Tag: technical glitch

  • بینک سسٹم میں خرابی، صارفین خالی اکاؤنٹس سے بھی پیسے نکالنے لگے

    بینک سسٹم میں خرابی، صارفین خالی اکاؤنٹس سے بھی پیسے نکالنے لگے

    ڈبلن: آئرلینڈ میں بینک سسٹم میں تکنیکی خرابی کے باعث صارفین کے وارے نیارے ہو گئے، صارفین نے خالی اکاؤنٹس سے بھی پیسے نکال لیے۔

    کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ کے بینک اکاؤنٹ میں رقم نہ ہو لیکن پھر بھی آپ اے ٹی ایم سے جا کر اپنی مطلوبہ رقم نکال سکیں، غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بینک آف آئرلینڈ کے نظام میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے صارفین نے اپنے اکاؤنٹس میں رقم نہ ہونے کے باجود اے ٹی ایم سے پیسے نکال لیے۔

    تکنیکی خرابی کا پتا چلتے ہی اے ٹی ایم مشینیوں کے باہر لمبی قطاریں لگی گئیں، صارفین نے اپنے اکاؤنٹس میں رقم نہ ہونے کے باجود اے ٹی ایم سے پیسے نکال لیے، تاہم بینک آف آئرلینڈ نے ان تمام صارفین کو متنبہ کیا کہ جس کسی نے بھی اس تکنیکی خرابی کا فائدہ اٹھایا ہے اب اس رقم کی ان کے اکاؤنٹس سے کٹوتی کی جائے گی۔

    بعد ازاں، بینک آف آئرلینڈ نے آئی ٹی کی خرابی کے لیے صارفین سے معذرت کی، اور کہا کہ تکنیکی خرابی کو دور کر دیا گیا ہے، اور بینک سہولیات اب آن لائن بینکنگ اور موبائل ایپ سروسز پر بحال ہو گئی ہیں۔

    رات بھر سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کی گئیں جن میں منگل کی شام آئرلینڈ میں کیش پوائنٹس کے باہر قطاریں لگی دکھائی دیں۔

  • خبروں کے دوران نیوز کاسٹر کو اچانک مضحکہ خیز صورتحال کا سامنا، ویڈیو وائرل

    خبروں کے دوران نیوز کاسٹر کو اچانک مضحکہ خیز صورتحال کا سامنا، ویڈیو وائرل

    امریکی نیوز چینل کی میزبان کو خبریں پڑھتے پڑھتے ایک مضحکہ خیز صورتحال سے گزرنا پڑا جسے دیکھ کر وہ اپنی ہنسی نہ روک پائی ، سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھ کر صارفین بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے۔

    امریکا کے ایک مقامی نیوز چینل پر موسم کی خبریں سنانے والی ایک اینکر کو اس وقت خوشگوار حیرت کا سامنا کرنا پڑا خبریں پڑھتے پڑھتے اچانک اس کی تصویر کا حرکت کرتا عکس درجن سے زائد مرتبہ سامنے آگیا۔

    کیمرے کی فنی خرابی کے باعث نیوز کاسٹر جینیفر میکڈرمڈ کے متعدد عکس نمایاں ہو نے لگے تو اسے دیکھ کر وہ پہلے تو حیران ہوئی پھر بجائے گھبرانے کے صورتحال کو فوری طور پر بہت ماہرانہ انداز  سے قابو میں کیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیوز کاسٹر جینیفر میکڈرمڈ نے اس فنی خرابی سے محظوظ ہونا شروع کیا اور خوشگوار موڈ میں اپنے ہاتھوں کو لہراتے ہوئے اس پر اپنے خیالات کا بھی اظہار کرتی ہے۔

    میزبان کا مسکراتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے ساتھ مجھ جیسے بہت سارے لوگ موجود ہیں، یہ کیا ہورہا ہے مجھے بہت حیرت ہورہی ہے، مجھے ان لوگوں سے الگ کرو۔

    کچھ دیر بعد چینل کی تیکنکی ٹیم نے اس فنی خرابی کو دور کردیا اور صورتحال معمول پر آگئی۔ موسم کی خبروں کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

    اب تک5لاکھ 11ہزار سے زائد صارفین اسے دیکھ چکے ہیں جبکہ اس ویڈیو کو ہزاروں افراد نے شیئر بھی کیا اور اس منظر پر اپنے مزاحیہ کمنٹس بھی کئے۔

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ مجھے یہ بات بہت پسند آئی کہ نیوز کاسٹر اچانک ہونے والی اس فنی خرابی سے بروقت کس طرح محظوظ ہوئی اور حالات کو کنٹرول کیا، ایک اور صارف نے کہا کہ میں اس ویڈیو کو دیکھ کر بے اختیار ہنس پڑا۔