Tag: tedros-adhanom

  • آنے والی وباؤں سے نمٹنے کیلیے عالمی ادارہ صحت کا اہم اقدام

    آنے والی وباؤں سے نمٹنے کیلیے عالمی ادارہ صحت کا اہم اقدام

    جینیوا : عالمی ادارۂ صحت کی سالانہ اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں مستقبل میں عالمی وباؤں سے بہتر طور پر نمٹ سکنے کی تیاری کی غرض سے ایک نئے بین الاقوامی سمجھوتے پر مذاکرات کرنے کا کہا گیا ہے۔

    عالمی ادارۂ صحت کی اسمبلی نے یورپی یونین، جاپان اور دیگر کی جانب سے پیش کردہ اس قرارداد کی پیر کے روز ایک وڈیو کانفرنس کے دوران متفقہ منظوری دی۔

    مذکورہ قراداد میں کورونا وائرس کی عالمگیر وباء پر عالمی ادارۂ صحت اور دنیا کی حکومتوں کے ناکافی ردعمل کا اعتراف کیا گیا ہے۔ اس میں زور دیا گیا ہے کہ ایک عملی گروپ تشکیل دیا جائے جو مستقبل کے وبائی امراض پر عالمی ادارۂ صحت کے زیادہ ٹھوس ردعمل کیلئے مخصوص ہو۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین نے تجویز دی کہ ایک ایسے نئے سمجھوتے پر بات چیت کو ترجیح دی جانی چاہیے جو مستقبل کی عالمی وباؤں کیلئے تیاری اور ردعمل وضع کرے۔

    ایک آزاد پینل کووِیڈ 19 پر عالمی ادارۂ صحت اور حکومتوں کی جانب سے ردعمل کا جائزہ لیتا رہا ہے۔ اس پینل نے عالمی ادارۂ صحت اور حکومتوں کی قانونی ذمہ داریوں کو تقویت دینے کیلئے ایک نئے سمجھوتے کی تجویز بھی دی ہے۔

    عالمی ادارۂ صحت ایک سہ روز جنرل اسمبی اجلاس منعقد کرے گا جس کا آغاز 29 نومبر کو ہو گا۔ رکن ممالک مجوزہ عملی گروپ کی بات چیت کی بنیاد پر ایک نئے سمجھوتے کے فوائد پر جامع تبادلۂ خیال کا ارادہ رکھتے ہیں۔

  • دنیا کوویڈ 19 جیسی کسی بھی وبا کا مقابلہ کرنے زیادہ تیار رہے، ڈبلیو ایچ او نے خبردار کردیا

    دنیا کوویڈ 19 جیسی کسی بھی وبا کا مقابلہ کرنے زیادہ تیار رہے، ڈبلیو ایچ او نے خبردار کردیا

    جینیوا : ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم گبریوسس نے کہا ہے کہ دنیا کو اگلی وبا کے لیے خود کو بہتر طور پر تیار کرنا چاہیے۔

    ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے ممالک پر ہیلتھ سیکٹر میں سرمایہ کاری پر بھی زور دیا ہے، برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق دسمبر 2019 میں چین میں پہلے کورونا کیس سامنے آنے کے بعد سے اب تک عالمی سطح پر کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے جبکہ آٹھ لاکھ 90 ہزاراموات ہوئی ہیں۔

    ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے پیر کو جنیوا میں نیوز بریفنگ میں بتایا کہ کورونا آخری وبا نہیں ہوگی، تاریخ ہمیں سکھاتی ہے کہ وبائی امراض زندگی کی ایک حقیقت ہیں لیکن جب آئندہ کوئی وبا آئے تو دنیا کو تیار رہنا چاہیے، اس وقت کے مقابلے میں زیادہ تیار ہونا چاہیے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں پچھلے چوبیس گھنٹے میں 90 ہزار 802 نئے کیسز کا اضافہ ہوا ہے جو ایک دن میں سامنے آنے والے کیسز کا نیا عالمی ریکارڈ ہے۔

    متاثرین کی تعداد 42 لاکھ چارہزار 613 ہوگئی ہے، نئے مریض سامنے آنے کے بعد انڈیا، برازیل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کیسز کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈیا کے کچھ حصوں کو کورونا کی دوسری لہرکا سامنا ہے اور کیسز کی تعداد میں اضافے کی وجہ ٹیسٹ کی تعداد میں اضافہ اور لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی میں نرمی ہے۔

    پچھلے چوبیس گھنٹے میں بھارت  میں 969 کورونا مریضوں کی ہلاکت سے مرنے والوں کی تعداد 71 ہزار 642 ہوگئی ہے۔

    امریکہ میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 62 لاکھ 96 ہزار629 ہے۔ اب تک ایک لاکھ 89 ہزار 144افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر ممالک میں اب تیسرے نمبر پر برازیل ہے جہاں متاثرین کی تعداد 41 لاکھ 37 ہزار ہے جبکہ ایک لاکھ 26ہزار 650 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

  • ڈاکٹرٹیڈروس کی صحت کےشعبےمیں پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھنےکی یقین دہانی

