Tag: tax return

  • ٹیکس ریٹرن جمع نہ کروانے والوں کیلیے بُری خبر

    ٹیکس ریٹرن جمع نہ کروانے والوں کیلیے بُری خبر

    لاہور: چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریوینو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے اُن پاکستانی شہریوں کو خبردار کر دیا جو ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرواتے۔

    الحمرا ہال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا کہ پاکستان غریب ملک ہے جہاں لوگوں کی ٹیکس انکم ہی نہیں ہے، 60 فیصد لوگوں کی آمدن اتنی ہے کہ ٹیکس نیٹ میں ہی نہیں آتے۔

    راشد لنگڑیال نے بتایا کہ 6 لاکھ 70 ہزار لوگ انکم ٹیکس نیٹ میں آتے ہیں جن میں بہت امیر لوگ بھی شامل ہیں، پاکستان میں 2 ٹریلین روپے کا ٹیکس گیپ ہے، 40 لاکھ پاکستانی ایسے ہیں جن کے گھروں میں اے سی لگا ہوا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: گزشتہ سال کی نسبت انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تعداد میں ساڑھے 23 لاکھ کا اضافہ

    انہوں نے بتایا کہ جو ٹیکس نیٹ پر پورا اترتے ہیں وہی ٹھیک سے ٹیکس نہیں دے رہے، ٹیکس دینے اور ٹیکس لینے والے دونوں میں بہت مسائل ہیں، ٹیکس سسٹم کا ڈیزائن 5 فیصد لوگوں کیلیے بنایا گیا ہے، سسٹم کیسے ٹھیک کرنا ہے یہ ٹی وی پر بتانے والے خود ٹیکس نہیں دیتے۔

    چیئرمین نے مزید کہا کہ اس سال 13 ہزار 500 ارب روپے ٹیکس لیں گے، پاکستان میں ٹیکس ریٹ غلط ہیں جنہیں ٹھیک کرنا چاہیے، عام لوگوں اور تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کو ٹھیک کرنا چاہیے، انڈیا میں گڈز پر سیلز ٹیکس صوبوں جبکہ پاکستان میں وفاق کے پاس ہے۔

    ’پاکستان میں ایجوکیشن پروڈکشن سسٹم ناکام ہو چکا ہے۔ آج پاکستان تعلیم میں وہاں پہنچا ہے جہاں فرانس 1960 میں پہنچا تھا۔ کیا پاکستان 1960 والے فرانس کے مقام تک پہنچ گیا ہے تو جواب ہے نہیں۔‘

    راشد لنگڑیال کا مزید کہنا تھا کہ جس سے ٹیکس زیادہ لینا چاہیے تھا نہیں لے پائے اس لیے تنخواہ دار طبقے کو شامل کیا، حکومت کو علم ہے کہ بعض چیزوں پر ٹیکس ریٹ کم ہونا چاہیے۔

    آخر میں انہوں نے بتایا کہ قانون لا رہے ہیں ٹیکس ریٹرن جمع نہ کروانے والوں کیلیے خریداری مشکل ہو جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ وفاق نے 2 وزارتیں اور کئی محکمے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

  • کوشش ہے کہ پورے پاکستان میں ایک جیسا ٹیکس نظام ہو: حماد اظہر

    کوشش ہے کہ پورے پاکستان میں ایک جیسا ٹیکس نظام ہو: حماد اظہر

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ٹیکس کے ایک پرانے نظام سے نئے نظام میں جا رہے ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. حماداظہر نے کہا کہ تبدیلی کو آسان تر بنانے کے لئے جامع اقدامات کر رہے ہیں.

    وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ ہم بہت ساری چیزیں کرنے جارہے ہیں، لاکھوں کمرشل صارفین ہیں، مگر سیلز ٹیکس نہیں دے رہے، کوشش کر رہے ہیں کہ پورے پاکستان میں ایک جیسا ٹیکس نظام ہو.

