Tag: teachers

  • محکمہ تعلیم سندھ میں 1500 خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ

    محکمہ تعلیم سندھ میں 1500 خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ

    کراچی: محکمہ تعلیم سندھ کی جانب ارلی چائلڈ ہوڈ ٹیچرز کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے، خالی آسامیوں پر بھرتیاں تھرڈ پارٹی ٹیسٹنگ کے تحت کی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے ارلی چائلڈ ہوڈ ٹیچرز کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ کیا ہے، وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے 1500 خالی آسامیوں پر بھرتیاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ کا کہنا ہے کہ ارلی چائلڈ ہوڈ ٹیچرز کی خالی آسامیوں پر بھرتیاں تھرڈ پارٹی ٹیسٹنگ کے تحت کی جائیں گی، بچوں کی ارلی اسکولنگ کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے کلاسز کا آغاز کیا گیا۔

    وزیر تعلیم نے ارلی چائلڈ ہوڈ ٹیچر کے سروس اسٹرکچر اور پروموشن کے رولز بنانے سے متعلق بھی ہدایت کی۔

    یاد رہے کہ سال 2018 میں آئی بی اے کے ذریعے 1100 ای ٹی سی کی خالی آسامیوں کا اعلان کیا گیا تھا، 660 امیدواروں نے ٹیسٹ پاس کیا جن میں سے 400 سے زائد پوزیشنز خالی رہ گئی تھیں۔

  • کویت میں کام کرنے والے اساتذہ کے لیے اہم خبر

    کویت میں کام کرنے والے اساتذہ کے لیے اہم خبر

    کویت سٹی: کویت میں 2 ہزار کے قریب اساتذہ کو ملازمتوں سے فارغ کردیا گیا، ان کی جگہ مقامی افراد کو ملازمتیں دی گئی ہیں۔

    اردو نیوز کے مطابق کویتی وزارت تربیت نے 1 ہزار 815 غیر ملکی اساتذہ کی ملازمت ختم کر کے ان کی جگہ کویتی تعینات کیے ہیں۔

    کویتی حکام نے تعلیم و تربیت کے اداروں میں مختلف شعبوں کے 209 غیر ملکی سربراہوں کو بھی فارغ کردیا۔

    وزیر تربیت اور اعلیٰ تعلیم کے وزیر ڈاکٹر حمد کی براہ راست ہدایت پر تدریس اور انتظامیہ کے عہدوں سے غیر ملکیوں کو فارغ کیا گیا ہے۔

    کویتی وزارت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت نے 2017 میں سرکاری اسامیوں پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کی جگہ کویتی شہریوں کی تقرری کے قواعد و ضوابط مقرر کیے تھے، اسی پالیسی کے تحت غیر ملکی اساتذہ اور دفتری ذمہ داران کو سبکدوش کیا جا رہا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ کویتائزیشن کے اس اقدام سے ملک میں تعلیمی عمل بہتر ہوگا، تربیت کے شعبے میں استحکام آئے گا، مقامی شہریوں میں بے روزگاری کی شرح کم ہوگی اور روزگار کے نئے مواقع حاصل ہوں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی اساتذہ نے کویت میں ملازمت کے دوران جس ایثار اور اخلاص سے کام کیا ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

  • سینکڑوں اساتذہ  کا امتحانی مراکز پر ڈیوٹی کرنے سے انکار

    سینکڑوں اساتذہ کا امتحانی مراکز پر ڈیوٹی کرنے سے انکار

    لاہور : پنجاب میں سینکڑوں اساتذہ نے میٹرک کے امتحانات کے دوران امتحانی مراکز پر ڈیوٹی کرنے سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں تعلیمی بورڈز  کو امتحانی عملے کی کمی کا سامنا ہے اور ساتھ ہی امتحانی ڈیوٹی کا معاوضہ کم ملنے پر سینکڑوں اساتذہ نے ڈیوٹیاں دینے سے انکار کردیا ہے۔

