Tag: technology

  • ٹیکنالوجی نے شیو کرنا آسان بنا دیا

    ٹیکنالوجی نے شیو کرنا آسان بنا دیا

    کراچی (ویب ڈیسک) اب سفر میں نہ شیو کی جھنجٹ نہ نائی کی پریشانی، ٹیکنالوجی نے شیو کرنا آسان بنا دیا ۔

    اسمارٹ فون اور اسمارٹ گھڑیوں کا زمانہ چلا گیا اب امریکی کمپنی نے متعارف کرایا ہے اسمارٹ شیور جس کی قیمت صرف بیس ڈالر ہے۔

     اسمارٹ فون سے بھی چھوٹے اس شیور کو باآسانی کہیں بھی لے جاسکتے ہیں ۔

    اسمارٹ شیور کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا جو یو ایس بی پورٹ سے چارج ہوگا۔

    شیور کو چار گھنٹے چارج کے بعد تیس منٹ تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔

  • مستقبل میں تھری ڈی اور فور ڈی پرنٹر کا کردار غیر معمولی ہو گا

    مستقبل میں تھری ڈی اور فور ڈی پرنٹر کا کردار غیر معمولی ہو گا

    ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل کی ٹیکنالوجی میں تھری ڈی اور فور ڈی پرنٹر کا کردار غیر معمولی اہمیت کا حامل ہوگا۔

    میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے سائنس دانوں نے اب فور ڈی پرنٹنگ تک ایجاد کر لی ہے، جس کے تحت کسی مادے کو پانی کے ساتھ تعامل کی صورت میں مختلف اور نئے مواد میں تبدیل کیا جا سکے گا۔

    سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ایک دن ان پرنٹروں کے ذریعے ایسے یونیفارم تیار کیے جا سکیں گے، جن کے رنگ ان کے ماحول کے مطابق تبدیل ہو سکیں گے۔ ان ماہرین کے مطابق اس سلسلے میں ابتدائی قدم اٹھائے جا چکے ہیں۔

    برطانوی دفاعی کمپنی بی اے ای سسٹمز نے حال ہی میں ایک اینیمیٹڈ ویڈیو جاری کی ہے، جس میں تھری ڈی اور فور ڈی پرنٹرز کے ذریعے مستقبل کے امکانات دکھائے گئے ہیں، اس ویڈیو میں ایک جہاز کو ایک اور جہاز پرنٹ کرتے دکھایا گیا ہے، جو اس کے سامان کے خانے سے اچانک بیدار ہوتا ہے اور اڑنے لگتا ہے۔

    بی اے ای کے تھری ڈی پرنٹنگ ڈویژن کے سربراہ میٹ سٹیوینز کے مطابق ’یہ ایک طویل المدتی عمل ہے، مگر ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہمارا ہدف یہ ہے کہ ایک دن ہم ان پرنٹروں کی مدد سے پورے کے پورے طیارے بھی بنانے لگیں گے۔

  • اسمارٹ فون کے صحت پرمضراثرات

    اسمارٹ فون کے صحت پرمضراثرات

    نیویارک: آئی پیڈز، اسمارٹ فونز اور دیگر ڈیوائسز کے شوقین افراد کے لیے بری خبر یہ ہے کہ سونے کے وقت ان کا استعمال صحت پر توقعات سے بھی زیادہ مضر اثرات مرتب کرتا ہے۔

    یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ پین اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس وغیرہ کا رات کو سونے سے قبل استعمال صحت پرطویل المعیاد اثرات مرتب کرتا ہے اور نیند اس کا سب سے بڑا شکار بنتی ہے۔

    محقق این میری چانگ نے یہ تحقیق پیش کرتے ہوئے بتایا کہ جدید عہد کی ڈیوائسز کے صحت پر مرتب ہونے والے اثرات سابقہ اندازوں سے بھی زیادہ ہیں۔ ماضی کی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی تھی کہ ان ڈیوائسز سے خارج ہونے والی روشنی ایک اچھی نیند کے لیے رکاوٹ بنتی ہیں مگر نئی تحقیق اس مداخلت سے جسم میں آنے والی تبدیلیوں کا زیادہ باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔

