Tag: Team ka elan

  • پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریزکیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان

    پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریزکیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان

    لاہور: آسٹریلیا میں کھیلی جانے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے والی ٹیم میں کوئی ردوبدل نہیں کی گئی ہے۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 15 دسمبر سے برسبین میں کھیلا جائے گا۔

    چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اتوار کو کراچی میں اپنے ساتھی سلیکٹرز سے مشاورت کے بعد پیر کو کپتان مصباح الحق سے بھی ملاقات کی جس میں کوئی تبدیلی نہ کرنے پر اتفاق پایا گیا۔

    آسٹریلیا کے دورے کے لیے محمد حفیظ اور کامران اکمل کی ممکنہ شمولیت پر کافی دنوں سے ذرائع ابلاغ میں قیاس آرائیاں جاری تھیں لیکن محمد حفیظ قائد اعظم ٹرافی میں قابل ذکر کارکردگی دکھا کر اپنی واپسی کے امکانات روشن کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

    کامران اکمل قائد اعظم ٹرافی میں چار سنچریوں اور تین نصف سنچریوں کی مدد سے 826 رنز بناچکے ہیں اور انہوں نے صرف بیٹسمین کے طور پر کھیلنے کی خواہش بھی ظاہر کررکھی ہے لیکن چھ سال قبل اپنا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے کامران اکمل کی ٹیسٹ کرکٹ میں بیٹنگ اوسط 30 ہے اور اس وقت پاکستانی بیٹنگ لائن میں ان کی جگہ بھی نہیں بنتی دکھائی دیتی۔

    آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اعلان کردہ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ مصباح الحق ( کپتان ) اظہرعلی۔ سمیع اسلم۔ اسد شفیق۔ یونس خان۔ سرفراز احمد۔ بابراعظم۔ شرجیل خان۔ محمد رضوان۔ وہاب ریاض۔ محمد عامر۔ سہیل خان۔ راحت علی۔ عمران خان۔ یاسر شاہ اور محمد نواز۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 15 دسمبر سے برسبین میں کھیلا جائے گا۔ یہ ڈے نائٹ ٹیسٹ ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن میں ہوگا جبکہ سڈنی تین جنوری سے ہونے والے آخری ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا۔

  • اسپنر رضا حسن پر دو سال کی پابندی عائد

    اسپنر رضا حسن پر دو سال کی پابندی عائد

    لاہور: پی سی بی نے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر انٹرنیشنل اسپنر رضا حسن پر دو سال کی پابندی عائد کردی ہے۔

    ایک ون ڈے اور دس ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے بائیس سالہ نوجوان اسپنررضا حسن کے ڈوپ ٹیسٹ میں مبینہ طور پرکوکین کے اثرات پائے گئے۔

     اسپنر کا ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آنے پر ان کا کیرئیر بھی خطرے میں پڑگیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے رضا حسن پر دو سال تک ہر قسم کی کرکٹ کے دروازے بند کردئیے۔

    جنوری میں پینٹنگولر کپ کے دوران رضاحسن کا ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا تھا، ٹیسٹ کے لیے اسپنر کا سیمپل بھارت بھجوایاگیا، جو نہ صرف مثبت آیا بلکہ ٹیسٹ میں کوکین کا استعمال بھی ثابت ہوا، جس کے بعد رضاحسن پر دوسال کی پابندی لگائی گئی۔

    رضاحسن سے پہلے شعیب اختر،محمد آصف اور عبدالرحمان بھی ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنےپرپابندی کا سامنا کرچکے ہیں۔

  • ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا

    ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا

    کراچی : کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا۔ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین ناصر جمشید کے نام پر سلیکشن کمیٹی اڑگئی۔

    اسپنر رضا حسن بھی امیدواروں کی دوڑ میں شامل ہوگئے۔فیصلے کی گھڑی قریب آگئی۔ کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے کن کھلاڑیوں کے نام کا قرا نکلتا ہے۔

    پندرہ رکنی ٹیم کے لئے سلیکٹرز نے کوچ وقار یونس اور کپتان مصباح الحق سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں طویل مشاورت کی۔ کچھ کھلاڑیوں پر بحث جاری رہی۔

    اوپننگ بیٹسمین ناصر جمشید کے نام پر سلیکشن کمیٹی اڑگئی۔ کپتان نے شامل کرنے پر اصرار کیا۔ اجلاس کے بعد وقار اور مصباح الحق میڈیا سے بات کئے بغیر لاہور روانہ ہوگئے۔

    پینٹینگولر کپ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے رضا حسن بھی امیدواروں کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔ لیگ اسپنر یاسر شاہ بھی میگا ایونٹ کے لئے اڑان بھرسکتے ہیں۔

    احمد شہزاد کے ساتھ سرفراز احمد سے اوپننگ کرائے جانے کا امکان ہے۔ حفیظ بولنگ ایکشن میں کلئیر نہ ہوئے تو بطور بیٹسمین کھیلیں گے۔

    ٹیم کی قیادت مصباح الحق کریں گے۔ یونس خان، حارث سہیل، شاہد آفریدی ، محمد عرفان اور جنید خان مضبوط امیدوار ہیں۔

    مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل، بلاول بھٹی، انور علی اور احسان عادل ٹیم کا حصہ ہوسکتے ہیں۔ وہاب ریاض اور سہیل تنویرمیں سے کسی ایک کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ سابق کپتان شعیب ملک کی واپسی کے آثار بھی نہیں۔

  • ٹی20 اورون ڈے سیریز کیلئے سولہ رکنی ٹیموں کا اعلان

    ٹی20 اورون ڈے سیریز کیلئے سولہ رکنی ٹیموں کا اعلان

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے چودہ رکنی اور پہلے دو ون ڈے میچوں کے لئے سولہ رکنی ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔

    فاسٹ باؤلر عمر گل دونوں ٹیموں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔ اعلان کردہ ٹی ٹوینٹی سیریز میں محمد حفیظ، اویس ضیاء، احمد شہزاد، عمر اکمل، سعد نسیم حارث سہیل، سرفراز احمد، شاہد آفریدی، انور علی، سہیل تنویر، محمد عرفان، عمر گل، وہاب ریاض اور رضا حسن شامل ہوں گے۔

    ون ڈے میں اویس ضیاء، سعد نسیم، انور علی اور رضا حسن ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ جبکہ مصباح الحق، یونس خان، اسد شفیق، ذوالفقار بابر، بلاول بھٹی اور ناصر جمشید کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    دو ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز چار اور پانچ دسمبر کو دبئی میں ہو گی۔ جس کے بعد ون ڈے سیریز کا آغاز ہو گا۔