Tag: teachers strike

  • اساتذہ کی ہڑتال، برطانیہ میں 23 ہزار اسکول متاثر ہوں گے

    لندن: برطانوی حکومت اور ٹیچرز یونین کے درمیان مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہونے کے بعد برطانیہ اور ویلز میں اساتذہ کی ہڑتالوں کا سلسلہ مزید آگے بڑھنے والا ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق ٹیچرز یونین اور برطانوی وزیرِ تعلیم کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں، ٹیچرز یونین بدھ کو ہڑتال کی کال دے گی۔

    نیشنل ایجوکیشن یونین نے کہا کہ سیکریٹری تعلیم گیلین کیگن نے بدھ کی ہڑتال سے بچنے کے لیے ایک موقع ضائع کر دیا، ہڑتال سے 23 ہزار اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوں گی۔ انھوں نے کہا کہ 7 ہڑتالوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس میں سے یہ پہلی ہڑتال ہوگی۔

    دوسری طرف سیکریٹری تعلیم کیگن نے ہڑتال کی کارروائی جاری رہنے پر مایوسی کا اظہار کیا، یونین کا کہنا تھا کہ حکومت ہڑتال کی وجوہ پر سنجیدگی سے غور کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ تنخواہوں میں اضافے اور دیگر مراعات کے لیے اساتذہ کی ہڑتال میں دوسرے شعبوں سے وابستہ ایک لاکھ بھی لوگ شرکت کریں گے۔

  • کراچی یونیورسٹی سمیت سندھ کی سرکاری جامعات بند

    کراچی یونیورسٹی سمیت سندھ کی سرکاری جامعات بند

    کراچی : جامعات میں حکومت کی مداخلت کے خلاف کراچی یونیورسٹی سمیت سندھ کی سرکاری جامعات کے اساتذہ آج ہڑتال کریں گے اور تدریسی عمل معطل رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی یونیورسٹی سمیت سندھ کی تمام سرکاری جامعات میں تدریسی عمل معطل کردیا گیا ہے، انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے صدر پروفیسر شکیل الرحمان کا کہنا ہے کہ جامعات میں حکومت کی مداخلت ناقابل قبول ہے، ہم نے مطالبات کی منظوری کے لئے تیس اگست کی ڈیڈ لائن دی تھی مگر حکومت نے نوٹس نہیں لیا ۔

    تدرسی اور غیر تدریسی ملازمین نے جامعہ کراچی کے ڈائریکٹرفنانس کی برطرفی کا مطالبہ ہے جبکہ لیو ۔ ان ۔ کیش کی ادائیگی بھی مطالبات میں شامل ہے۔

    اس سے قبل بھی جامعات کے معاملات میں حکومتی مداخلت کے باعث ہڑتال کی گئی تھی، اساتذہ کا کہنا تھا کہ جامعات کی ساکھ کو سیاسی بنیادوں پر سفارشی افسران کی تعیناتی کے ذریعے متاثر کیا جارہا ہے ۔

    اساتذہ نے جامعہ این ای ڈی اور کراچی یونیورسٹی سمیت دیگر سرکاری جامعات میں بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اور مظاہرے کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا اور تدریسی عمل بھی معطل رکھا۔