Tag: taziat

  • ایم کیوایم میں جرائم پیشہ افراد کیلئے قطعاً کوئی گنجائش نہیں،واسع جلیل

    ایم کیوایم میں جرائم پیشہ افراد کیلئے قطعاً کوئی گنجائش نہیں،واسع جلیل

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنماء واسع جلیل نے کہا ہے کہ ہمیں نہیں پتہ کہ اندھیرے میں رینجرز اہلکار کس کو لے گئے اورکس کو چھوڑ کر چلے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ وقاص رینجرز کی ہوائی فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے جاں بحق ہوئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے  وقاص شاہ کے گھر پر ان کے اہل خانہ سے  تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    واسع جلیل کاکہنا تھا کہ وقاص شاہ  خواتین کی بے عزتی کو روکنا چاہتے تھے، اس دوران رینجرز کی ہوائی فائرنگ سے ایک گولی وقاص شاہ کے سر میں جالگی ، جس کے باعث وہ جاں بحق ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں جرائم پیشہ افراد کیلئے قطعاً کوئی گنجائش نہیں ہے ،واسع جلیل کاکہنا تھا کہ اسلحہ لائسنس یافتہ تھا جسے وزارت داخلہ نے جاری کیا تھا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے دفاتر کو توڑ پھوڑ کرکے کمیونیکیشن کو نقصان پہنچایا گیا ہے،ایم کیو ایم ذمہ دار سیاسی جماعت ہے۔

  • شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزکے انتقال پراہم شخصیات کا اظہارافسوس

    شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزکے انتقال پراہم شخصیات کا اظہارافسوس

    اسلام آباد: صدر ممنون حسین اور وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے سعودی فرمانرواشاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف جنازے میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

    سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے انتقال پر صدر ممنون حسین نے اظہار تعزیت کیا ہے اور کہا ہے کہ شاہ عبداللہ کاانتقال امت مسلمہ کےلیےناقابل تلافی نقصان ہے۔

    وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستانیوں کے دلوں میں شاہ عبداللہ کاخاص مقام تھا۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی شہلا رضا نے شاہ عبداللہ کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نےبھی اظہار افسوس کرتے ہوئے سعودی شاہی خاندان سےاظہارتعزیت کیا ہے۔عمران خان اور طاہر القادری نے بھی خادم حرمین شریفین کی رحلت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور نے بھی سعودی فرمانروا کی رحلت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اورگورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب نے کا کہنا ہے شاہ عبداللہ کی وفات سے پاکستان بہترین دوست سے محروم ہوگیا،وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی خادم حرمین شریفین کے انتقال ہر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

  • سوبھوگیان چندانی کی ادبی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں،الطاف حسین

    سوبھوگیان چندانی کی ادبی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں،الطاف حسین

    لندن : متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے معروف دانشور و مصنف اور نامور ترقی پسند ادیب کامریڈسوبھوگیان چندانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

    اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ سوبھو گیان چندانی نے اپنی تمام عمر ادب کے فرو غ ،محروم عوام کے حقوق اورطبقاتی تفریق کے خلاف جدوجہد کے لئے وقف کردی تھی جس کے جرم میں انہیں متعد د بار پابند سلاسل کیا گیا ۔

    ان کے انتقال سے ترقی پسند ادب کا ایک باب بند ہوگیا ہے ۔ الطاف حسین نے سوبھو گیان چندانی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ اورتمام احباب سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