Tag: team

  • پاکستان ٹیم کے مایہ ناز لیگ اسپنر یاسرشاہ ٹیم میں کم بیک کرنے کیلئے تیار

    پاکستان ٹیم کے مایہ ناز لیگ اسپنر یاسرشاہ ٹیم میں کم بیک کرنے کیلئے تیار

    لاہور: پاکستان کے مایہ ناز لیگ اسپنر یاسر شاہ نے کہا ہے وہ مکمل فٹ ہونے کے بعد 14 جولائی سے شیڈول انگلینڈ دورے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں۔

    یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے تیار ہیں۔وہ عوام اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی خواہش پر ملک کیلئے دوبارہ کھیلنے کو تیار ہیں۔

    خیال رہے کہ عالمی انسداد ڈوپنگ ایجنسی نے ممنوعہ دوائی استعمال کرنے پر گزشتہ سال 27 دسمبر کو یاسر کو عبوری طور پر معطل کر دیا تھا۔

    واضح رہے کہ یاسر شاہ نے گزشتہ برس ٹیسٹ کرکٹ میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 میچز میں 76 وکٹیں حاصل کی تھیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے پاکستان کی طرف سے تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے باﺅلر کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔

    انہوں نے گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کو 2-0 سے کامیابی دلانے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

  • ایران کی خواتین فٹبال ٹیم میں مرد کھلاڑی کھیلنے کا انکشاف

    ایران کی خواتین فٹبال ٹیم میں مرد کھلاڑی کھیلنے کا انکشاف

    تہران: ایران کی خواتین فٹبال ٹیم میں ایک نیا تنازعہ کھڑاہو گیا ہے، الزام ہے کہ ایران کی خواتین ٹیم میں آٹھ مرد کھلاڑی کھیل رہے ہیں۔

    ایران کی خواتین فٹبال ٹیم میں اسکینڈل سامنے آگیا ٹیم سے نکالے گئے آفیشل نے الزام لگایا کہ ایران کی خواتین فٹبال ٹیم میں آٹھ مرد کھیل رہے ہیں۔

    اس الزام پر ایران فٹبال فیڈریشن نے تمام کھلاڑیوں کے صنفی ٹیسٹ کرانے کا حکم دیدیا تاکہ مرد اور عورت کا فیصلہ ہوسکے۔

    واضح رہے کہ ایران میں فٹبال مقبول ترین کھیل ہے لیکن خواتین پر پابندی ہے کہ وہ اسکارف پہن کر کھیلیں، شرٹ فل سلیف اور ٹراؤزرز ضروری لباس ہے۔

    تاہم خواتین کو مردوں کا میچ دیکھنے کی ممانعت ہے لیکن شی کھلاڑیوں میں ہی کی شمولیت ایک نیا تنازعہ ہے۔

    گذشتہ برس برطانوی اخبارٹیلی گراف نے خواتین کی فٹبال ٹیم میں چار ہم جنس پرست مرد کھلاڑیوں کی نشاندہی کی تھی جس کے بعد ایرانی فٹبال فیڈریشن نے انہیں ٹیم سے نکال دیا تھا، لیکن اسکینڈل پر میڈیا میں لے دے کا سلسلہ وقتاً فوقتاً جاری رہا۔

    اخبار کے مطابق چاروں کھلاڑیوں نے اپنی جنس تبدیلی کا آپریشن کروایا جو کامیاب نہیں ہو سکا تھا، اس لئے انہیں خواتین کی ٹیم میں رسمی طور پر شرکت کا حق نہیں ہے۔

  • سینئر کھلاڑیوں کی غیرموجودگی میں نئی ٹیم تیار کرنا آسان نہیں، اظہرعلی

    سینئر کھلاڑیوں کی غیرموجودگی میں نئی ٹیم تیار کرنا آسان نہیں، اظہرعلی

    لاہور: پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ سینئر کھلاڑیوں کی غیرموجودگی میں نئی ٹیم تیار کرنا آسان نہیں، ہدف چیمپیئنز ٹرافی میں جگہ بنانا ہے۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ ہر میچ جیتنا ضروری ہے تبھی رینکنگ بہتربنا کر چیمپیئنز ٹرافی کھیل سکتے ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ زمبابوے کی ٹیم پرفارم کررہی ہے،دباؤ میں آئے بغیر کھیلنا ہوگا،کھلاڑیوں سے ایک سو دس فیصد بہتر نتائج کی امید ہے۔

    سیریز کے آخری دو میچز کیلئے مہمان ٹیم کے کپتان ہملٹن ماسکاڈزا نے کہا کہ ایلٹن چگمبورا کے نہ ہونے سے زمبابوے ٹیم کو نقصان ہوا ہے۔

    ماساکاڈزا نے کہا کہ وکٹ بیٹسمینوں کیلئے سازگار ثابت ہورہی ہے۔امید ہے دوسرے میچ میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

  • بنگلہ دیش کیخلاف مجموعی طور پر اچھا نہ کھیلے سکے، اظہرعلی

    بنگلہ دیش کیخلاف مجموعی طور پر اچھا نہ کھیلے سکے، اظہرعلی

    میرپور: پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کیخلاف مجموعی طور پر اچھا نہ کھیلے سکے۔ سرفراز احمد کو ڈراپ نہیں کیا گیا وہ خود سمیع اسلم کو موقع دینا چاہتے تھے۔

    ڈھاکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کےکپتان اظہر علی نے کہا کہ بنگلہ دیش نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سیریز اپنے نام کرلی۔

