Tag: tayyep erdogan

  • نیٹو نے ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پرروس کی وضاحت مسترد کردی

    نیٹو نے ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پرروس کی وضاحت مسترد کردی

    برسلز: نیٹو نے روسی طیاروں کی جانب سےترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر روس کی جانب سے دی جانے والی وضاحت مسترد کردی۔

    نیٹو کا موقف تھا کہ روس شام میں اپنی زمینی فوج میں اضافہ کررہا ہے اور سمندروں میں بھی جگہ بنارہا ہے اس کا یہ موقف کہ غلطی سے فضائی حدود کی خلاف ورزی ہوئی تسلیم نہیں کیاجاسکتا ہے۔

    ترکی کے صدر طیب اردگان نے تنبیہہ کی ہے کہ ان کے ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پرترکی کے صبر کا پیمانہ لبریزہورہا ہے۔

    برسلز میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ترکی پر حملہ نیٹو پر حملہ ہے۔

    اس موقع پرنیٹو کے سیکرٹری جنرل جینزاسٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ نیٹو اتحاد کوملنے والی اتحاد کے مطابق روس شام میں بری افواج تعینات کررہا ہے اور بحیرہ روم میں اپنی بحری طاقت میں بھی اضافہ کررہا ہے۔

    دوسری جانب روسی سفارت خانے نے تصدیق کی ہے کہ شام میں داعش کے خلاف سرگرم روسی جنگی طیاروں کی جانب سے ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا واقعہ پیش آیا ہے تاہم ترکی کی جانب سے تازہ الزامات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ روسی جنگی طیاروں کی جانب سے ہفتہ اور اتوار کو دو مرتبہ ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی جس پر ترک حکومت نے روسی سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایاتھا۔

  • ترکی میں انتخابی مہم آخری مرحلے میں داخل

    ترکی میں انتخابی مہم آخری مرحلے میں داخل

    استنبول: ترکی میں صدارتی انتخابات کی مہم آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، ترک صدراوراپوزیشن جماعتیں عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔

    تفصیلات کے مطباق ترکی کے صدارتی انتخابات کی مہم کاآخری ہفتہ شروع ہوگیا ہے،اپوزیشن جماعتیں حکمراں جماعت کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے عوام کو منانے میں مصروف ہیں۔

    ترک صدر بھی مختلف تقاریب میں عوام کا اعتماد حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں،اپوزیشن ارکان کا کہنا ہے کہ حکمران جماعت بارہ سال سے اقتدار میں ہے جبکہ آئین و قانون پرمکمل بالادستی حاصل کیے ہوئے ہے۔

    اپوزیشن جماعتوں نے سات جون کو ہونےوالے انتخابات میں جیت کے عزم کا اظہار کیاہے۔

  • پاکستان اور ترکی یمن کے تنازعے کا پرامن حل نکالنے پرمتفق

    پاکستان اور ترکی یمن کے تنازعے کا پرامن حل نکالنے پرمتفق

     

    اسلام آباد: ترکی کے صدررجب طیب اردگان نے وزیراعظم نواز شریف کو فون کیا اورمشرق وسطیٰ کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔

    دونوں ممالک کے رہنماؤں نے یمن میں جاری جنگ کا مذاکرات کے ذریعے پرامن حل نکالنے پر اتفاق کیا۔

    تفصیلات لے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر پینتالیس منٹ تک بات چیت جاری رہی۔

    دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ امور، مشرق وسطی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور اس دوران یمن کےمسئلے کےپرامن طریقےسےحل کیلئےکوششیں جاری رکھنے پراتفاق کیا۔

    ترک صدر اور وزیر اعظم نواز شریف نے اس امر پر بھی اتفاق کیاکہ اگر سعودی عرب کی سالمیت کو کوئی خطرہ ہوا تو دونوں ملک مل کرخطرے کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

    واضح رہے کہ ترکی کھل کر سعودی عرب اور اس کے اتحادی خلیجی ممالک کی حمایت کرتا رہاہے جبکہ پاکستانی پارلیمنٹ نے جمعے کے روز ہونے والے اجلاس میں یمن اور سعودی عرب کی جنگ کے تنازعے میں اس وقت تک غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ کیا ہے جب تک سعودی عرب کی سلامتی کو کسی نوعیت کا کوئی خطرہ نہ ہو۔