Tag: technology

  • ایپل کا دنیا کا اسمارٹ ترین آئی فون  بنانے کا دعویٰ

    ایپل کا دنیا کا اسمارٹ ترین آئی فون بنانے کا دعویٰ

    ایپل نے دنیا کا اسمارٹ ترین آئی فون بنانےکا دعویٰ کردیا ہے۔

    ایپل انتظامیہ کےمطابق نیا اسمارٹ ائیر ٹوفون پنسل سے زیادہ سلم ہے،یہ آئی پیڈچھ اعشاریہ ایک ملی میٹرموٹا ہے اور آئی پیڈ صارف کے فنگر پرنٹس شناخت کرسکے گااس کےعلاوہ اس میں پہلی بار اینٹی ریفلیکٹیو کوٹنگ استعمال کی گئی ہے جودن کی روشنی میں بھی سکرین کوسہولت سے دیکھنے میں مدد دیتی ہے۔

    ائیر ٹو میں آٹھ میگا پکسل کا کیمرا نصب کیا گیا ہے جو سلو موشن ویڈیو بنا سکتا ہے، دلکش فیچرز اور خصوصیات کے باعث اس کی قیمت چارسو ننانوے ڈالرز مقرر کی گئی ہے۔

  • دنیا کا پہلا تھری ڈی پرنٹڈ راکٹ خلا کیلئے اڑان بھرنےکو تیار

    دنیا کا پہلا تھری ڈی پرنٹڈ راکٹ خلا کیلئے اڑان بھرنےکو تیار

    دنیا کا پہلا تھری ڈی پرنٹڈ راکٹ خلا کیلئے اڑان بھرنے کو تیار ہے۔

    برطانوی نوجوانوں کی ایک ٹیم ہیلیم گیس کے غبارے کی مدد سے اور ایندھن کے طور پر بائیو فیول استعمال کرتے ہوئےاپنی نوعیت کا پہلا تھری ڈی پرنٹڈ راکٹ فضا میں بھیجنےکی تیاریاں کررہی ہے،پروگرام کے مطابق یہ راکٹ پہلے توایک بہت بڑے ہیلیم غبارے کی مدد سےبیس ہزار میٹرکی بلندی تک لے جایا جائےگا، پھراس راکٹ میں لگا مخصوص سسٹم راکٹ کے انجن کو اسٹارٹ کرے گا، یہ راکٹ اگلے ماہ امریکہ سے لانچ کیا جائیگا۔

  • آئی بی ایم نےسن فلاور پاورجنریٹرمتعارف کروادیئے

    آئی بی ایم نےسن فلاور پاورجنریٹرمتعارف کروادیئے

    کمپیوٹر بنانے والی مشہور کمپنی آئی بی ایم نے سن فلاور پاور جنریٹر متعارف کروادیئے۔

    سورج کی توانائی ایک ایسا خزانہ ہے جو کبھی ختم نہیں ہوگا،آئی بی ایم نے اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسے سن فلاور پاور جنریٹرمتعارف کر وائے ہیں جن کی خاص بات یہ ہے کہ یہ شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ آلودگی سے پاک پانی بھی فراہم کریں گے،یہ سن فلاور پاور جنریٹر ایک سپر کمپیوٹر سے منسلک ہوں گے جو ایک مخصوص پروگرام چپ کے زریعے کام کرے گا۔

  • مائیکروسافٹ نےونڈوز 10متعارف کرادیا

    مائیکروسافٹ نےونڈوز 10متعارف کرادیا

    کمپیوٹر ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی مائیکروسافٹ نےاپنےجدید ترین آپریٹنگ سسٹم ونڈوز دس کی ابتدائی معلومات پیش کردیں۔

    مائیکروسافٹ نے ونڈوزکا نیا کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم ونڈوز ٹَین متعارف کرادیا ہے، جو موبائل فون، ٹیبلٹ، پی سی، ایکس باکس گیمز کنسولز وغیرہ پر کارآمد ہوگا، پہلی بار براہِ راست انٹرنیٹ کے ذریعے ونڈوز ٹَین ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا۔

    اس کےعلاوہ ونڈوز ٹَین میں ایک بار پھر سے اسٹارٹ مینیو واپس آگیا ہے ،جو ونڈوز ایٹ سے ہٹا لیا گیا تھا، کمپنی کا کہنا ہے کہ اسٹارٹ مینیو کی واپسی کا مقصد ونڈوزسیون اورایٹ کے صارفین کو ہم آہنگ کرنا ہے۔

    WINDOWS

  • تیز ترین انٹرنیٹ کے لیے وائی فائی کے بعد اب لائی فائی

    تیز ترین انٹرنیٹ کے لیے وائی فائی کے بعد اب لائی فائی

    تیز ترین انٹرنیٹ کے لیے وائی فائی کےبعد لائی فائی کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا ہے۔

