Tag: Team of the Tournament

  • پی ایس ایل 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، شاہین آفریدی کپتان مقرر

    پی ایس ایل 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، شاہین آفریدی کپتان مقرر

    لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا۔

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں لاہور قلندرز کو ٹائٹل دلانے والے شاہین شاہ آفریدی کو رواں ایونٹ کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ کراچی کنگز کے 3 کھلاڑی پی ایس ایل الیون کا حصہ ہیں،

    پی ایس ایل کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شاہین آفریدی کے علاوہ لاہور قلندر کے 2 کھلاڑی بھی شامل ہیں جس میں سکندر رضا اور فخر زمان ہے، دونوں نے نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کی بدولت پی ایس ایل ٹیم میں جگہ حاصل کی ہے۔

    اس کے علاوہ کراچی کنگز کے بھی 3 کھلاڑی اس پی ایس ایل ٹیم میں شامل ہیں جس میں کپتان ڈیوڈ وارنر، اوپننگ پارٹنر جیمز ونس، فاسٹ بولر حسن علی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ خوشدل شاہ 12ویں کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔

    پی ایس ایل کی ٹیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 3 کھلاڑی شامل ہیں، جس میں 23 سالہ حسن نواز، تجربہ کار آل راؤنڈر فہیم اشرف اور 27 سالہ ابرار احمد شامل ہیں۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے صاحبزادہ فرحان اور پشاور زلمی کے نوجوان باصلاحیت فاسٹ بولر علی رضا بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: بابر اعظم ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے کپتان منتخب

    ٹی 20 ورلڈ کپ: بابر اعظم ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے کپتان منتخب

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا، پاکستان کے بابر اعظم ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے کپتان ہیں جبکہ کوئی بھارتی کھلاڑی ٹیم میں اپنی جگہ نہیں بنا سکا۔

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا،پاکستان کے بابر اعظم ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے کپتان ہوں گے۔

    ٹیم میں 3 اوپنرز ہونے کی وجہ سے محمد رضوان کو شامل نہیں کیا گیا، چیمپیئن ٹیم آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اور انگلینڈ کے جوز بٹلر بطور اوپنر ٹیم میں شامل ہیں۔

    ٹیم میں سری لنکا کے آسالانکا، مارکرم، معین علی، ہسارنگا اور زمیپا شامل ہیں جبکہ آسٹریلیا کے ہیزل ووڈ، ٹرینٹ بولٹ اور نوکیا بھی ٹیم میں منتخب کیے گئے ہیں۔

    فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹیم میں بارہویں کھلاڑی ہوں گے۔ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں کوئی بھارتی کھلاڑی شامل نہیں۔

    ٹیم کو آئی سی سی کی قائم کردہ جیوری نے منتخب کیا جبکہ جیوری میں اے آر وائی نیوز کے نمائندہ خصوصی شاہد ہاشمی بھی شامل تھے۔