    [bs-quote quote=”جس جس سیکٹرمیں پریشانی آئے گی، تبدیلیاں لائیں گے،” style=”style-8″ align=”left” author_name=”حماد اظہر”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ عارضی طور پر چند ہفتے کے لئے مشکلات آئیں گی، جس جس سیکٹرمیں پریشانی آئے گی، تبدیلیاں لائیں گے، ٹیکس میں ایک پرانے نظام سے نئی نظام میں جارہے ہیں.

    وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ٹیکس میں ایک پرانے نظام سے نئی نظام میں جارہے ہیں، تبدیلی کو آسان تر بنانے کے لئے کچھ اقدامات کر رہے ہیں.

    ہم بہت ساری چیزیں کر رہے ہیں، کریں گے، ایک جیسے نظام کی خواہش ہے، مثبت تبدیلیوں کے لیے کوشاں ہیں.

    خیال رہے کہ آج فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے کہا تھا کہ تاجروں کی کسٹم سے بہت سی شکایات سامنے آتی ہیں، درآمد کنندگان کے مسئلے کے حل کے لیے تاجروں کے ساتھ بیٹھیں گے۔

  • گزشتہ مالی سال کی نسبت اس بار تین فی صد زیادہ ٹیکس جمع ہوا: ایف بی آر

    گزشتہ مالی سال کی نسبت اس بار تین فی صد زیادہ ٹیکس جمع ہوا: ایف بی آر

    اسلام آباد:ایف بی آر کے مطابق گزشتہ مالی سال کی نسبت اس بار تین فی صد زیادہ ٹیکس جمع ہوا ہے.

    یہ تفصیلات ایف بی آر ممبران ڈاکٹر حامد عتیق اور سیماشکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فراہم کیں.

    ان کا کہنا تھا کہ جولائی تا جنوری 2 ہزار ارب روپے سے زیادہ ٹیکس جمع کیا گیا، البتہ سات ماہ کے دوران ہدف سے 191 ارب کم ٹیکس اکٹھا ہوا، ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 40 ارب روپے کم ٹیکس جمع ہوا ہے.

    ایف بی آر  کے مطابق 12 لاکھ روپے تک آمدن پر ٹیکس چھوٹ سے بھی ریونیو پر منفی اثر پڑا، بینکنگ کے شعبے میں ٹیکس میں ایک فیصد کمی آئی، حکومت سےدرخواست ہےمحصولات کے ہدف پرنظر ثانی کرے.

    مزید پڑھیں: جنوری2019ء کے دوران افراط رز کی شرح میں ایک فیصد اضافہ

    ایف بی آرحکام کا کہنا تھا کہ پہلے7 ماہ میں ریونیو شارٹ 195 ارب روپے ہے، بے نامی سے متعلق قانون سخت کیا جارہا ہے، کسی جائیدادپر بے نامی ثابت ہوئی، تو وہ سرکارضبط کر لے گی، ایف بی آرنے 6 ہزار افراد کو نوٹس جاری کیے ہیں. 204 کیسزمیں 6 ارب کی ٹیکس ڈیمانڈ جاری کی گئی.

    انھوں نے کہا کہ نوٹسز کی بنیاد پر صرف 2.6 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا، ڈور ٹو ڈور جا کرٹیکس جمع کرنا مشکل ہے، نئی حکمت عملی زیر غور ہے.

  • مقررہ تاریخ کے بعد ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں پر کوئی جرمانہ نہیں‌ ہوگا، حکومتی اعلان

    مقررہ تاریخ کے بعد ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں پر کوئی جرمانہ نہیں‌ ہوگا، حکومتی اعلان

    اسلام آباد: وزیرمملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت نے دیر سے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں پر عائد جرمانہ ختم کردیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حماد اظہر نے ٹیکس فائلرز کو بڑی خوش خبری سناتے ہوئے کہا کہ ’حکومت نے مقررہ تاریخ کے بعد ریٹرن جمع کرانے والوں پر عائد ہونے والے جرمانے کو ختم کردیا‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ حکومت ٹیکس فائلرز کو سہولتیں دینے کے لیے پرعزم ہے، ٹیکس فائلرز کے آڈٹ اور مقررہ تاریخ کے بعد ریٹرن فائل کرنے پر جرمانے کا فیصلہ گزشتہ حکومت کا تھا جسے ختم کردیا گیا۔

