی گئی۔

    افتخار احمد وہرہ نے کہاکہ ایف بی آر نے 7لاکھ سے زائد ٹیکس نادہندگان میں سےصرف2لاکھ 40 ہزار ٹیکس نادہندگان کو نوٹس جاری کرنے کا دعویٰ کیاہے۔