    اس سلسلے میں کئی افراد پر دو ہفتے تک تجزیہ کرنے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ رات کو سونے سے قبل آئی پیڈ کا استعمال کرنے والے افراد میں ایک ہارمون میلوٹونین کی شرح میں کمی واقع ہوئی جو جسم کو نیند میں مدد فراہم کرتا ہے جس سے جلد سونا ناممکن ہوجاتا ہے۔

    اسی طرح آئی پیڈ کے عادی افراد اگلی صبح زیادہ سست اور غنودگی کا شکار ہوتے ہیں جبکہ ان کی جسمانی مستعدی بھی معمول سے بہت کم ہوتی ہے چاہے وہ آٹھ گھنٹے کی نیند پوری کرکے ہی کیوں نہ اٹھے ہو تاہم نیند کی کمی نہیں اس ہارمون کی سطح میں کمی بیشی بریسٹ، مثانے اور آنتوں کے کینسر کا سبب بھی بن سکتی ہے، جبکہ موٹاپے اور ذیابیطس کا خطرہ تو سر پر کھڑا ہی رہتا ہے۔

  • اب لیدر بیلٹ سے ہوگا موبائل چارچ

    اب لیدر بیلٹ سے ہوگا موبائل چارچ

    الیکٹرانک آلات کو چارچ کرنے کے لیے لیدر بیلٹ متعارف کروائی گئی ہے۔

    ٹیکنالوجی ماہرین نے ایک ایسی لیدر بیلٹ متعارف کرائی ہے جو ناصرف آپ اپنی کمر کے گرد باندھ سکتے ہیں بلکہ اس سے اپنے موبائل، لیپ ٹاپ، ایم پی تھری اور دیگر آلات با آسانی چارج کرسکتے ہیں۔

    اس بیلٹ میں یو ایس بی پورٹ کا استعمال کیا گیا ہےجس سے تمام الیکٹرانک اشیاء کو چارج کیا جاسکتا ہے۔

    بیلٹ میں الیکٹرانک بیٹری لگائی گئی ہے جسے چارج کیا جاتا ہے اور جس کی مدد سے دیگر آلات چارچ کیے جائیں گے۔

  • اب آنکھوں کی مدد سے کمپیوٹر استعمال کریں

    اب آنکھوں کی مدد سے کمپیوٹر استعمال کریں

    آنکھوں کی حرکت سے کمپیوٹراستعمال کرنا ممکن ہوگیا، سائنسدانوں نے جدید ڈیوائس ایجاد کرلی۔

    الیکٹرک مصنوعات بنانے والی معروف کورین کمپنی نےآنکھوں کی حرکت سے چلنے والی ایک نئی ڈیوائس متعارف کرائی ہے جو کمپیوٹر ماؤس اور کی بورڈ کا متبادل ثابت ہو سکے گی۔

    آئی سکین پلس نامی اس پورٹ ایبل باکس کے ذریعے معذوراور بیمار افراد کو دستاویزات تحریر کرنے اورانٹرنیٹ براوزنگ اپنی آنکھوں کی حرکت کے ذریعے کرنے میں مدد ملے گی۔

    یہ ڈیوائس وائر لیس کی طرح کام کرتی ہے۔

  • ای پیپر سے بنی گھڑی جلد ہی مارکیٹ میں دستیاب ہو گی

    ای پیپر سے بنی گھڑی جلد ہی مارکیٹ میں دستیاب ہو گی

    گھڑیوں کی دنیا میں انقلابی جدت کا آغاز ہو گیا،ماہرین نےای پیپر سے بنی گھڑی تیار کرلی۔

    گھڑیاں بنانےوالی مشہور کمپنی نے ای پیپرسے تیار کردہ گھڑی تیارکرلی ہے جسے،فیس واچ کا نام دیا گیا ہے،سونی کمپنی کے مطابق اس گھڑی کی بیٹری کم ازکم دوماہ چلے گی۔

