Tag: Team Sar-e-Aam

  • پشاور: سرکاری اسکولوں کو بحال کرنے کی ٹیم سرعام کی مہم جاری

    پشاور: سرکاری اسکولوں کو بحال کرنے کی ٹیم سرعام کی مہم جاری

    پشاور : آرمی پبلک اسکول کے شہید بچوں کی یاد میں سرکاری اسکولوں کو بحال کرنے کی ٹیم سرعام کی مہم اب پشاور پہنچ گئی، شہید بچوں کے والدین کے اعزاز میں اسلامیہ کالج میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام سرعام کا مشن پشاور پہنچ گئی، اقرارالحسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایک ایک بچے کو تعلیم کی طرف لے کر آئیں گے۔

    تمام اسکولوں میں ایک جیسی سہولتیں اور ایک جیسا ماحول فراہم کیا جائے گا ہر سرکاری اسکول کو بہتر بنائیں گے اور قلم کی طاقت سے انقلاب لائیں گے۔ سر عام ٹیم کی جانب سے آرمی پبلک اسکول کے شہید بچوں کےوالدین کےاعزازمیں اسلامیہ کالج میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

    اقرارالحسن نے کہا تعلیم دشمنوں کا مشن تعلیم سے ناکام بنائیں گے۔ شہید بچوں کے والدین نے عزم کیا کہ خون کا بدلہ ہتھیار سے نہیں قلم سے لیں گے، تقریب میں کئی آنکھیں چھلک گئیں، تقریب سے پہلے شہید بچے کے نام پر بحال کئے گئے اسکول کا افتتاح بھی کیا گیا۔

  • شجر کاری مہم کامیاب، 19 لاکھ سے زائد پودوں کا تحفہ، سرعام کی ٹیم کا مزار قائد کے باہر جشن

    شجر کاری مہم کامیاب، 19 لاکھ سے زائد پودوں کا تحفہ، سرعام کی ٹیم کا مزار قائد کے باہر جشن

    کراچی: اے آر وائی کے پروگرام سرعام کی ٹیم نے شجر کاری مہم کا مقررہ ہدف تعداد سے زیادہ ہونے کے بعد پاکستان کا 71واں جشن آزادی مزار  قائد کے سامنے جوش و خروش سے منایا اور ملک کو سرسبز و شاداب بنانے کے عزم کو جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام سرعام کی ٹیم کے سربراہ اور سینئر صحافی اقرار الحسن نے یکم اگست کو شجر کاری مہم کا اعلان کرتے ہوئے 14 اگست سے قبل ملک بھر میں چودہ لاکھ پودے لگانے کا اعلان کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: شجرکاری مہم کا مقصدمٹی سے محبت کا اظہاراورآنے والی نسلوں کی بہتری ہے، اقرارالحسن

    ٹیم سرعام نے شجر کاری مہم کے حوالے سے اپنا ہدف نہ صرف مقررہ تاریخ سے قبل پورا کیا بلکہ چودہ اگست تک ملک کو 19 لاکھ سے زائد پودوں کا تحفہ دیا۔

    سرعام کے اینکر اقرار الحسن کی قیادت میں مزار قائد کے سامنے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کر کے وطن سے محبت کا ثبوت دیا اور آئندہ بھی ملک کی خدمت کرنے کا عزم دہرایا۔

    پروقار تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا، شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اقرار الحسن نے بتایا کہ ہم نے انیس لاکھ سے زائد پودے لگا کر اپنا ہدف کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔ اقرارالحسن نے اے آروائی نیوز کی شجرکاری مہم کے سلسلے میں پاکستانی افواج کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    اقرارالحسن اوراُن کے صاحبزادے پہلاج نے ملی نغمے گا کر شرکا کا لہو گرمایا۔

    یہ بھی پڑھیں: شجر کاری مہم، سرعام کا 14 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مکمل، اگلا ٹارگٹ بھی سامنے آگیا

    اے آر وائی نیوز کی جانب سے ملک کو سرسبز و شاداب بنانے کی مہم میں عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور مقررہ تاریخ سے  5 روز قبل ہی 14 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مکمل کیا البتہ اقرار الحسن کے اعلان کے بعد شجر کاری مہم جاری رہی اور چودہ اگست تک ملک میں 19 لاکھ سے زائد درخت لگائے گئے۔