Tag: Teaser trailer release

  • پائریٹس آف دی کیریبین 5 کا پہلا مکمل ٹریلر جاری

    پائریٹس آف دی کیریبین 5 کا پہلا مکمل ٹریلر جاری

    لاس اینجلس: ہالی ووڈ کی معروف ترین فلم پائریٹس آف دی کیریبین کے پانچویں سیکوئل کا پہلا مکمل ٹریلر جاری کردیا گیا۔

    معروف اداکار جانی ڈیپ نے پانچویں قسط ’’ڈیڈ مین ٹیل نو ٹیلز‘‘  میں بھی اپنی اداکاری کے بھرپور جوہر دکھائے ہیں فلم کے ہیرو بحری قزاق جیک اسپیرو نے لڑکپن میں ایک کیپٹن سلازر کو نقصان پہنچایا تھا جو مرنے کے بعد  بھوت کی شکل اختیار کرکے پائریٹ ہنٹر بن گیا اور اب وہ انتقام چاہتا ہے۔

    فلم ’’ڈیڈ مین ٹیل نو ٹیلز‘‘ کا مکمل ٹریلر جا ری کردیا گیا ہے جسے شائقین فلم اور مداحین جانی ڈیپ کی جانب سے کافی پذیرائی مل رہی ہے جنہوں  نے اس شاہکار فلم کا بے تابی سے انتظار کرنا شروع کردیا ہے۔

    دل کو دہلانے والے مناظراور اچھوتے مضمون کو چھونے  والی اس فلم کی کاسٹ میں جانی ڈیپ کے علاوہ جیوفری رش، اورلینڈو بلوم، برینڈن ٹھیویز، کیون میک نیلی اورجیویئر بارڈمین اپنے گزشتہ کرداروں میں ایک بار پھر دِکھائی دیں گے جن کے علاوہ کچھ نئے کردار بھی فلم کا حصہ بنائے گئے ہیں۔

    ملین ڈالرز کی لاگت سے تیار ہونے والی اس فل کو جیری  ’’بریکہی مر‘‘ پروڈیوس کر رہے ہیں  جب کہ جواشم روننگ اور اسپین سینڈ برگ مشترکہ طور پر ڈائریکٹ کر رہے ہیں جسے 26 مئی 2017 کو سینماؤں میں نمائش کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

    ٹریلر ڑوٹو:

      اپنے دیگر سیکوئل کی طرح یہ سیکوئل بھی جیک اسپیرو کے گرد گھومتی ہے جو خزانے کی تلاش میں کھلے سمندر میں ساتھیوں کے ہمراہ نکل پڑتا ہے جہاں وہ کئی خطروں کا بہادری کے ساتھ سامنا کرتا ہے۔

    فلم کے ٹریلر سے فلم کی عکس بندی کے معیار اور مشکل سین کی کامیاب پکچرائزیشن کا بہ خوابی اندازہ ہو جاتا ہے جب کہ فلم کے مرکزی کرادر کی حقیقت سے قریب اداکاری اس سیکوئل میں بھی اپنے عروج پر نظر آتی ہے۔

    pirates-post-1

    فلم کے زیادہ تر سین کھلے سمندر میں بہ خوبی فلمائے گئے ہیں جب کہ کچھ سین انڈور بھی کیے گئے جس کے لیے بجٹ کو بالائے طاق رکھا گیا ہے تا کہ معیار پر کوئی حرف نہ لائے اور فلم بینوں کی دلچسپی فلم کے آخری منظر تک برقرار رہے۔

    pirates-post-3

    فلم کے سابقہ سیکوئل کی شاندار کامیابی اور اس اسیکوئل کے ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ کرنا مشکل نہیں کہ یہ فلم شائقین میں پذیرائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی اور فلم بینوں کو سسپینس اور فیٹینسی سے بھرپور فلم 26 مئی 2017 کو دیکھنے کو ملے گی۔

    pirates-post-2

    یاد رہے کہ پائریٹس آف دی کیریبین سیریز کی پہلی فلم دی کروز آف دی بلیک پرل سال 2003 میں، دوسری فلم ڈیڈ مین چیسٹ سال 2006 میں، تیسری فلم ایٹ دی ورلڈ اینڈ2007 میں، چوتھی فلم آن اسٹرینجر ٹائیڈ سال 2011 میں ریلیز ہوئی اور اب چھ سال بعد یہ پانچویں فلم ریلیز کی جائے گی۔
  • گارڈینز آف گلیکسی کا نیا ٹریلر اور آفیشل پوسٹر شائقین میں‌ مقبول

    گارڈینز آف گلیکسی کا نیا ٹریلر اور آفیشل پوسٹر شائقین میں‌ مقبول

    لاس اینجلس: ہالی ووڈ کی مشہور فلم گارڈینز آف گلیکسی کے سیکوئل کا آفیشل پوسٹر اور نیا ٹریلر جاری کردیا گیا جس نے آتے ہی انٹرنیٹ صارفین کو اپنی گرفت میں لے لیا، مارویل کے ان سپر ہیروز کی فلم 25 اپریل 2017ء میں ریلیز ہوگی۔


    مارویل کے سپر ہیروز ایک بار پھر اپنی مافوق الفطرت قوتوں کے ذریعے تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہیں، فلم کے آفیشل پوسٹر اور نئے ٹریلر نے فلموں کے شائقین کو انہیں دیکھنے پر مجبور کردیا۔

    10

    فلم کا پوسٹر اور ٹیزر ٹریلر انٹرنیٹ پر انتہائی سرعت سے مقبولیت حاصل کررہا ہے جس سے اندازہ ہورہا ہے کہ لوگوں کو اس فلم کے سیکوئل میں کتنی دلچسپی ہے اور انہیں اس فلم کی آمد کا کتنی بے چینی سے انتظار ہے۔

    05

    01

    فلم کی کہانی سپر ہیروز کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو اپنی بقا کے لیے سر دھڑ کی بازی لگادیتے ہیں اور اپنی طاقتوں کے ذریعے دشمن قوتوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی کوششوں میں مصروف نظر آتے ہیں۔

    02

    03

    گارڈینز آف گیلکسی پارٹ ٹو امریکن سپر ہیروز پر مبنی فلم ہے جو مارویل کے کامک سپر ہیروز ٹیم پر مبنی ہے، اسے ڈائریکٹ مارویل اسٹوڈیو کررہا ہے جب کہ تقسیم کار  والٹ ڈزنی اسٹوڈیو اور موشن پکچرز ہیں۔

    08

    06

    فلم کے ڈائریکٹر اور اسکرپٹ رائٹر جیم گنز ہیں اور اس کا میوزک ٹیلر بیٹس نے ترتیب دیا ہے۔فلم کی کاسٹ میں ون ڈیزل(بے بی گروٹ)، کرس پریٹ(اسٹار لارڈ)، زوئی سلڈانا(زوئی سلڈانا)، بریڈلے کوپر(راکٹ) ڈیوبوٹسٹا(ڈریکس)اور دیگر شامل ہیں۔

    07

    04

    ایکشن اور ویژول افکیٹس سے بھرپور یہ فلم اگلے برس 25 اپریل کو ریلیز ہوگی۔