Tag: teachers day

  • ٹیچرز ڈے پر کلاس میں پیش آنے والے واقعے کی مزاحیہ ویڈیو

    ٹیچرز ڈے پر کلاس میں پیش آنے والے واقعے کی مزاحیہ ویڈیو

    تعلیمی اداروں میں ٹیچر ڈے یا کسی استاد کی سالگرہ کے موقع پر طلبہ و طالبات ان سے اپنی بھرپور محبت اور عقیدت کا اظہار کرتے ہیں، ایسی ہی ایک تقریب میں ٹیچر شدید غصے میں آگئے اور ایک طالب علم کی پٹائی کر ڈالی۔

    بھارت کی ریاست بہار کے ایک اسکول میں ٹیچر ڈے کی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جسے دیکھ کر صارفین بھی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہوگئے۔

    ہوا کچھ یوں کہ تقریب کی گہما گہمی جاری تھی اور سب بچے خوب جشن منا رہے تھے کہ ایک طالب علم نے جوش میں آکر اپنے ٹیچر پر اسنو اسپرے کردیا، پہلے تو ٹیچر نے کچھ نہ کہا لیکن جیسے ہی اس نے دوبارہ اسپرے کیا تو ان کو شدید غصہ آگیا ۔

    جس کے بعد ٹیچر نے اپنے روایتی انداز میں اس طالب علم کو پکڑا اور ٹھیک ٹھاک دھنائی کر ڈالی، یہ منظر دیکھ کر کلاس میں موجود طلبہ بھی اپنی ہنسی نہ روک پائے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو ایکس (ٹوئٹر) سے شیئر کیا گیا ہے، جس کو 4 لاکھ سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں اور صارفین بھی اس پر اپنے دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

  • وہ فلمیں جن میں اساتذہ کی خدمات کو پیش کیا گیا

    وہ فلمیں جن میں اساتذہ کی خدمات کو پیش کیا گیا

    کہتے ہیں استاد روحانی باپ ہوتا ہے جو تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کی ذہنی نشو نما میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے، ایک مہذب معاشرے میں اساتذہ کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، جس کی ایک جھلک بالی وڈ میں بھی نظر آتی ہے۔

    اساتذہ کے عالمی دن پر چند فلموں جس میں اساتذہ کو اہم کردار میں پیش کیا گیا ہے۔

    بلیک

    سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم بلیک میں امیتابھ بچن نے رانی مکھرجی کے استاد کا کردار ادا کیا تھا، رانی مکھرجی جو بینائی اور سننے کی صلاحیت سے محروم تھی۔

    فلم بلیک“ ہیلن کیلر کی سچی کہانی پر مبنی فلم تھی۔

    میں ہوں نا

    شارخ خان کی فلم میں ہوں نا میں سشمیتا سین نے ایک خوبصورت کلاس ٹیچر کا کردار نبھایا ، جس پر ہر کوئی فدا ہونے کو تیار ہوتا ہے ، اگرچہ ان کا کردار  سنجیدہ نہیں تھا لیکن اس میں مزاح کا رنگ ںظر آیا۔

    تھری ایڈیٹس

    فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کے وائرس بومن ایرانی نے کالج پرنسپل کا کردار ادا کیا، فلم کی کہانی انجنیئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کی زندگی پر مبنی تھی۔

    برادر

    فلم برادر میں اکشے کمار نے طبیعیات کے استاد کا کردار ادا کیا ، جو اپنے خاندان کو ایک ساتھ رکھنے اور انکی بہتری کیلئے لڑا۔

    محبتیں

    فلم ’محبتیں‘ میں شاہ رخ خان نے ایک وائلن ٹیچر کا کردار ادا کیا ، جو پرنسپل امیتابھ کے اصولوں کے خلاف ورزی کرتے نظر آئے ، شارخ خان تین طلبا کی ان لڑکیوں سے ملانے میں مدد کرتے ہیں ، جن سے وہ محبت کرتے ہیں۔

    تارے زمین پر

    معروف بالی وُڈ سٹار عامر خان نے فلم ’تارے زمین پر‘ میں ایک ’اسپیشل‘ بچے کے استاد کا کردار ادا کیا ، اس بچے کو پڑھنے میں دشواریوں کا سامنا ہوتا ہے، جس کی وجہ سے اس کے والدین اسے نالائق‘ سمجھتے ہیں اور بورڈنگ اسکول بھیج دیتے ہیں، جہاں اس کی ملاقات آرٹس ٹیچر رام شنکر یعنی عامر خان سے ہوتی ہے۔

    چک دے انڈیا

    فلم چک دے انڈیا میں ایک بار پھر شاہ رخ خان نے استاد کا کردار ادا کیا ، اس بار وہ ہاکی کوچ بنے ، جو قومی خواتین کی ہاکی ٹیم کی کی حوصلہ افزائی کے ساتھ انکی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہیں۔

    پاٹ شالہ

    فلم پاٹ شالہ میں شاہد کپور نے ایک انگریزی استاد کا کردار ادا کیا، جو اسکول انتظامیہ کے ظلم کے خلاف آواز بلند کررہا تھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں ۔