Tag: tayyarian

  • پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز: شاہین کیویزپرجھپٹنے کیلئے تیار

    پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز: شاہین کیویزپرجھپٹنے کیلئے تیار

    ابوظہبی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کی اتوار سے ابوظہبی میں شروع ہونے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے بھرپور تیاری جاری ہے۔

    متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کے بعد پاکستان نیوزی لینڈ کی میزبانی کررہا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان طویل سیریز تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہے۔

    سیریز کا آغاز اتوار سے ابوظہبی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ سے ہوگا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کی پہلے میچ کے لئے بھرپور پریکٹس جاری ہے۔

    یونس خان بھرپور فارم میں ہیں۔ کپتان مصباح الحق کی تیزترین سنچری نے حریف ٹیم کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ اس سیریز میں بھی توجہ کا مرکز ہوں گے۔

    ابتدائی ٹیسٹ کے لئے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ آسٹریلیا کے خلاف فاتح اسکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم میں شامل زیادہ تر کھلاڑی پہلی بار کیویز کے خلاف میچ کھیلیں گے۔

    ادھر کیوی ٹیم برینڈن میک کلم کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیمیں دوہزار گیارہ کے بعد طویل فارمیٹ کی کرکٹ میں ایکشن میں ہوں گی۔

  • پاکستان عوامی تحریک کے جلسے میں نماز جمعہ کی تیاریاں

    پاکستان عوامی تحریک کے جلسے میں نماز جمعہ کی تیاریاں

    اسلام آباد: آج پی اے ٹی کے جلسہ گاہ میں نماز جمعےکے لئے خصوصی اہتمام کیا گیا ہے، انقلاب کی آس میں پاکستان عوامی تحریک کےکارکنان کو دھرنا دیئے ایک ہفتے سے زائد گزرگیا  لیکن انکے عزم میں ذراکمی نہ آئی ۔ جمعے کے دن کا آغاز ہوا تو صبح سے ہی نماز جمعہ کےلئے تیاریاں شروع ہوگئیں۔

    معمول سےہٹ کےآج کام کی رفتار میں تیزی دیکھنےکو ملی  جلسہ گاہ کی صفائی کے بعد غسل کے اہتمام کے لئے پہلے پانی کا حصول ممکن بنایاگیا۔ تگ و دو کے بعد پانی جلسہ گاہ تک پہنچا اور تمام کارکنان میں تقسیم کیا گیا پھر سب تیاری میں مصروف ہوگئے ،کچھ تسبیحات اور ذکر اللہ کرنے لگےاورکچھ قرآن کی تلاوت میں مشغول رہے۔

    خواتین بھی نعت خوانی اورذکرکرتی نظر آئیں۔ ذکر کے ساتھ کامیابی کے حصول کے لئےدعاؤں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔پی اے ٹی کا جلسہ گاہ میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