Tag: Taxi

  • برلن فلم فیسٹول میں سنڈریلا کا جادو چھا گیا

    برلن فلم فیسٹول میں سنڈریلا کا جادو چھا گیا

    برلن :جرمنی میں جاری برلن فلم فیسٹول میں سنڈریلا کا جادو چھا گیا۔ ہالی وڈ کی نئی فلم سنڈریلا کے ورلڈ پرئمیر نے فیسٹول کو چار چاند لگا دیے۔

    کہانیوں سے نکل کر سنڈریلا برلن پہنچ گئی، سنڈریلا کی دھماکے دار انٹری نےسب کو حیران کیا، فینٹسی فلم سنڈریلا کے ورلڈ پرئمیر نے برلن فیسٹول کو چار چاند لگا دئیے۔

    فلم کی کہانی ایلا نامی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جس کی ماں اور سوتیلی بہنیں اس پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیتی ہیں۔

     اچانک اس کی ملاقات ہوتی ہے مہربان پری سے جو ایلا کی دنیا بدل دیتی ہے، ڈرامہ اور فینٹسی سے بھرپور فلم تیرہ مارچ کو سنیما گھروں میں دھوم مچائے گی ۔

  • جعفر پناہی کی نئی فلم ٹیکسی برلن فلم فیسٹیول میں پیش

    جعفر پناہی کی نئی فلم ٹیکسی برلن فلم فیسٹیول میں پیش

    برلن: ایرانی حکومت کے منحرف ہدایتکار جعفر پناہی کی نئی فلم ٹیکسی برلن فلم فیسٹیول کے دوران جمعے کے دن نمائش کے لیے پیش کر دی گئی ہیں۔

    ایرانی ہدایتکار جعفر پناہی نے حکومتی پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خفیہ طور پر یہ فلم بنائی ہے، جرمن دارالحکومت برلن میں منعقد کیے جانے والے فلمی میلے کے پینسٹھویں ایڈیشن میں ایرانی ہدایتکار جعفر پناہی کی یہ فلم توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

    ایران میں پابندیوں کے سائے میں زندگی بسر کر نے والے چون سالہ پناہی کی اس نئی پیشکش کو ان کے فلمی کیریئر کے لیے بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

    اس فلم کی نمائش کے بعد شرکاء نے اپنی پسندیدگی ظاہر کرتے ہوئے پناہی کو کھل کر داد بھی دی۔

  • کراچی : بسوں، رکشہ اورٹیکسی کے کرایوں میں کمی

    کراچی : بسوں، رکشہ اورٹیکسی کے کرایوں میں کمی

    کراچی: محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ نے گڈز ٹرانسپورٹ اور انٹر سٹی بسوں کے کرایوں میں سات فیصد کمی کردی ہے ۔ سیکریٹری ٹرانسپورٹ سندھ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں رکشہ اور ٹیکسی کے کرایوں میں دس فیصد کمی کی گئی ہے ، جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    جبکہ کراچی میں چلنے والی بسوں کے کرایوں میں کمی کامعاملہ تاحال طے نہیں ہوپایا ہے ۔ جس پر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے ساتھ بات چیت جاری ہے ۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے کرایو ں میں کمی کا نوٹی فکیشن حال ہی میں پیٹرولیم مصنوعات میں دو مرتبہ کمی کے بعد جاری کیا ۔

    کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے کرایوں میں کمی کے حکومتی فیصلے کو ماننے سے انکار کردیا ہے اور ان کاکہنا ہے کہ کراچی میں بیشتر بسیں سی این جی پر چل رہی ہیں،اور سی این جی کی قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے بسوں کے کرایوں میں کمی نہیں کرسکتے۔