Tag: teen arrested

  • شاپنگ مال میں فائرنگ کا منصوبہ، 17 سالہ نوجوان گرفتار

    شاپنگ مال میں فائرنگ کا منصوبہ، 17 سالہ نوجوان گرفتار

    ڈلاس: امریکی ریاست ٹیکساس میں قائم شاپنگ مال میں فائرنگ کی منصوبہ بندی کرنے والے 17 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق 17 سالہ مسلم نوجوان متین عزیزی کی شدت پسند تنظیم داعش سے روابط تھے جس سے متاثر ہوکر اس نے دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کی، تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نواجوان کو حراست میں لے لیا ہے۔

    امریکی پولیس حکام نے گرفتاری سے متعلق کہا ہے کہ ملزم کی جانب سے شاپنگ مال میں حملے کی منصوبہ بندی کی جاچکی تھی، ملزم رواں ماہ مئی کے وسط میں حملہ کرنا چاہتا تھا علاوہ ازیں اس نے حملے کو کامیاب بنانے کے لیے دیگر لوگوں کو اپنے ساتھ ملانے کی کوشش بھی کی۔

    امریکا: ریستوران میں برہنہ شخص کی فائرنگ، 4 افراد ہلاک، 2 زخمی

    پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزم نے حملے کی منصوبہ بندی کے تحت تقریبا 1 ہزاز 4 سو ڈالرز کے ہتھیار اور دیگر جرائم میں استعمال ہونے والے آلات خریدے، تاہم پولیس نے خفیہ اطلاعات اور بھرپور کارروائی کے ذریعے ایک بڑے پیمانے پر ہونے قتل عام سے شہریوں کو بچا لیا۔

    دوسری جانب ملزم متین عزیزی نے پولیس کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی صورت اس حملے کو کامیاب بنانا چاہتا تھا، اس کی خواہش تھی کہ وہ پاکستان جائے جہاں سے وہ افغانستان کا سفر کرے اور داعش میں شمولیت اختیار کرے۔

    عوامی باتھ روم میں پستول بھولنے پراسکول ٹیچرگرفتار

    خیال رہے کہ ملزم امریکا میں واقع ’پلینو ویسٹ ہائی اسکول‘ کا طالب علم ہے جسے اسکول کیمپس سے گرفتار کیا گیا ہے، نوجوان متین عزیزی کے خلاف دہشت گردی کے الزام کے تحت کارروائی جاری ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • قرآن شریف کی بے حرمتی کرنے والا سعودی نوجوان گرفتار

    قرآن شریف کی بے حرمتی کرنے والا سعودی نوجوان گرفتار

    ریاض: سعودی عرب میں قرآن شریف کی بے حرمتی کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے نوعمر لڑکے کو گرفتار کرلیا گیا۔

    سعودی عرب کے اخبار عکاظ کے مطابق سعودی نوجوان نے قرآن شریف کی بے حرمتی اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس نوجوان سے شدید نفرت کا اظہار کیا گیا اور نوجوان کو گرفتار کرکے گردن زنی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا جس کے بعد نوجوان کو اس قبیح فعل کے جرم میں اتوار کی رات کو گرفتار کیا گیا۔

    اس ضمن میں ریاض پولیس کے ترجمان جنرل فواز المیمن نے بتایا کہ ریاض پولیس کے پاس یہ صلاحیت موجود تھی کہ وہ نوجوان کو شناخت کرکے اس کا ٹھکانہ تلاش کرلے چنانچہ نوجوان کو ڈھونڈ کر گرفتار کرلیا گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ وہ ایک 15 سالہ نوجوان ہے اس لیے اسے سماجی خدمات کے حراستی مرکز میں رکھا گیا ہے، ریاض کے پراسیکیوٹر آفس کو اس واقعے کی اطلاع دے دی گئی ہے اور جلد لڑکے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    خیال رہے کہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا استعمال کرنے والے ہزاروں نے اس پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ بھی چلایا تاکہ اسے سزا دے جاسکے۔

    لوگوں نے یہ ویڈیو شیئر نہیں کی کہ اس سے لوگوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچے گی تاہم لوگوں نے اس نوجوان کی تصویر خوب شیئر کی اور حکام سے اسے سزا دینے کا بھرپور مطالبہ کیا۔

    سوشل میڈیا پر متعدد افراد نے نوجوان کو سزائے موت یعنی سرقلم کرنے کا مطالبہ کیا۔