    یاد رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 نومبر مقرر کی ہوئی ہے اور تمام فائلرز کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ تاریخ تک اپنے گوشوارے جمع کرادیں۔

    مزید پڑھیں: ایف بی آر میں اصلاحات کے فیصلے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں: پاکستان اکانومی واچ

    قبل ازیں مقررہ تاریخ گزر جانے کے بعد ریٹرن فائل کرنے والے شخص کو اضافی رقم بطور جرمانہ ادا کرنا پڑتی تھی اس کے علاوہ آڈٹ کے مرحلے سے بھی گزرنا پڑتا تھا۔

    واضح رہے کہ عمران خان نے اپنی انتخابی مہم کے دوران متعدد بار اعلان کیا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت تاجروں کو ریلیف دے گی تاکہ ملکی معیشت کو بہتری کی طرف لایا جائے اور بیرونی قرضوں سے نجات حاصل کی جاسکے۔

  • الیکشن کمیشن نے سینٹ، قومی اورصوبائی اسمبلیوں کے 279 ارکان کوکام سے روک دیا

    الیکشن کمیشن نے سینٹ، قومی اورصوبائی اسمبلیوں کے 279 ارکان کوکام سے روک دیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سینیٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے 279 اراکین کو کام سے روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آجبروز جمعہ الیکشن کمیشن نے چیئرمین سینیٹ، اسپیکرقومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرزکو خطوط ارسال کردئیے ہیں۔

    الیکشنن کمیشن کی جانب سے ارسال کردہ خطوط میں کہا گیا ہے کہ مالی گوشوارے جمع کرانے تک مذکورہ اراکین کو کام نہیں کرنے دیا جائے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے سینٹ کے 13، قومی اسمبلی کے 62 جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے مشترکہ طور پر204 ارکان کو کام کرنے سے روکا ہے۔

    سینیٹ کے تیرہ اراکین میں اقبال ظفرجھگڑا، شاہی سید، حاصل بزنجو، تاج آفریدی اوردیگرسینٹرزشامل ہیں۔

    قومی اسمبلی کے 62 اراکین میں وفاقی وزیرسرداریوسف، خرم دستگیر، اویس لغاری، شفقت محمود اوردیگرشامل ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے130، سندھ اسمبلی کے 26، خیبر پختونخواہ اسمبلی کے 39 اور بلوچستان اسمبلی کے نو اراکین نے بھی اثاثوں کے گوشوارے جمع نہیں کرائے ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کو کام سے روکنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔

  • ایف بی آرنے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی معیاد میں ایک ماہ کا اضافہ کردیا

    ایف بی آرنے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی معیاد میں ایک ماہ کا اضافہ کردیا

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریوینیونے انکم ٹیکس گوشوارے جمعی کرانے کی حتمی تاریخ میں 31 اکتوبر 2015 تک کی توسیع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج 30 ستمبرآخری تاریخ تھی۔

    تاہم وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی سربراہی میں ہونے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں طے کیا گیا کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی جائے۔

    اس اعلان کے بعد اب ٹیکس دہندگان 31 اکتوبر 2015 تک اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کراسکیں گے۔

    فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کم سے کم ایک لاکھ ٹیکس دہندگان نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے ہیں۔

    اجلاس کے بعد وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گوشوارے جمع کرانے کی حتمی مدت میں توسیع کا اعلان کیا۔

    پٹرول مصںوعات کی قیمتیں


    وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ حکومت نے ماہ اکتوبرکے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پہلی ستمبرکی سطح پر رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ اوگرا نے حکومت کو پٹرول کی قیمت میں 15 پیسے فی لیٹرکمی کی سمری ارسال کی تھی جبکہ ہائی اوکٹین، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی تھی۔