    اساتذہ نے یومیہ معاوضہ ایک ہزار روپے کرنے  کا مطالبہ کردیا اور کہا اساتذہ کو ڈبل شفٹ میں ڈیوٹی دینے پر 750روپے یومیہ معاوضہ دیا جاتا ہے اور ٹیکس کی کٹوتی کے بعد معاوضہ 560 روپے رہ جاتا ہے۔

    اساتذہ کا کہنا تھا کہ معاوضہ میں سے لنچ اور پٹرول کے خرچ کے بعد کچھ بچت نہیں ہوتی، تعلیمی بورڈ مہنگائی کے دور میں امتحانی عملے کے معاوضہ کو بڑھائے۔

    اساتذہ کے انکار پر تعلیمی بورڈز نے محکمہ تعلیم کو عملہ فراہمی کیلئے درخواست دے دی ہے ، تعلیمی بورڈز کا کہنا ہے کہ معاوضہ میں اضافہ کیلئے محکمہ ہائر ایجوکیشن مشاورت جاری ہے۔

    خیال رہے نویں جماعت کے امتحانات 26 مئی سے شروع ہوں گے جبکہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 24 جون سے شروع ہوں گے۔

  • سندھ میں  آئی بی اے ٹیسٹ پاس  کرنے والے اساتذہ کے لیے بڑی خبر

    سندھ میں آئی بی اے ٹیسٹ پاس کرنے والے اساتذہ کے لیے بڑی خبر

    کراچی : میرٹ پرسندھ بھر کے اساتذہ کی تقرری کا اہم سنگ میل عبور کرلیا گیا ، پاس ہونے والے 50ہزار اساتذہ کو آفر لیٹرآج جاری کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں آئی بی اے ٹیسٹ پاس کرنے والے اساتذہ کے لیے بڑی خبر آگئی ، محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاس ہونے والے 50ہزار اساتذہ کو آفر لیٹر آج جاری کیے جائیں گے۔

    محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ آئی بی اے سکھرکی طرف سے 5لاکھ امیدواران کا ٹیسٹ لیا گیا تھا، ٹیسٹ میں 50ہزار کے لگ بھگ امیدواران میرٹ پرپاس ہوئی۔

    محکمہ تعلیم نے مزید کہا کہ سندھ بھر میں 35 ہزار پی ایس ٹی اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے جبکہ کراچی میں 8 ہزار 635 پی ایس ٹی اور جی ایس ٹی ٹیچرزکو آفرلیٹر دیئے جائیں گے۔

    محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق حیدرآباد میں10ہزار275پی ایس ٹی اورجی ای ایس ٹی اساتذہ ، سکھرڈویژن میں7ہزار871 اساتذہ اور لاڑکانہ میں 6 ہزار پی ایس ٹی اورجےای ایس ٹی ٹیچرز بھرتی ہوں گے۔

    اسی طرح شہید بینظیرآباد میں 6 ہزار252 پی ایس ٹی جے ای ایس ٹی ٹیچرز اور میرپورخاص میں 5 ہزار 70اساتذہ کو آفر آرڈر دیئے جائیں گے۔

  • سندھ میں نیب کو رضا کارانہ رقم واپس کرنے والے اساتذہ پھنس گئے

    سندھ میں نیب کو رضا کارانہ رقم واپس کرنے والے اساتذہ پھنس گئے

    کراچی: قومی ادارہ احتساب (نیب) کو رضا کارانہ طور پر رقم کی واپسی کے معاملے پر محکمہ تعلیم سندھ نے بڑا قدم اٹھا لیا، رضا کارانہ طور پر رقم واپس کرنے والے اساتذہ کا تمام ریکارڈ طلب کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ بھر سے رضا کارانہ طور پر رقم واپس کرنے والے اساتذہ کا تمام ریکارڈ طلب کر لیا گیا۔

