Tag: Taxila

  • ٹیکسلا الیکشن : نوازلیگ نے پی ٹی آئی سے ایک اور نشست چھین لی

    ٹیکسلا الیکشن : نوازلیگ نے پی ٹی آئی سے ایک اور نشست چھین لی

    ٹیکسلا : پی پی سات ٹیکسلا کا ضمنی معرکہ ن لیگ نے جیت لیا۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق نواز لیگ کے امیدوار نے کامیابی حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پی ٹی آئی سے ایک اور نشست چھن گئی۔ ضمنی الیکشن میں نواز لیگ کے امیدوار عمر فاروق نے 46 ہزار 800 ووٹ حاصل کیے جب کہ تحریک انصاف کے عمار صدیق 39 ہزار 655 ووٹ لے سکے۔

    پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی7 ٹیکسلا میں ضمنی الیکشن میں پولنگ کا مرحلہ پر امن طریقے سے حل ہوا،مسلم لیگ ن کے امیدوار حاجی ملک عمرفاروق، پی ٹی آئی کے عمار صدیق کے درمیان سخت مقابلہ تھا۔

    اس کے علاوہ پیپلزپارٹی کے چودھری کامران اسلم نے بھی انتخابی دنگل میں حصہ لیا۔ پی پی 7 ٹیکسلا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار 714 ہے،جن میں 90 ہزار 13 خواتین رجسڑڈ ووٹرز شامل ہیں۔

    ضمنی انتخاب کے لیے حلقے میں 167 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے تھے۔ یاد رہے کہ پی پی 7 کی نشست پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے صدیق خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے عمر فاروق کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکسلا میں مسلم لیگ (ن) کی جیت حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔

    عوام نے دھرنا اور احتجاجی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن کردی، اپنی نشست ہارنے والے رویے پر نظر ثانی کریں۔ جیت کی خبر سنتے ہی لیگیوں نے خوب جشن منایا آتش بازی کی اور بھنگڑے ڈالے۔

     

  • جنرل راحیل شریف نے ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کا دورہ کیا

    جنرل راحیل شریف نے ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کا دورہ کیا

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کا دورہ کیا دورے کے دورن آرمی چیف کو دفاعی اور کمرشل مقاصد کیلئے تیار کی جانے والی پیدوار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

    آئی ایس پی آرترجمان کے مطابق چیئرمین ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کااستقبال کیااورہیوی انڈسٹری ٹیکسلا میں تیار ہونے والے آلات اورسازوسامان سے متلعق آرمی چیف کو بریفنگ دی۔

    اس کے علاوہ سیکیورٹی فورسز کے لیے تیار ہونے والی گاڑیوں ڈریگن،محافظ اور پروٹیکٹرز متعلق بھی آگاہ کیا۔جبکہ ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا میں تیار ہونے والے الخالد ٹینک،اے پی سیز سے متعلق بھی آرمی چیف کو بریفنگ دی گئی۔

    اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب سمیت فیلڈ فارمیشن کی مددپرایچ آئی ٹی کی تعریف کی اوردفاعی ضروریات کیلئے عالمی معیارکے مطابق سامان کی تیاری پر انڈسٹری کی خدمات کوسراہا۔

  • ووٹ ڈالنے کےجرم میں بھائی نے بڑی بہن کو قتل کردیا

    ووٹ ڈالنے کےجرم میں بھائی نے بڑی بہن کو قتل کردیا

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں بھائی نے بہن کو بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی پاداش میں قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق یہ واقعہ اسلام آباد کے مغرب میں واقعہ ٹیکسلا میں پیش آیا۔

    تفصیلات کے مطابق 20 سالہ دانش علی نے منع کرنے کے باوجود ووٹ ڈالنے پراپنی 32 سالہ بہن آصف نورین جو کہ ایک اسکول ٹیچرتھی گولی مار کرقتل کردیا۔

    قتل کا مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کی ہے کہ دانش نے اپنی بہن کو گولی ماری جس کے سبب وہ موقع پرہی جاں بحق ہوگئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اپنی بہن کوقتل کرکے دانش فرارہوگیا جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے دیہی علاقوں میں عورتوں کے ووٹ ڈالنے کا تناسب انتہائی کم ہے تاہم ووٹ ڈالنے پرخواتین کو قتل کرنے کے واقعات شاذونادرہی پیش آتے ہیں۔

  • ٹیکسلا: پولیس نے اورنگزیب فاروقی کوگرفتار کرلیا

    ٹیکسلا: پولیس نے اورنگزیب فاروقی کوگرفتار کرلیا

    ٹیکسلا: اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہنماء اورکراچی کے صدراورنگزیب فاروقی کو گرفتارکرلیا گیا، اہلسنت والجماعت نے احتجاج کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مولانا اورنگزیب فاروقی کو ٹیکسلا پولیس نے شہرکی حدود سے گرفتارکیا، پولیس نے گرفتاری کی وجوہات بتانے سے انکارکردیا ہے۔

    اہلسنت والجماعت کے ترجمان نے گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ اورنگزیب فاروقی تبلیغی امور کے سلسلے میں ٹیکسلا میں موجود تھے۔

    اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ احمد لدھیانوی نے اورنگزیب فاروقی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ احتجاج کا لائحہ عمل طے کیا جارہا ہے اورجلد ہی اس کا اعلان کردیا جائے گا۔

  • پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں، چوہدری ںثار

    پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں، چوہدری ںثار

    ٹیکسلا: وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف تیس نومبر کا جلسہ کرلے پھر مذاکرات کی میز پرآئے انہوں نے پاکستان میں داعش کے وجود کو بھی یکسر رد کردیا۔

    وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارنے ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف سے مذاکرات کا عندیہ دے دیا ان کا کہنا تھا تیس نومبر کے جلسے کے بعد پی ٹی آئی سے مذاکرات ہوسکتے ہیں۔

    چوہدری نثارکا کہنا تھا اسلام آباد میں جلسہ قانون اورضابطے کے مطابق ہوگا۔

    ایک سوال کے جواب میں چوہدری نثار نے پاکستان میں داعش کے وجود ایک بار پھر سختی سے رد کردیا۔

    چوہدری نثار کا تحریک انصاف کے جلسے کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ریاست کو کمزور نہ سمجھا جائے ،ریاست اتنی کمزور نہیں کہ ہرکوئی یلغار کردے ،ان کا کہنا تھا وفاق چاہتا تو اکتیس اگست کو دونوں کنٹینرزکو قبضے میں لیا جاسکتا تھا۔

    دوسری جانب وزیرِداخلہ کی جانب سے ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کیعمارت کے سنگ بنیاد کی تقریب کے فوری بعد متعلقہ اراضی کے متعدد مبینہ مالکان موقع پر پہنچ گئے ان افراد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام لگایا کہ جس جگہ پر ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی عمارت تعمیر کی جارہی ہے وہ ان کی ملکیت ہے اور اس کا معاملہ راولپنڈی کی سول عدالت میں زیرسماعت ہے۔

    اراضی کے مبینہ مالکان نے اراضی سے متعلق دستاویزات بھی میڈیا کو دکھائی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی سے جب اس معاملے پر بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ یہ اراضی کسی کی ملکیت نہیں بلکہ سرکاری ہے۔