Tag: tayyara

  • ہانگ کانگ کے طلباء کے دو سیٹر طیارے کی کراچی آمد

    ہانگ کانگ کے طلباء کے دو سیٹر طیارے کی کراچی آمد

    کراچی : ہانگ کانگ کے اسکول سے تعلق رکھنے والے بچوں کا تیار کردہ دو سیٹر طیارہ کراچی پہنچ گیا، کراچی پہنچنے پر کپتان اورمعاون کپتان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ کے ایک اسکول کے طلباء کی جانب سے تیار کیا جانے والا دو نشستوں پر مشتمل طیارہ دنیا کے پچیس ممالک کا سفر کرکے کراچی پہنچ گیا۔

    hong-post-01

    سات سال کی مدت میں تیار کیا جانے والا ٹربو پراپ ساختہ طیارے نے نومبر 2015 میں ہانگ کانگ سے اپنا سفر شروع کیا اور پچیس ممالک کا سفر مکمل کرکے کراچی پہنچا، کم عمر طالب علموں نے اپنی صلاحیتوں کے بھرپور جوہر دکھائے اور عملی طور پر ثابت کیا کہ لگن اور محنت ساتھ ہو تو پھر نتائج بھی حاصل ہوتے ہیں۔

    کراچی ایئرپورٹ پر جیسے ہی طیارے نے لینڈ کیا تو نوجوان پائلٹ کا پرتپاک استقبال کیاگیا ، طیارے کے کپتان ہینگ چینگ اور معاون کپتان کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے سندھ کی روایتی اجرک بھی پیش کی گئی۔

    کراچی ایئرپورٹ کے منیجر نثار احمد بروہی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فضائی حدود اور ایئرپورٹس دنیا کے محفوظ ترین ایئرپورٹس میں شامل کیے جاتے ہیں۔

    hong-post-03

    طیارے کا کراچی پہنچنا پاک چین دوستی کو مزید فروغ دے گا اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی راہداری کے منصوبے کے علاوہ فضائی رابطوں میں بھی فروغ حاصل ہوگا۔

    کیتھے پیسفک ائیر لائن کے کوآرڈینیٹر مہر من والا کاکہنا تھا کہ ہانگ کانگ کے اسکول سے تعلق رکھنے والے بچوں کا تیار کردہ طیارہ کراچی پہنچنا خوش آئند ہے۔

    اسی طرح سے چائنا کی ایئرلائنز بھی اپنا آپریشن جلد پاکستان سے شروع کریں گی۔ طیارہ اگلے مرحلے میں کراچی سے کولکتہ کیلئے روانہ ہوگا، جہاز کے عملے کے مطابق طیارہ باون ایئرپورٹس پر لینڈنگ کا ریکارڈ مکمل کرکے رواں ماہ کے آخری ہفتے میں ہانگ کانگ پہنچ کر اپنا سفر مکمل کرے گا۔

  • طیارہ مارگرانےپر ترکی کا روس سےمعافی مانگنے سے انکار

    طیارہ مارگرانےپر ترکی کا روس سےمعافی مانگنے سے انکار

    انقرہ : ترکی کی جانب سے روسی طیارہ مار گرائے جانے کے بعد دونوں ممالک میں صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ ترکی اور روس میں جاری کشیدگی میں شدت آگئی۔

    طیارہ مارگرانےپر ترکی نے روس سے معافی مانگنے سے انکارکردیا ہے، روس نے معاشی پابندیاں لگانے کی دھمکی دیدی۔

    ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ معافی حدود کی خلاف ورزی کرنے والوں کو مانگنی چاہیئے۔ترک صدر نے الزام عائد کیا ہے کہ ماسکو نےانتقامی کارروائی کرتےہوئے روس میں موجود انتالیس ترک تاجروں کو گرفتار کرلیا۔

    طیب اردوان نے کہا کہ صدر پیوٹن کو ذاتی طور پر ٹیلیفون کیا تاہم صدر پیوٹن نے جواب نہ دیتے ہوئے سرد مہری کا مظاہرہ کیا۔

    دوسری جانب روسی صدر پیوٹن نے ترکی کی جانب سے طیارہ شناخت نہ کرنے کے دعوے کو مسترد کردیا۔

    پیوٹن کا کہنا ہےکہ ترکی کی جانب سے معافی نہ مانگی گئی تو آئندہ دنوں میں ترکی پر سخت معاشی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔روسی فوج کے ترکی کے ساتھ تمام مواصلاتی رابطے بھی منقطع ہیں۔