    محکمہ تعلیم سندھ نے تمام اضلاع کے ایجوکیشن افسران کو ہنگامی مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں تحریر ہے کہ ان تمام ٹیچرز کی مکمل معلومات فراہم کی جائیں جنہوں نے رضا کارانہ رقم کی واپسی کی اسکیم سے فائدہ اٹھایا۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران اپنے اپنے اضلاع کے ٹیچرز کا معلوماتی پرفارمہ 2 دن میں فراہم کریں، کن ٹیچرز نے رضا کارانہ طور پر رقم کی ادائیگی کی اور اس کی کیا تفصیلات ہیں تمام معلومات فراہم کی جائیں۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت کی جانب سے ایسے افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت ہے، ایسے ٹیچرز کے خلاف ہائیکورٹ میں 30 روز میں رپورٹ جمع کروانی ضروری ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایسے ٹیچرز کے خلاف ڈسپلنری ڈپارٹمنٹل کارروائی بھی کی جائے، کارروائی ترجیحی بنیادوں پر عمل میں لائی جائے۔

    محکمہ تعلیم کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ 2 روز میں رپورٹ مکمل کر کے فوری فراہم کی جائے۔

  • مختلف ممالک میں پھنسے اساتذہ کو کویت واپسی کی اجازت مل گئی

    مختلف ممالک میں پھنسے اساتذہ کو کویت واپسی کی اجازت مل گئی

    کویت سٹی: کویت نے 34 ممالک میں پھنسے ہوئے 330 اساتذہ کو کویت واپسی کی اجازت دے دی جبکہ 600 اساتذہ کو نوکریوں سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

    کویتی میڈیا کے مطابق وزارت تعلیم نے ہائر ہیلتھ کمیٹی کے تعاون سے انٹری ویزا جاری کر کے پھنسے ہوئے اساتذہ میں سے 330 اساتذہ کو وطن واپس لانے پر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزارت نے اس کے ساتھ ساتھ 600 ایسے اساتذہ کی نوکریوں کو بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو بیرون ملک پھنسے ہوئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پبلک ایجوکیشن سیکٹر نے بیرون ملک پھنسے ہوئے ایسے اساتذہ کے ناموں کی فہرست پر کام کرنا ختم کردیا ہے جو اضافی عملے کے ساتھ تعلیمی خصوصیات میں کام کرتے ہیں۔

    600 کے قریب ان اساتذہ میں کمپیوٹر، انٹیریئر ڈیزائن اور اسلامی تعلیم میں مہارت رکھنے والے اساتذہ شامل ہیں کیونکہ یہ ایسی مہارتیں ہیں جس کے لیے شہریوں، کویتی خواتین کے غیر کویتی بچوں، خلیجی شہریوں اور بیرون رہائشیوں کے ساتھ مقامی معاہدوں کے ذریعے ان کی سہولیات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

    آخری مرحلے کے دوران اس شعبے نے تعلیمی زون سے درخواست کی ہے کہ وہ ان اساتذہ کے نام بتائیں جو اضافی تدریسی عملے کے ساتھ کام کرتے ہیں کیونکہ ان کاموں کے لیے مقامی طور پر اساتذہ دستیاب ہیں۔

    تقریباً 330 اساتذہ ایسے ہیں جو ریاضی، کیمسٹری، فزکس اور انگریزی زبان جیسے مضامین میں مہارت رکھتے ہیں اور ملک ایسے مضامین میں مہارت رکھنے والے مقامی اساتذہ کی کمی کا شکار ہے۔

    وزارت ان کے کام پر واپس آنے کے لیے خصوصی انٹری ویزا جاری کرنے کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کرے گی۔ نوکری سے برخاست کیے جانے والے بیرون ممالک پھنسے ہوئے اساتذہ کے بارے میں سی ایس سی سے ہم آہنگی کے بعد ان کے واجبات کی ادائیگی کا مناسب طریقہ تلاش کیا جائے گا جس کا امکان ان کے ممالک میں کویتی سفارت خانے کے ذریعہ ہوگا۔

  • اسکولز کھلنے سے قبل اساتذہ اور طلبا کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

