Tag: Tayyab Erdogan’s

  • ترکی کا یمن میں باغیوں کیخلاف فوجی آپریشن کی حمایت کا اعلان

    ترکی کا یمن میں باغیوں کیخلاف فوجی آپریشن کی حمایت کا اعلان

    ترکی :  ترکی نے یمن میں حوثی باغیوں کیخلاف سعودی عرب اور اتحادیوں کے فضائی آپریشن کی حمایت کردی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادرے کے مطابق ترک صدر طیب اردگان نے خطے میں ایرانی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران خلیجی ریاستوں میں اپنا اثرو رسوخ بڑھانا چاہتا ہے، خطے میں ایرانی اجارہ داری کسی صورت قائم ہونے دینگے۔

    اردگان نے کہا کہ یمن میں سعودی سربراہی میں ہونے والے فوجی آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر فضائی اور سمندر مدد بھی فراہم کی جائیگی۔

    انھوں نے مطالبہ کیا کہ ایران نواز باغی فوری طور پر یمن کا قبضہ چھوڑ دیں ورنہ انجام کیلئے تیار رہیں۔

  • ترکی:صدارتی انتخاب، رجب طیب اردگان بھاری اکثریت سے جیت گئے

    ترکی:صدارتی انتخاب، رجب طیب اردگان بھاری اکثریت سے جیت گئے

    ترکی: صدارتی انتخاب میں رجب طیب اردگان بھاری اکثریت سے جیت گئے، جس پر ترکی میں لاکھوں افراد جشن مناتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے، وزیر اعظم نواز شریف نے رجب طیب اردگان کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے ۔

    ترکی کی اکیانوے سالہ تاریخ میں پہلی بار عوام نے براہ راہ ست اپنے صدر کا انتخاب کیا، ترکی کے صدارتی انتخابات میں موجودہ وزیراعظم طیب اردگان نے نصف سے زائد ووٹ حاصل کرلیے، جس کے بعد ان کے ترکی کا صدر بننے کی راہیں صاف ہوگئی ہیں۔

    انقرہ میں وزیراعظم کے مشیرحسین سلیک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ طیب اردگان نے باون فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے، طیب اردگان کے فتح کے اعلان کے ساتھ ہی ترکی کے مختلف شہروں میں ان کی حامیوں کی بڑی تعداد جشن مناتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئی۔

    صدارتی انتخابات میں ان کے حریف اکمل الدین احسان اگلو نے اڑتیس فیصد اور کرد سیاستدان صلاح الدین دمیرتاس نے دس فیصد ووٹ حاصل کیے، صدارتی انتخابات میں واضح برتری حاصل کرنے بعد اردگان نے اپنی جیت کو جمہوریت کی فتح قرار دیا۔