    ڈاکٹرٹیڈروس کی صحت کےشعبےمیں پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھنےکی یقین دہانی

    اسلام آباد : ڈی جی ڈبلیوایچ او  کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈ روس نے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے ملاقات میں صحت کےشعبے میں پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ڈی جی ڈبلیوایچ او ڈاکٹر ٹیڈروس نے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے ملاقات کی ، ملاقات میں عالمی ادارہ صحت کے ایشیا کے ریجنل ڈائریکٹر احمد المدھاری اور ملینڈاگیٹس فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر کرسٹو فرایلیس بھی موجود تھے۔

    ملاقات میں پاکستان میں پولیوکے خاتمےاور حاصل اہداف سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ شاہ محمودقریشی نے پولیو کے وائرس سے نمٹنے کے لئے ڈبلیوایچ او کی خدمات کو سراہا۔

    ڈاکٹرٹیڈروس کی صحت کے شعبےمیں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنےکی یقین دہانی کرائی۔

    مزید پڑھیں : وفاقی وزیرصحت کی سربراہ ڈبلیوایچ او سے ملاقات،شعبہ صحت میں بھرپور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

    یاد رہے گذشتہ روز ڈاکٹرٹیڈروس نے وزیر صحت عامر کیانی سے ملاقات اور قومی پولیو ایمرجنسی آپریشنز سینٹرکا دورہ کیا تھا، وفاقی وزیر صحت نے سربراہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ٹیڈروس ایدھنم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت پولیو کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے، پولیو ورکرز قومی ہیرو ہیں۔

    سربراہ ڈبلیوایچ او کا کہنا تھا کہ پاکستان کوپولیو سے مکمل پاک کرنے کا وقت آگیا ہے، انسداد پولیو کے لئے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں، قومی ایمرجنسی سینٹر کے عملے کی کارکردگی خوش آئند ہے۔

    ،ڈاکٹرٹیڈروس نے مزید کہا تھا حکومت پاکستان کی اصلاحات کا مقصد صحت عامہ میں بہتری ہے، پاکستان اجتماعی کوششوں سے جلد پولیو سے پاک ہو جائے گا۔

  • وفاقی وزیرصحت کی سربراہ ڈبلیوایچ او سے ملاقات،شعبہ صحت میں بھرپور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

    وفاقی وزیرصحت کی سربراہ ڈبلیوایچ او سے ملاقات،شعبہ صحت میں بھرپور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

    اسلام آباد : سربراہ ڈبلیوایچ او نے وفاقی وزیرصحت عامرکیانی سے ملاقات میں شعبہ صحت میں بھرپور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا، عامرکیانی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کےوژن کےمطابق شعبہ صحت اولین ترجیح ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیرصحت عامرکیانی سے عالمی ادارہ صحت کےسربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایدھنم کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پاکستان کی مجموعی صحت کی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    عامرکیانی نے سربراہ ڈبلیوایچ اوکوشعبہ صحت کےنظام ، چیلنجز،اصلاحات وتدارک پر بریفنگ دی۔

    وفاقی وزیرصحت نے کہا وزیراعظم کےوژن کےمطابق شعبہ صحت اولین ترجیح ہے، غربت کی لکیرسےنیچےرہنےوالےحکومتی ترجیحات کاحصہ ہیں۔

    عامرکیانی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت مستحق افرادکوہیلتھ کارڈزفراہم کررہی ہے، 2019کےاختتام تک نصف ملکی آبادی ہیلتھ کارڈ سے مستفید ہوگی۔

    ملاقات میں سربراہ ڈبلیوایچ او ڈاکٹر ٹیڈروس ایدھنم نے شعبہ صحت میں بھرپورتعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

    مزید پڑھیں :  عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایدھنم پاکستان پہنچ گئے

    یاد رہے گذشتہ روز عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایدھنم  پاکستان پہنچے تھے ، سلام آباد ایئر پورٹ پر وزارت صحت اور ڈبلیو ایچ او کے مقامی حکام نے ڈاکٹر ٹیڈروس کااستقبال کیا، وہ سات جنوری تک پاکستان میں قیام کریں گے، دورے کے موقع پر سربراہ ڈبلیو ایچ او وزیراعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کریں گے۔

    علاوہ ازیں ڈاکٹرٹیڈروس سات جنوری کو پولیو ڈونرکانفرنس میں شریک ہوں گے، وزیر صحت کی زیرصدارت ڈونرکانفرنس وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوگی، پاکستان کانفرنس میں دنیا کو انسداد پولیو سے متعلق اپنے اقدامات سے آگاہ کرے گا۔

  • عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایدھنم پاکستان پہنچ گئے

    عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایدھنم پاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد : عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایدھنم  پاکستان پہنچ گئے، اسلام آباد ایئر پورٹ پر وزارت صحت اور ڈبلیو ایچ او کے مقامی حکام نے ڈاکٹر ٹیڈروس کااستقبال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس دوروزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ سات جنوری تک پاکستان میں قیام کریں گے، دورے کے موقع پر سربراہ ڈبلیو ایچ او وزیراعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کریں گے۔

