Tag: technical fault

  • کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں فنی خرابی

    کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں فنی خرابی

    کراچی: کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر سیال کی پرواز میں فنی خرابی پیدا ہوگئی، ایئر لائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کو متبادل جہاز کے ذریعے روانہ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر سیال کی پرواز میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے پرواز کو اڑان کے تھوڑی دیر بعد جناح ٹرمینل پر لینڈ کروا دیا گیا۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کراچی سے اسلام آباد کی پرواز میں ٹیک آف کے بعد معمولی خرابی کا پتہ چلا، طیارے کو انجینئرز کی جانب سے چیک کیا جارہا ہے۔

    ایئر لائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کو متبادل جہاز کے ذریعے روانہ کیا جائے گا۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تکنیکی خرابی، ٹریڈنگ کا آغاز نہ ہوسکا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تکنیکی خرابی، ٹریڈنگ کا آغاز نہ ہوسکا

    کراچی : تکنیکی خرانی کے باعث جمعے کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا پہلا سیشن متاثر ، دوسرے سیشن میں ٹریڈنگ کے لیے خرابی دور کرنے کی کوشش جاری۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی تاریخ میں پہلی بار کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا پہلا سیشن شدید متاثر ہوگیا، تکنیکی عملا دوسرے شیشن میں ٹریڈنگ کو بحال کرنے کے لیے نقص دور کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔

    اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ نے تکنیکی خرابی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’’خرابی دور کرنے کے لیے آئی ٹی کے ماہر  اپنی کوششوں میں مصروف ہیں عین ممکن ہے کہ دوسرے سیشن میں ٹریڈنگ کا آغاز شروع کردیا جائے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعے کے روز ٹریڈنگ کے لیے دو سیشن منعقد کیے جاتے ہیں پہلا سیشن 9 بج کر 15 منٹ پر شروع ہوکر 12 بجے تک جاری رہتا ہے جب کے دوسرا سیشن دوپہر ڈھائی بجے بعد نمازِ جمعہ شروع ہو کر چار بجے تک جاری رہتا ہے۔

    بروکرز کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی تکنیکی خرابی کے باعث مارکیٹ میں کاروبار متاثر ہوا ہے تاہم ایسی صورت میں انتظامیہ کی جانب سے ٹریڈنگ کا وقت بڑھا دیا جاتا ہے۔

    واضح رہے گزشتہ روز مارکیٹ میں تیزی کے بعد 100 انڈیکس 39 ہزار 468 ہزار پوائنٹس کے ساتھ بلند ترین سطح پر موجود ہے۔

  • پی آئی اے کی پیرس سے میلان جانے والی پروازمیں فنی خرابی

    پی آئی اے کی پیرس سے میلان جانے والی پروازمیں فنی خرابی

    کراچی: پیرس سے میلان جانے والی قومی ایئرلائن کی پروازمیں فنی خرابی پیش آگئی جس کے باعث طیارے کو واپس اتارلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پر واز پی کے 749 کو پیرس سے میلان جانا تھا لیکن لینڈںگ گیئرمیں خرابی کے باعث جہاز کو واپس اتارلیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق مسافروں کو دیگر پروازوں کی مدد سے ان کی منزل کی جانب روانہ کیا گیا جبکہ مذکورہ پرواز کا عملہ کراچی واپس پہنچ چکا ہے۔

    اے آروائی کے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جہاز میں پہلے سے فنی خرابی تھی لیکن پی آئی اے نے مسافروں کی جان خطرے میں ڈال کرجہاز کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔

    انہوں نے مزید بتایاکہ دو ہزارفٹ کی بلندی تک پہنچنے پربھی جہاز کا لینڈنگ گیئر بند نہیں ہوسکا جس کے سبب طیارے کو واپس اتارا گیا۔

    ذرائع کے مطابق کراچی اور لاہور کے ہوٹلوں نے پی آئی اے کے عملے کو قیام کی سہولتیں فراہم کرنے سے انکار کردیا جس کی وجہ کئی ماہ سے پی آئی اے کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی ہے۔

    دوسری جانب پی آئی اے کا عملہ بھی اس صورتحال سے کافی دلبرداشتہ ہے اورانہوں نے اپنے اسٹیشن اسلام آباد پہنچ کر انتظامیہ سے احتجاج بھی کیا۔

    ملازمین کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ ماہ کی تنخواہ ابھی تک نہیں ملی ہے اورسات ماہ سے انکے الاؤنس بھی رکے ہوئے ہیں۔