Tag: Tears

  • سعودی عرب: شدید سردی میں اونٹ کے آنسو جم گئے

    سعودی عرب: شدید سردی میں اونٹ کے آنسو جم گئے

    سعودی شہر طریف میں اونٹ کی آنکھوں سے نکلتے آنسو منجمد ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، صارفین نے اس منظر کو ناقابل یقین قرار دیا ہے۔

    طریف میں درجہ حرارت منفی 5 تک جاچکا ہے، شدید سردی کے باعث اونٹ کی آنکھوں سے نکلنے والے آنسو بہنے کے بجائے جم رہے ہیں۔

    دوسری جانب قومی مرکز موسمیات نے ریاض اور قصیم کے باشندوں کو تنبیہہ کی ہے کہ وہ جمعہ اور ہفتے کے روز جنگلات کا رخ نہ کریں، ان دنوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے تین ڈگری نیچے ہوگا۔

    مرکز موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی مملکت میں شدید سردی کی لہر ابھی جاری رہے گی اور درجہ حرارت تدریجی طور پر بڑھنا شروع ہوگا۔

    مرکز کا مزید کہنا ہے کہ سردی کی شدید لہر مملکت کے مشرقی اور وسطی علاقوں کا رخ کرے گی، ہفتے اور اتوار کے روز سے مملکت کے جنوبی علاقے اس لہر کی لپیٹ میں ہوں گے۔

  • اب پیاز کاٹتے ہوئے آنسو نہیں نکلیں گے، ویڈیو دیکھیں

    اب پیاز کاٹتے ہوئے آنسو نہیں نکلیں گے، ویڈیو دیکھیں

    آپ نے اکثر اس بات کا مشاہدہ یا تجربہ کیا ہوگا کہ پیاز کاٹتے ہوئے آنکھوں میں جلن محسوس ہوتی ہے اور آنسوؤں کی صورت میں پانی بہنے لگتا ہے۔

    لیکن اب خواتین کو اس بات کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم آپ کو چند ایسے آسان اور بہترین طریقے بتائیں گے کہ جس سے آپ اس پریشانی چھٹکارا پاسکتے ہیں۔

    بغیر آنسو پیاز کاٹنے کے بہترین طریقے

    پیاز کو فریز کرلیں

    اگر آپ پیاز کو سلاد کے لئے یا اسے پیس کر کسی سالن میں استعمال کرنے کے لئے کاٹنا چاہتے ہی تو پیاز کو چھیل کر اسے دس سے پندرہ منٹ کے لئے فریزر کی زمین پر رکھ دیں، اس طرح پیاز جم جائے گی اور اسے کاٹنے پر اس سے وہ گیس خارج نہیں ہوگی جس کی وجہ سے آنسو آتے ہیں۔

    پیاز کو ٹھنڈے پانی میں بھگو دیں

    پیاز کو چھیل کر اسے ڈیپ فریزر والے ٹھنڈے پانی میں بھگو دیں اس سے بھی پیاز کاٹنے میں آسانی ہوگی اور کا کاٹتے وقت آنکھوں میں آنسو نہیں آئیں گے۔

    تیز چھری کا استعمال

    اگر تیز چھری سے پیاز کاٹی جائے تو اس سے بھی پیاز سے آنسوں کا سبب بننے والی گیس کم خارج ہوگی اور آپ کا کام آسان ہو جائے گا، یا پھر آپ آج کل بازار میں ملنے والے پیاز کاٹنے کے تیز دھار والے آلے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

    مائیکرو ویو

    پیاز کو کاٹنے پر آنسوؤں سے بچنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ پیاز کو چھیل کر دو سے تین منٹ کے لئے مائیکروویو کر لیں، ایسا کرنے سے بھی پیاز کاٹنے پر آنکھوں میں آنسو نہیں آتے اور اس پیاز کو آپ بھگار کے لئے اور تیل میں تلنے کے لئے بھی باآسانی استعمال کر سکتے ہیں۔

    منہ میں ڈبل روٹی دبا لیں

    یہ سب کر آپ کو عجیب ضرور لگے گا مگر یہ بہترین ٹوٹکا ہے، جب بھی آپ پیاز کاٹیں تو اپنے آگے کے دانتوں میں ڈبل روٹی کو اس طرح دبا لیں کہ ڈبل روٹی کا کچھ حصہ منہ سے باہر لٹک رہا ہو، اس طرح ڈبل روٹی کا اسفنج پیاز سے خارج ہونے والی گیس کو جذب کر لے گا اور آپ کو آنسو نہیں آئیں گے۔

