Tag: tax

  • ایف بی آرکا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع

    ایف بی آرکا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع

    اسلام آباد: ایف بی آرنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے آخری تاریخ میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے، ان اکتیس اکتوبر تک ٹیکس گوشوارے جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔

    انکم ٹیکس گشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ اکتیس اکتوبرہوگئی، تفصیلات کے مطابق گوشوارے جمع کروانے کی اصل آخری تاریخ اکتیس اگست تھی جس میں دو بار ایک ایک ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔

  • ٹیکس نظام میں مزید بہتری کیلئے برطانوی ادارے سے معاہدہ طے

    ٹیکس نظام میں مزید بہتری کیلئے برطانوی ادارے سے معاہدہ طے

    اسلام آباد: حکومت پاکستان اور برطانوی ادارے برائے بین الااقوامی ترقی ڈی ایف آئی ڈی کے درمیان ٹیکس نظام نہیں بہتری اور وصولیوں میں اضافے کیلئے معاہدہ طے پاگیا ہے۔

    پاکستان میں ٹیکس کی وصولیاں بہتر بنانے کیلئے برطانوی ادارے ڈپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ اور حکومت پاکستان کے درمیان معاہدہ ہوگیا ہے ۔تقریب میں بات کرتے ہوئے چیئر مین ایف بی آر طارق باجوہ کا کہناتھا کہ برطانیہ میں ٹیکس کی ادائیگیوں شرح سب سے زیادہ اور پاکستان میں سب سے کم ہے اور ملک میں ٹیکسوں کے نظام میں بہتری کیلئے یہ معاہدہ کیا گیا ہے ۔

    اس موقع پروزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ برطانوی تجربات سے فائدہ اٹھا کر جی ڈی پی میں ٹیکس کا تناسب بہتر کیا جائے گا۔ وزیرخزانہ نے مزید بتایا کہ پاکستانیوں کے سوئس بینکوں میں دو سو ارب ڈالر ہونے کا دعویٰ ہم نے نہیں کیا تھا۔

  • مسافروں پرعائد ایڈوانس ٹیکس کی وصولی کا طریقہ کارجاری

    مسافروں پرعائد ایڈوانس ٹیکس کی وصولی کا طریقہ کارجاری

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایئرلائنز، ٹریول ایجنٹس اورعام مسافروں پرعائد ایڈوانس ٹیکس کی وصولی کا طریقہ کار جاری کردیا۔

    ایف بی آر کے مطابق ایڈوانس ٹیکس سے غیرملکی سفارتکار اورپاکستان میں تعینات سفارتکار مستثنیٰ ہوں گے، براہ راست ایئر ٹکٹ جاری کرنے والی ایئرلائنز،ٹریول ایجنسیوں کو ایئرٹکٹ پرٹیکس کی کٹوتی کرکےایک ماہ کے اندر اندر قومی خزانے میں جمع کرانا ہوگا۔

    ایڈوانس ٹیکس کے حوالے سے ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پرودہولڈنگ ٹیکس اسٹیٹمنٹس جمع کرانا ہوں گی، دستاویزمیں بتایا گیا کہ کسی کمپنی یا دوسرے ذرائع سے ایئرٹکٹس کے اجرا پرایئرلائنز کوادا کردہ ایڈوانس ٹیکس کی رقم بھی قومی خزانے میں جمع کرانا ہوگی۔

  • ٹیکس وصولی میں کوئی کمی نہیں آئی،ایف بی آر

    ٹیکس وصولی میں کوئی کمی نہیں آئی،ایف بی آر

    اسلام آباد: ایک طرف توحکومت دھرنوں سے ملکی خزانے کو ہونے والے نقصانات کا راگ الاپ رہی ہے تو دوسری جانب ایف بی آر کہتا ہے کہ ٹیکس وصولی میں کوئی کمی نہیں آئی۔

    فیڈرل بورڈآف ریونیوکےترجمان اورممبران لینڈ ریونیو شاہد حسین اسد نے کہا ہے رواں ماہ چھبیس اگست تک ایک سو چونتیس ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں بائیس فیصد زائد ہیں۔

    گزشتہ سال اس دوران ایک سو دس ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا تھا۔انھوں نے مزید کہا کہ دھرنوں کے باوجود اگست کے دوران ٹیکس وصولیوں میں بیس فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔سیاسی گرماگرمی سے اقتصادی سرگرمیوں میں سست روی دیکھنےمیں آئی لیکن ایف بی آرکی وصولیاں ٹریک پر رہیں۔