    اسکولز کھلنے سے قبل اساتذہ اور طلبا کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

    لاہور : وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ اسکولز کھلنے پراساتذہ کورونا ٹیسٹ اپنی جیب سے کرائیں حکومت مدد نہیں کرے گی جبکہ طلبا کو ماسک بھی اپنی جیب سے خریدنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسکولز کھلنے پراساتذہ کوکورونا ٹیسٹ خودکرانا ہوگا، سرکاری طور پراساتذہ کےکورونا ٹیسٹ نہیں کرائے جائیں گے۔

    مراد راس کا کہنا تھا کہ بغیر کورونا ٹیسٹ اساتذہ کواسکول میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی، کورونا ٹیسٹ اساتذہ اپنی جیب سے کرائیں حکومت مدد نہیں کرے گی۔

    وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ طلبا کےلیےماسک پہننا لازمی ہوگا ،بغیر اسکول میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

    ڈاکٹر مراد راس نے مزید کہا کہ طلبا کو ماسک بھی اپنی جیب سے خریدنا ہوگا، مفت فراہم نہیں کیےجائیں گے، طلباجیب خرچ کینٹین میں خرچ کرنے کی بجائے اس سے ماسک خریدیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی و سرکاری اسکولوں میں تقریباً15 لاکھ اساتذہ پڑھاتےہیں، 6 ماہ کے دوران پنجاب حکومت تقریباً9 لاکھ کورونا ٹیسٹ کرسکی۔

    اساتذہ نے کہا ہے کہ ایک ماہ سےبھی کم میں 15 لاکھ اساتذہ کےکورونا ٹیسٹ کیسے ممکن ہوں گے؟

  • سعودی عرب : تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے حکومت کا اہم فیصلہ

    سعودی عرب : تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے حکومت کا اہم فیصلہ

    ریاض : سعودی حکومت نے تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں بحال کرنے کیلئے نجی اسکولوں کے اساتذہ کو سہولت فراہم کرتے ہوئے مملکت میں واپسی کی اجازت دے دی ہے تاہم اس کیلئے کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں نجی اسکولوں کے غیرملکی اساتذہ کو مملکت واپسی کی مشروط اجازت دی گئی ہے، انہیں واپسی کا سفر شروع کرنے سے قبل پی سی آر کرانا ہوگا اور سفر سے 48 گھنٹے پہلے ٹیسٹ کی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق صرف ایسے اساتذہ کو سفر کی اجازت دی جائے گی جو طبی ٹیسٹ میں کورونا سے پاک ہوں گے، سعودی عرب پہنچنے پر انہیں ہاؤس آئسولیشن میں بھی رہنا ہوگا۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ وزیر تعلیم نے نجی انٹرنیشنل اور غیرملکی اسکولوں کے غیر سعودی اساتذہ کی واپسی سے متعلق وزیر صحت کو خط لکھا تھا جس میں انہوں نے نئے تعلیمی سال کے حوالے سے غیرملکی اساتذہ کو سعودی عرب واپسی کی بات کی تھی تاکہ تعلیمی عمل معمول کے مطابق جاری رکھا جاسکے۔

    وزارت تعلیم کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ نجی تعلیم کے ادارے نے ریاض ریجن میں محکمہ تعلیم سے کہا ہے کہ وہ نجی و انٹرنیشنل اسکولوں کے مالکان اور غیرملکی اسکولوں کے ذمہ داران سے رابطے کریں۔

    انہیں بتایا جائے کہ وہ اپنے تدریسی عملے کو مملکت واپسی کی کارروائی مکمل کرانے کے لیے سعودی سفارت خانوں و قونصل خانوں سے رجوع کرنے کی ہدادیت کردیں۔