    اس کے علاوہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایدھنم  وزیر صحت اور ڈی جی ہیلتھ سے بھی ملاقات کریں گے، سربراہ ڈبلیو ایچ او کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے، ڈاکٹر ٹیڈروس پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا دورہ بھی کریں گے، جہاں ان کو پاکستان میں کیے جانے والے انسداد پولیو کے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔

    علاوہ ازیں ڈاکٹرٹیڈروس سات جنوری کو پولیو ڈونرکانفرنس میں شریک ہوں گے، وزیر صحت کی زیرصدارت ڈونرکانفرنس وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوگی، پاکستان کانفرنس میں دنیا کو انسداد پولیو سے متعلق اپنے اقدامات سے آگاہ کرے گا۔

    مزید پڑھیں: سربراہ ڈبلیوایچ او ڈاکٹر ٹیڈروس ایدھنم کل پاکستان پہنچیں گے

    پاکستان ڈونرز کو انسداد پولیو کیلئے3سالہ ضرورتوں سے آگاہ کرے گا، کانفرنس میں سعودی عرب، جاپان، آسٹریلیا، برطانیہ،جرمنی اور کینیڈا کے نمائندے کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

    اس کے علاوہ بین الاقوامی نتظیموں ڈبلیوایچ او، یونیسیف، بل اینڈ میلنڈگیٹس فاؤنڈیشن کے نمائندے بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

  • سربراہ ڈبلیوایچ او ڈاکٹر ٹیڈروس ایدھنم کل پاکستان پہنچیں گے

    سربراہ ڈبلیوایچ او ڈاکٹر ٹیڈروس ایدھنم کل پاکستان پہنچیں گے

    اسلام آباد: سربراہ ڈبلیوایچ اوڈاکٹرٹیڈروس ایدھنم کل پاکستان پہنچیں گے، دورے میں سربراہ ڈبلیو ایچ او وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیرصحت، ڈی جی ہیلتھ سے ملاقاتیں کریں گے اور 7 جنوری کو پولیو ڈونر کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا نے انسداد پولیو کے لئے پاکستان کے اقدامات کا بھرپور اعتراف کرلیا ، سربراہ ڈبلیوایچ اوڈاکٹرٹیڈروس ایدھنم کل پاکستان پہنچیں گے، سربراہ عالمی ادارہ صحت دو روز تک پاکستان میں قیام کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سربراہ ڈبلیو ایچ او وزیراعظم عمران خان سےملاقات کریں گے جبکہ ڈاکٹر ٹیڈروس کی وفاقی وزیر صحت، ڈی جی ہیلتھ سے بھی ملاقات ہوگی۔

    دورے کے دوران ڈاکٹر ٹیڈروس پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا دورہ کریں گے، جہاں انھیں انسداد پولیوکے لئے اقدامات پربریفنگ دی جائے گی۔

    ڈاکٹرٹیڈروس7جنوری کوپولیوڈونر کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے، پاکستان کانفرنس میں دنیا کو انسداد پولیو سےمتعلق کارکردگی اور ڈونرز کو پولیوسے متعلق آئندہ 3 سال کی ضروریات سےآگاہ کرے گا۔

    ذرائع کے مطابق سعودی عرب، جاپان، کینیڈا، آسٹریلیا، برطانیہ، جرمنی کے نمائندے کانفرنس میں شرکت کریں گے جبکہ ڈبلیوایچ او ، یونیسیف، بل اینڈمیلنڈاگیٹس فاؤنڈیشن شرکت کرے گی۔

    خیال رہے سربراہ ڈبلیوایچ اوڈاکٹرٹیڈروس پہلی بارپاکستان آرہےہیں۔

    یاد رہے 24 اکتوبر قومی پولیومہم سے متعلق ڈبلیو ایچ او کی غیرجانبداررپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ گزشتہ قومی انسداد پولیو مہم تاریخ کی کامیاب ترین مہم ثابت ہوئی۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا ملکی تاریخ میں پہلی بار 98 فیصد بچوں کوپولیو قطرےپلائے گئے اور گزشتہ قومی پولیومہم میں 2 فیصد بچے ویکسین سے محروم رہے۔

    واضح رہے پاکستان ،افغانستان اور نائجیریا دنیا کے آخری تین ممالک ہیں، جہاں پولیو جیسی بیماری آج بھی موجود ہے، کچھ مہینے قبل عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا تھا کہ دنیا پولیو کے خاتمے کے قریب پہنچ چکی ہے، اس لیے عالمی برادری کو پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

    اسی سلسلے میں پاکستان پر سفری پابندیاں بھی عائد کی گئیں تھیں اور پاکستان کا کوئی بھی شہری بغیر پولیو کلیئرنس اور ویکسین لیے بغیر بین الاقوامی سفر نہیں کرسکتا۔

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان اور افغانستان بدستور پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں ملوث ہیں، پاک افغان سرحدی مہاجرین پولیو پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں۔