    اس گھڑی کاڈائل اوراسٹریپ ای پیپر سے بنا ہوا ہے،فیشن انٹرٹینمنٹ کمپنی نے مختلف تقریبات بھی کیں جن کا مقصد اس گھڑی میں لوگوں کی دلچسپی بڑھانا تھا۔

  • وائی فائی کے ذریعے انفکیشن کا علاج

    وائی فائی کے ذریعے انفکیشن کا علاج

    وائی فائی کے ذریعے انفیکشن کےعلاج کا حیرت انگیزتجربہ کامیاب رہا۔

     امریکہ میں ٹفٹس یونیورسٹی اورالینائے یونیورسٹی کے سائنسدانوں کے تجربات نے ثابت کردیا ہے کہ وائی فائی سگنل کرکے ذریعے انفیکشن کی دوا جسم کے متاثرہ حصے کو دی جاسکتی ہے۔

    اس مقصد کے لیے میگنیشیم اور ریشم سے بنائے گئے خصوصی الیکٹروڈ استعمال کیے گئے،یہ ایجاد خصو صاً ان مریضوں کے لیے مفید ثابت ہو گی جنہیں آپریشن کے بعد جسم کے مخصوص حصے میں دوا پہنچانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

  • اب کریں اپنے خیالات سے دوسروں کو کنٹرول

    اب کریں اپنے خیالات سے دوسروں کو کنٹرول

    کسی دوسرے شخص کے جسم کا کنٹرول حاصل کرنے کاخواب اب عملا ممکن ہوگیا۔

    سائنسدانوں نے برقی مقناطیسی لہروں کی مدد سے ایک میل دور بیٹھے شخص کی دماغی لہریں کنڑول کرنے کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔

    سائنسدانوں کا دعوی ہے کہ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے کوئی بھی شخص اپنے خیالات کے زریعے دوسرے شخص کا جسم کنٹرول کرسکتا ہے۔

    سائنسدانوں کو توقع ہے کہ اس دریافت سے فالج سے دماغوں کو پہنچنے والے نقصان پر قابو پانے میں مدد مل سکے گی۔

  • دنیا کا پہلا دو اسکرین والا موبائل فون متعارف

    دنیا کا پہلا دو اسکرین والا موبائل فون متعارف

    دنیا کا پہلا دو اسکرین والا موبائل فو ن متعارف کروادیا گیا۔

      روس کی ایک کمپنی یوٹا نے بنایا ہے جس کی سب سے بڑی خوبی اسکا دو طرفہ ڈسپلے ہے یعنی اس کے آگے اور پیچھے دونوں طرف اسکرین ہے۔

    اس فون میں پیش کی جانے والی پچھلی اسکرین نوٹیفیکیشن ڈسپلے اور ایپ کی فعالیت کو وسیع کرنے میں استعمال ہو گی،اس فون کی آگے کی اسکرین پانچ انچ اور پچھلی اسکرین چار اعشاریہ سات انچ جبکہ بیک کیمرہ آٹھ میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ دو میگا پکسل پر مشتمل ہے۔

    یوٹا فون تین دسمبر کو اس فون کو لندن میں لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

  • انٹرنیٹ پرآن لائن گو نواز گو گیم نے دھوم مچادی

    انٹرنیٹ پرآن لائن گو نواز گو گیم نے دھوم مچادی

    انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کے آن لائن گو نواز گو گیم نے دھوم مچادی،گیم نے انٹرنیٹ پرمقبولیت کے نئے ریکارڈ بنا ڈالے۔

    گوگل ایپ اسٹورکی جانب سے آن لائن گو نواز گو گیم متعارف کرائے جانے کے کچھ ہی دنوں میں اس گیم نے انٹرنیٹ پر مقبولیت حاصل کر لی ہے۔

    go

    گیم میں تحریک انصاف کے چئیر مین کے کردار بلا پکڑ کر وزیر اعظم کے کردار کے پیچھے بھاگتے ہیں اور انھیں پکڑنے کی کوشش کر تے ہیں جبکہ وزیر اعظم اپنے اور اپنے عہدے کے دفاع کے لئے بھاگ رہے ہیں ۔