  • روزے میں پیازکاٹتے ہوئے رونے سے کیسے بچا جائے

    روزے میں پیازکاٹتے ہوئے رونے سے کیسے بچا جائے

    پیاز ویسے تو ہمارے معاشرے میں روز مرہ کی خوراک کا حصہ ہے لیکن رمضان میں اس کا استعمال بڑھ جاتا ہے، لیکن یہی پیاز کاٹنے والے کو آنسوؤں سے رونے پرمجبورکردیتی ہے۔

    افطارکی تیاری کے دوران گھر میں تقریباً ہر روز پیاز کٹنے کے باعث کام میں مصروف تمام افراد رونے پر مجبور ہوتے ہوں گے۔ پیاز چاہے آپ کاٹ رہے ہوں یا کوئی اور، وہاں موجود ہر شخص کو رونا پڑتا ہے۔

    لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک ایسا خفیہ طریقہ بھی ہے جس پر عمل کرنے کے بعد آپ پیاز کٹنے کے دوران ہرگز نہیں روئیں گے۔

    دراصل پیاز میں ایسے مرکبات موجود ہوتے ہیں جو ویسے تو بے ضرر ہوتے ہیں لیکن جب پیاز کو ٹکڑوں کی شکل میں کاٹا جائے تو یہ اپنی جگہ تبدیل کرلیتے ہیں جس کے باعث ایک تیز قسم کی گیس خارج ہوتی ہے۔

    یہ گیس آپ کی آنکھوں میں جلن پیدا کرتی ہے جس کے بعد آپ کے دماغ کو سگنل ملتے ہیں کہ فوری طور ان اجزا کو آنکھوں سے دھو دیا جائے یوں آپ کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگتے ہیں۔

    پیاز کٹنے کے دوران رونے سے بچنے کی ایک ترکیب یہ ہے کہ پیاز کو فریج میں رکھ دیا جائے۔

    جب یہ مرکبات ٹھنڈے ہوں گے تو جلن پیدا کرنے والی گیس خارج نہیں کریں گے۔ یوں آپ کی آنکھیں بھی جلنے سے بچیں گی اور آپ کو رونا بھی نہیں پڑے گا۔

  • کیا ہمارے آنسو واقعی نمکین ہوتے ہیں؟

    کیا ہمارے آنسو واقعی نمکین ہوتے ہیں؟

    ہمارے آنسو عموماً نمکین ہوتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں مختلف مواقعوں پر آنکھوں میں آنے والے تمام آنسو نمکین نہیں ہوتے؟

    دراصل آنسوؤں کا نمکین ہونا ہماری جسمانی کیفیت پر منحصر ہوتا ہے۔

    جب ہم دکھ یا تکلیف میں رو رہے ہوتے ہیں اس وقت ہمارے تھائی رائیڈ گلینڈ زیادہ متحرک ہوتے ہیں اور دل کی دھڑکن بھی تیز ہوتی ہے، اس وقت ہمارے آنسو نمکین ہوتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: تتلیاں کچھوؤں کے آنسو پیتی ہیں

    اس کے برعکس جب ہم خوشی سے روتے ہیں تب ہمارے آنسو نمکین نہیں ہوتے۔ ان آنسوؤں کو اگر مائیکرو اسکوپ میں دیکھا جائے تو یہ تکلیف میں آنے والے آنسوؤں سے مختلف ہوتے ہیں۔

  • تتلیاں کچھوؤں کے آنسو پیتی ہیں

    تتلیاں کچھوؤں کے آنسو پیتی ہیں

    کیا آپ جانتے ہیں رنگ برنگی تتلیاں کچھوؤں کے آنسو پیتی ہیں؟ اس کی وجہ کیا ہے یہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

    جانوروں اور انسانوں کے خون میں سوڈیم موجود ہوتا ہے جو خون اور جسم کے پانی کی مقدار میں توازن رکھتا ہے۔ گوشت خور جاندار گوشت سے سوڈیم حاصل کرلیتے ہیں۔

    تاہم وہ جاندار جو گوشت نہیں کھاتے انہیں سوڈیم کے حصول کے لیے دیگر ذرائع تلاش کرنے پڑتے ہیں۔ تتلیاں بھی انہی میں سے ایک ہیں۔

    نمک کی آمیزش والا سوڈیم جانوروں اور انسانوں کے آنسوؤں میں بھی پایا جاتا ہے۔ ایسے میں کچھوے اپنی سستی کی وجہ سے تتلیوں کے لیے نہایت مددگار ثابت ہوتے ہیں اور تتلیاں باآسانی ان پر بیٹھ کر ان کے آنسو پی جاتی ہیں۔

    تتلی کے پر بے حد نازک ہوتے ہیں چنانچہ آنسو پینے کا عمل کچھوؤں کو کسی بھی قسم کی تکلیف نہیں دیتا اور یوں تتلی باآسانی اپنی اہم غذائی ضرورت کو پورا کرلیتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