    برطانوی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے روشنی کی مدد سے دس گیگا بِائٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے ڈیٹا منتقل کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے،وائی فائی کے بعد انٹرنیٹ پربغیر تاروں کےمعلومات منتقل کرنے والی اس ٹیکنالوجی کو ‘لائی فائی’ کا نام دیا گیا ہے،لائی فائی ایک سستی ٹیکنالوجی ہے جس میں مخصوص ایل ای ڈی بلبوں کے ذریعے انتہائی کم خرچ پر انتہائی تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کیا جا سکے گا۔

  • سیلفی بنانے والوں کے لئے انوکھا ہیٹ

    سیلفی بنانے والوں کے لئے انوکھا ہیٹ

    سیلفی تصاویر بنانے والے دیوانوں کیلئےانوکھا ہیٹ متعارف کرادیا گیا ہے۔

    سیلفی تصاویر بنا کرسوشل میڈیا پراپ لوڈ کرنے کا رواج جوبن پر ہے،ایسے ہی دیوانوں کے لئےایک ایسا ہیٹ متعارف کروایا گیا ہے، جس کی مدد سےکسی بھی وقت کسی بھی اینگل سے اپنی ہی تصویر لےسکتے ہیں۔

    اس ہیٹ میں ایک ٹیبلٹ فکس ہے،جسے تین سو ساٹھ ڈگری پرگھمایا جا سکتا ہے۔

  • داغ دھبوں سےمحفوظ قمیض تیارکرلی گئی

    داغ دھبوں سےمحفوظ قمیض تیارکرلی گئی

    لباس پر لگنے والے داغوں سے اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،امریکی طالبعلم نےایسی قمیض تیارکرلی ہے جس پرداغ لگتےہی نہیں ہیں۔

    کپڑوں پرداغ لگ جانا عام بات ہے اوراکثر داغ ایسے بھی ہوتے ہیں جو دھلنےکا نام ہی نہں لیتےتاہم ایک امریکی طالبعلم نےایسا کپڑا تیارکرلیا ہےجسکی خاصیت یہ ہے کہ اس پر کوئی داغ نہیں لگتا، سیلیکا فائبرزسے تیارکی گئی یہ قمیض پہن کرکیچڑ میں گر جائیں یا آئل،آئس کریم، کیچ اپ، سالن کچھ بھی انڈیل دیں قمیض پرداغ نہیں لگے گا۔

  • اینڈرائیڈ اسمارٹ ہیلمٹ بھی سامنےآگیا

    اینڈرائیڈ اسمارٹ ہیلمٹ بھی سامنےآگیا

    اینڈرائیڈ کی دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں رہا اینڈرائیڈ اسمارٹ ہیلمٹ بھی سامنے آگیا ہے۔

    ماہرین نے ایک ایسا اینڈرائیڈ اسمارٹ ہیلمٹ تخلیق کیا ہےجس میں کیمرے اور پروسیسر نصب کئے گئےہیں۔اس ہیلمٹ کواسمارٹ فون کے ذریعے استعمال کیا جائےگا،اسمارٹ ہیلمٹ سےتصاویربھی لی جاسکتی ہیں اوراس میں موجود کیمرے کی مدد سےیہ جاننا آسان ہوجائیگا کہ جس شخص نے ہیلمٹ پہنا ہےوہ کیا کر رہا ہے،اس ہیلمٹ کو اگلے ماہ صارفین کے لئےمارکیٹ میں پیش کردیا جائیگا۔

  • تھری ڈی ٹیکنالوجی مصنوعی اعضاء کی تیاری میں معاون ثابت ہوگی

    تھری ڈی ٹیکنالوجی مصنوعی اعضاء کی تیاری میں معاون ثابت ہوگی

    تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی سےخودساختہانسانی اعضا کی تیاری میں سائنسدانوں کواہم پیش رفت میں ہوئی ہے،مستقبل میں اس سےانسانی مدافعتی نظام کےمطابق اعضاء تیار کیےجاسکیں گے۔

    امریکی ریاست کیلیفورنیا میں امریکی وچینی سائنسدانوں کی مشترکہ ٹیم تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کی مدد سےخودساختہ انسانی کی اعضاء کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

    سائنسدانوں کا کہنا ہےکہ اگر بائیوفیبریکشن کا تجربہ کامیاب رہا تو بائیلوجیکل انک کو نوزل سے تھری ڈی پرنٹر میں استعمال کرکے خود ساختہ انسانی اعضاء تشکیل دیئے جاسکیں گے۔

    سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انسان کا مدافعتی نظام کسی ڈونرکےعطا کردہ اعضا کو مسترد کرسکتا ہے،لیکن تھری ڈی پرنٹنگ سے تیارکردہ خودساختہ اعضا انسان کےمدافعتی نظام کےعین مطابق ہوگا۔