  • ٹیکس گزاروں کو ٹیکس پیئرز کارڈ جاری کئے جارہے ہیں

    ٹیکس گزاروں کو ٹیکس پیئرز کارڈ جاری کئے جارہے ہیں

    اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے نادرا کو ایسے تمام ٹیکس گزاروں کو ٹیکس پیئرز کارڈ جاری کرنے کا جو پروجیکٹ تفویض کیا تھا اس کے مطابق ٹیکس پیئرز کارڈ کے اجزاءکی تیاریاں تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 15 دسمبر 2014ءسے پہلے تمام ٹیکس گزار جنہوں نے ٹیکس سال 2013ءگوشوارہ جمع کرارکھا ہے ان کو یہ کارڈ جاری ہوجائیں گے یہ ٹیکس پیئرز کارڈ نادرا پر ٹیکس گزار کو ان کے کمپیوٹرائز قومی شناختی کارڈ پر درج پتے پر پہنچا دئیے جائیں گے۔

    یہ ٹیکس پیئرز کارڈ ایف بی آر حکام کو ٹیکس ریٹرن فائلز اور نان فائلز میں امتیاز کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

  • دسمبرتک ٹیکس قوانین میں تبدیلی نہ کی جائے،زکریا عثمان

    دسمبرتک ٹیکس قوانین میں تبدیلی نہ کی جائے،زکریا عثمان

    اسلام آباد: ایف پی سی سی آئی کے صدر زکریا عثمان نے ایف بی آر کی جانب سے سال 2013کے ٹیکس ریٹرن جمع کرا نے کے قوانین میں تبدیلی کی سختی سے مخالفت کی ہے اور کہا ہےکہ ٹیکس قوا نین میں کسی بھی قسم کی تبدیلی دسمبر تک نہ کی جا ئے اور ٹیکس ریٹرن جمع کرا نے کی آخری تا ریخ میں 31دسمبر 2014تک تو سیع کی جا ئے ۔

    دی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزاینڈ کامرس انڈسٹری کے صدر زکریا عثمان نے کہا کہ اس وقت ٹیکس دہندگان کے پاس ٹیکس ریٹر ن جمع کرا نے کے لیے صرف دو ہفتے ہیں اورنئے قوانین کسی طرح سے قابل عمل نہیں ہیں ۔

    زکریا عثمان نے مزید کہا کہ آزادی اورانقلا ب ما رچ سے کچھ حاصل نہیں ہوا لیکن ملکی معیشت کو شدید نقصان ضرور پہنچایا گیا اورعالمی سطح پر ملکی وقار بھی مجروح ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ اسلا م آباد اوردیگرشہروں میں موجودہ سیاسی صورتحال اورچاروں صوبوں میں سیلاب کی وجہ سے ملک بھر میں کاروباری سرگرمیوں کا گرا ف نیچے آگیا ہے۔

    اس کے علا وہ پنجا ب میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پیداواری اورکاروباری عمل بری طرح سے متا ثرہورہا ہے ان حالا ت میں ایف بی آر بجا ئے ٹیکس دہندگان کو سہو لت دینے کے ان کے مسائل میں مزید اضافہ کررہا ہے۔

  • سیلزٹیکس ریٹرن جمع کرانیکی تاریخ میں توسیع کی جائے،ذکریا عثمان

    سیلزٹیکس ریٹرن جمع کرانیکی تاریخ میں توسیع کی جائے،ذکریا عثمان

    اسلام آباد: ایوان ہائے صنعت و تجارت نےما ہ جولائی کی سیلزٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں اکتیس اگست تک توسیع کرنے کی درخواست کی ہے، ایف پی سی سی آئی کے صدرزکریا عثما ن نےکہا ہےکہ سیلزٹیکس کا فارم ویب پورٹل ہرہو نے کی و جہ سے ما ہ جولائی کا سیلزٹیکس ریٹرن نہیں جمع ہوسکے،جس کی آخری تا ریخ پندرہ اگست تھی۔

    اس وجہ سے کاروباری طبقہ پریشان ہوگیا ہے ۔ زکریاعثما ن نے کہا ہے کہ عید کی طویل تعطیلات اور اس کے بعد ملک کی موجو دہ سیا سی صو رتحال کی وجہ سے بھی کارو باری طبقہ پریشان ہے ۔ لہذا سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کرا نے کی تا ریخ میں اکتیس اگست تک تو سیع کی جا ئے۔