    انکا کہنا تھا کہ کھلاڑی اگر گراؤنڈ میں پرفارم نہ کریں تو ناکامی کی ذمہ داری بھی اٹھانی چاہیے،سرفراز احمد کے ڈراپ کرنے کے حوالے سے اظہر علی کا کہنا تھا کہ نائب کپتان نے خود سمیع اسلم کو موقع دیا ہے۔

    اظہر علی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو خامیوں سے سیکھتے ہوئے کارکردگی بہتر بنانی ہوگی۔

  • فاسٹ بالر راحت علی بھی ہمسٹرنگ انجری کا شکار

    فاسٹ بالر راحت علی بھی ہمسٹرنگ انجری کا شکار

    ڈھاکہ: دورہ بنگلادیش میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک اور دھچکا، راحت علی ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے، ضیا الحق کو متبادل کے طور پر بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    ایک کے بعد ایک جھٹکا پاکستان کرکٹ کا پیچھا چھوڑنے کا نام نہیں لے رہا،ایک ایک کرکے تمام پلیئرز کی چھٹی ہورہی ہے،یا یوں کہے کھلاڑیوں کی فٹنس نے سلیکشن کمیٹی کا پول کھول دیا۔

    حیران کن طور پر تمام ہی پلیئرزکھیلے بغیر انجرڈ ہوئے، بنگلادیش جانے سے قبل ہی صہیب مقصود اور سہیل خان زخمی ہوکر گھر بیٹھ گئے۔

     بنگلادیش سے پہ در پہ شکستوں کا غم کھلاڑیوں نے کچھ زیادہ ہی لے لیا،جب ہی تو ایک کے بعد ایک کھلاڑیوں کی وکٹیں گرنے لگ گئی۔

     یاسر شاہ، احسان عادل بنگلادیش کی سیر کرنے گئے اور بغیر کھیلے ہی واپس آئےاور اب ذرائع کے مطابق راحت علی بھی ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے ہے اور تیسرے میچ میں شرکت بھی مشکوک ہے۔

  • بنگلہ دیش کو ہوم گراؤنڈ میں شکست دینا ایک بڑا چیلنج ہے، اظہرعلی

    بنگلہ دیش کو ہوم گراؤنڈ میں شکست دینا ایک بڑا چیلنج ہے، اظہرعلی

    ڈھاکہ: پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کو اسی کے ہوم گراؤنڈ میں شکست دینا ایک بڑا چیلنج ہے۔

    ڈھاکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ بنگلہ کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی دکھا چکی ہے۔

    سیریز کے تمام میچز کو ترنوالہ سمجھنا غلطی ہوگی۔ اظہر علی کا کہنا تھا کہ سائیڈ میچ میں بنگلہ دیش اے ٹیم نے ٹف ٹائم دیا،کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کیلئے یہ اہم موقع تھا۔

    کوچ وقار یونس نے ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے یہ بات کہی کہ انیس سو ننانوے ورلڈ کپ میں پاکستان کیخلاف بنگلہ دیش نے اچھی پرفامنس پیش کی تھی۔

    میزبان ٹیم ون ڈے سیریز کیلئے فیورٹ ہے، اب پاکستانی ٹیم میں شامل نوجوان کھلاڑیوں کو جوہر دکھانے کا موقع ملے گا۔

  • فتح اللہ: لیگ اسپنر یاسرشاہ زخمی، ون ڈے سیریزسے آؤٹ

    فتح اللہ: لیگ اسپنر یاسرشاہ زخمی، ون ڈے سیریزسے آؤٹ

    فتح اللہ: یاسر شاہ بنگلادیش بورڈ الیون کیخلاف پریکٹس میچ میں چوٹ لگنے سے ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک اور جھٹکا، صہیب مقصود، سہیل خان کے بعد یاسر شاہ بھی بنگلادیش کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔

     فتح اللہ میں پریکٹس میچ کے دوران یاسر شاہ زخمی ہوگئے، لیگ اسپنر کے بائیں ہاتھ میں چوٹ لگی، جس کے بعد ان کے ہاتھ کی سرجری کرائی جائیں گی۔

    ذرائع کے مطابق یاسر شاہ کے متبادل کے طور پر ذوالفقار بابر کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

  • اظہرعلی کی قیادت میں پاکستان ٹیم کو پہلی شکست

    اظہرعلی کی قیادت میں پاکستان ٹیم کو پہلی شکست

    فتح اللہ: بنگلادیش بورڈ الیون نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے ہرادیا۔

    دورہ بنگلادیش میں پاکستان ٹیم کوپہلا دھچکا مل گیا، بنگلادیش بورڈ الیون شاہینوں کا شکار کرنے میں کامیاب ہوگئی،فتح اللہ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو محمد حفیظ اور اظہر علی نے چھیاسٹھ رنز کا آغاز فراہم کیا۔

     اظہر علی نے انچاس گیندوں پر صرف ستائیس رنز بنانے کی زحمت کی، مڈل آڈر بلے باز بھی رسمی طور پر وکٹ پر آئے،حفیظ پچیاسی رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، فواد عالم کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت قومی ٹیم نو وکٹ پر دو سو اڑسٹھ رنز بناسکی۔

     جواب میں بنگلادیش بورڈ الیون کی چار وکٹیں اکیاسی رنز پر پویلین لوٹ گئی، اس موقع پر صابررحمان نے ایک سو تیئس رنز جارحانہ اننگز کھیل کر میچ کا نقشہ بدل دیا۔

     جنید خان نے یکے بعد دیگرے تین مہرے کھسکا کر کم بیک کیا، لیکن سوہاگ غازی کی ذمہ دارنہ اننگز نے بی سی بی بورڈ الیون کو ایک وکٹ سے کامیابی دلوادی۔