  • پاکستان میں سالانہ اٹھارہ سو ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف

    پاکستان میں سالانہ اٹھارہ سو ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف

    اسلام آباد: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان میں سالانہ اٹھارہ سو ارب روپے کی ٹیکس چوری کئے جانے کا انکشاف کیا ہے۔ ٹرانسپیرانسی انٹرنیشنل کے مطابق ملک میں دو ہزارارب روپے سالانہ سے زائد کی ٹیکس چوری ہورہی ہے۔

    ٹرانسپیرانسی انٹرنیشنل کے مطابق ایف بی آرکے سینئر افسر نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں سالانہ اٹھارہ سو ارب روپے سے زائد کی ٹیکس چوری ہورہی ہے۔

    رپورٹ کارروائی کے لئے وزیراعظم میاں نوازشریف، وزیر خزانہ اور نیب کو بھجوادی گئی ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق ٹیکس چوری میں ملوث تین لاکھ سے زائد لوگوں کی فہرست تیار کی گئی ہے جن میں سے ایک لاکھ بیس ہزار افراد کو نوٹس جاری کئے جاچکے ہیں جبکہ بقیہ کو رواں مالی سال نوٹسسز جاری کئے جائیں گے۔

    سب سے زیادہ ٹیکس چوری فنانس اینڈ انشورنس کے شعبے میں ہورہی ہے۔ پاکستان میں سروسز سیکٹر کی طرف سے ٹیکس کمپلائنس کی شرح بہت کم ہے اور اس میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے۔رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ بھاری ٹیکس شرح ملک میں ٹیکس چوری کی بڑی وجہ ہے۔

  • سول نافرمانی:جہانگیرترین نے کپتان کے حکم کی نافرمانی کردی

    سول نافرمانی:جہانگیرترین نے کپتان کے حکم کی نافرمانی کردی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے سول نافرمانی کی مہم شروع کرنے کا اعلان کے باوجود پی ٹی آئی کےجنرل سیکریٹری جہانگیر ترین خود ہی اپنی جماعت کےفیصلےپر عمل نہ کرسکے۔

    تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کےگروپ کی کمپنیوں نے پیر کو معمول کے مطابق اسی لاکھ روپے سے زائد کا ٹیکس جمع کرایا۔۔ایف بی آر کے ذرائع نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اسی لاکھ روپے سے زائد کا ٹیکس،کسٹم ڈیوٹی،انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کی مد میں جمع کرایاگیا ہے۔

    یاد رہےکہ عمران خان نےایک روز قبل ہی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےسول نافرمانی کی مہم شروع کرنےکا اعلان کرکےعوام سے ٹیکس اور یوٹیلٹی بلز نہ دینے کی اپیل کی تھی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ میں آج سےخود بھی  بجلی گیس بل اور ٹیکس ادا نہیں کروں گا ۔

  • عید کی تعطیلات:ملکی خزانے کو چالیس ارب روپے کا نقصان

    عید کی تعطیلات:ملکی خزانے کو چالیس ارب روپے کا نقصان

    عوام نے عید کی لمبی تعطیلات کا خوب مزہ اٹھایا ہے ۔ لیکن عید کی ان طویل تعطیلات کے نتیجے میں ملکی معیشت اربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے ۔چاردن عید کی تعطیلات اور پھر دو دن کی ہفتہ وار تعطیل کے سبب صرف ٹیکس وصولی کی مد میں ملکی خزانے کو چالیس ارب روپے کا نقصان ہوا ۔برآمدات کی مد میں بھی ملکی معیشت کو پینتس ارب روپے سے زائد کا جھٹکا لگا ہے

    ملک کا ایک روز کا برآمدی حجم سات کروڑ ڈالر سے زائد بنتا ہے۔ یوں پانچ تعطیلات کے باعث ملک کو برآمدات کی مد میں پینتس ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔پاکستان کی جی ڈی پی میں صنعتی شعبے کا حصہ بیس فیصد سے زائد ہے۔پیداواری سرگرمیاں ایک ہفتے تک معطل رہنے سے پاکستان معاشی شرح نمو پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

    عید کی تعطیلات کے بعد ملک بھر میں کاروباری و تجارتی سرگرمیاں آج سے دوبارہ شروع ہوگئی ہیں مگر حکومت وقت کو یہ سوچنا چاہیئے کہ معاشی مسائل میں جکڑا یہ ملک کیا ایسی آسانیوں کا متحمل ہے؟