  • پنجاب میں ٹیچرز کے لیے لائسنس ہونا ضروری

    پنجاب میں ٹیچرز کے لیے لائسنس ہونا ضروری

    لاہور: پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پہلی بار اسکول ایجوکیشن پالیسی تشکیل دی ہے، ان کے مطابق اب اساتذہ کا بھی لائسنس ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزرا مراد راس اور فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو پر حملے کے وقت سیکیورٹی کی ذمہ داری رحمٰن ملک کی تھی، حیرت ہے رحمٰن ملک حملے کے فوراً بعد اسپتال کے بجائے زرداری ہاؤس پہنچے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بلاول کو پاپا سے پوچھنا ہوگا رحمٰن ملک بینظیر بھٹو کو چھوڑ کر زرداری ہاؤس کیوں پہنچے۔ بینظیر بھٹو کی موت کے بعد زرداری نے فون کر کے کیوں کہا کہ پوسٹ مارٹم نہ کرنا۔ بلاول سے کہوں گا کہ آج اپنے پاپا سے یہ سوال پوچھیں۔

    انہوں نے کہا کہ زرداری گروپ نے کھربوں روپے کی منی لانڈرنگ کرپشن کی ہے۔ پیپلز پارٹی کھربوں روپے جلسوں پر لگا رہی ہے۔ یہ پیسے سندھ میں لگا دیتے تو آپ کا کچھ بن جاتا۔

    صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کوشش ہے سب کو ایک چھتری کے نیچے لانا ہے، لوگ پوچھتے ہیں کرپٹ لوگوں کو پکڑا جاتا ہے تو کیا ایکشن ہوا۔ جج بلیک میلنگ ویڈیو کیس ابھی عدالت میں چل رہا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عدالت کے حکم پر کارروائی کی۔

    پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ اسکولوں پر 21 کروڑ روپے خرچ آئے گا۔ جن علاقوں میں اسکول موجود نہیں موبائل اسکول بھجوا رہے ہیں۔ پنجاب میں پہلی بار اسکول ایجوکیشن پالیسی تشکیل دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیچر لائسنس کا معاملہ کابینہ نے منظور کرلیا ہے۔ وکیل کا لائسنس ہو سکتا ہے تو ٹیچر کا بھی ہونا چاہیئے۔

  • محکمہ تعلیم کا اساتذہ کی بھرتیوں میں شفافیت لانے کا فیصلہ

    محکمہ تعلیم کا اساتذہ کی بھرتیوں میں شفافیت لانے کا فیصلہ

    پشاور: خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم نے اساتذہ کی بھرتیوں میں شفافیت لانے کا فیصلہ کرلیا، جلد پالیسی متعارف کرائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سرکاری تعلیمی اداروں میں اب وہ اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے جو میرٹ پر پورے اترتے ہوں، خیبرپختونخواہ کے محکمہ تعلیم نے اہم فیصلہ کرلیا، محکمہ تعلیم نے ای ریکروٹمنٹ پالیسی متعارف کرانے پر بھی کام شروع کردیا۔

    مشیر تعلیم کے پی ضیااللہ بنگش کا کہنا ہے کہ کے پی آئی ٹی بورڈ کے تعاون سے پالیسی پر کام جاری ہے، پالیسی کے تحت امیدوار سے کمپیوٹر بیسڈٹیسٹ لیا جائے گا، ہر امیدوار کا ٹیسٹ دوسرے امیدوار سے الگ ہوگا۔

    پالیسی متعارف ہونے کے بعد ایک دن میں کئی ٹیسٹ کا انعقاد ممکن ہوگا۔

    مشیر نے بتایا کہ ای ریکرومنٹ پالیسی میں امیدوار آن لائن اپلائی کرسکیں گے، ای ریکرومنٹ پالیسی میں تعلیمی بورڈز کو آن بورڈ لیں گے، پالیسی سے ٹیسٹنگ مافیا اور سسٹم خراب کرنے والوں سے چھٹکارا ملے گا، اگلے ہفتے تک پالیسی وضع ہوجائے گی۔

    خیال رہے کہ ملک میں سرکاری اسکولوں اور کالجز میں گھوسٹ اساتذہ بھی پائے جاتے ہیں۔