Tag: teen bahadur

  • اینی میٹڈ فلم تین بہادر ریوینج آف بابا بالم کا ٹیزر ٹریلر ریلیز

    اینی میٹڈ فلم تین بہادر ریوینج آف بابا بالم کا ٹیزر ٹریلر ریلیز

    کراچی : وادی اینیمیشن اور اے آر وائی فلمز کی مشترکہ پیشکش اینی میٹڈ فلم تین بہادر ریوینج آف بابا بالم کا ٹیزر ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

    بچوں میں اچھائی کی امنگ جگانے،ہمت بڑھانے اور دنیا کو بچانے ایک بار پھر تین بہادر آرہے ہیں، وادی اینی میشن اور اے آر وائی فلمز کی مشترکہ پیشکش تین بہادر ریوینج آف بابا بالم کا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، فلم کی کریٹو ڈائریکٹر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے ہیں ۔

    تین بہادر کے سیکوئل میں اداکار بہروز سبزواری ،اداکارہ سروت گیلانی ، احمد علی بٹ ، زیبا شہناز ، علی گل پیر اور معروف اداکار اور جیتو پاکستان کے میزبان فہد مصطفی صداکاری کریں گے جبکہ موسیقی گلوکار شیراز اپل نے ترتیب دی ہے۔

    Co2gm9-WIAAJzRd

    تین بہادر ایسے باہمت تین بچوں کی کہانی ہے جو ایک ایسے محلے میں رہتے ہیں جو کہ جرائم کا گڑھ ہے، ناقابل یقین سپر پاورز کی مدد سے یہ تین بچے اپنے معاشرے کو جرائم پیشہ عناصر کے شر سے نجات دلاتے ہیں۔

    Co6m-3QXEAAzrga

    فلم کے کرداروں میں سعد، کامل اور آمنہ کیساتھ مٹھو ہے جو دوستوں کیساتھ مل کر ہر مشکل کا سامنا کرے گا، اینیمیٹڈ فلم تین بہادر ریوینج آف بابا بالم رواں سال اے آر وائی فلمز کے بینر تلے ریلیز کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ شرمین عبید چنائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’تین بہادر‘ پاکستان کی پہلی اینیمیٹد فلم تھی جسے ملک بھر میں نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں میں بھی بھرپور پذیرائی ملی۔

     

  • اے آر وائی فلمز کی اینیمیٹڈ فیچر فلم "تین بہادر” کے سیکوئل کا فرسٹ لُک جاری

    اے آر وائی فلمز کی اینیمیٹڈ فیچر فلم "تین بہادر” کے سیکوئل کا فرسٹ لُک جاری

    کراچی: اے آر وائی فلمز اور وادی اینی میشنز کے بینر تلے پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ فیچر فلم "تین بہادر” کے سیکوئل کا فرسٹ لُک جاری کردیا گیا۔

    دو ہزار پندرہ میں دھوم مچانے والے تین بہادر ایک بار پھر بڑے پردے پر آرہے تین بہادر دی ریونج آف بابا بالم کا فرسٹ لُک جاری کردیا گیا۔

    فلم میں سعد،کامل اور آمنہ کیساتھ مٹھو ہے جو دوستوں کیساتھ مل کر ہر مشکل کا سامنا کرے گا، اینیمٹڈ فلم اے آروائی فلمز اور وادی اینی میشنز کی مشترکہ پیش کش ہے۔

    شرمین عبید چنائے فلم کی کریٹیو ڈائریکٹر ہیں۔فلم سال کے آخر میں ریلیز کی جائے گی ۔

  • فہد مصطفیٰ ’تین بہادر‘کے سیکوئل میں صداکاری کریں گے

    فہد مصطفیٰ ’تین بہادر‘کے سیکوئل میں صداکاری کریں گے

    پاکستان کے ناموراداکار اور ’جیتوپاکستان‘ کے میزبان فہد مصطفیٰ پاکستانی کی پہلی انیمیٹڈ فلم تین بہادر کے سیکوئل میں صدا کاری کے جوہر دکھائیں گے۔

    ہپ ان پاکستان ڈاٹ کام نامی ایک ویب سائٹ کے مطابق فہد مصطفیٰ تین بہادر کے سیکوئل میں صدا کاری کریں گے تاہم ان کے کردار کے بارے میں فی الحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

    تین بہادر کے پہلے پارٹ میں بہروز سبزواری، خالد احمد اور بسام شازلی اپنی صدا کاری کے جوہردکھاچکے ہیں۔

    شرمین عبید چنائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’تین بہادر‘ پاکستان کی پہلی اینیمیٹد فلم ہے جسے ملک بھر میں نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں میں بھی بھرپورپذیرائی ملی۔

    فہد مصطفیٰ کے بارےمیں یہ بھی اطلاعات ہیں کہ وہ بالی وڈ کی فلموں میں بھی جلد رونما ہوں گے۔

    مصدقہ اطلاعات کے مطابق فہد مصطفیٰ ’ماہِ میر‘ لیڈنگ رول کررہے ہین اور ان کے ساتھ عمران علی بھی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

    تین بہادر ایسے باہمت تین بچوں کی کہانی ہے جو ایک ایسے محلے میں رہتے ہیں جو کہ جرائم کا گڑھ ہے، ناقابل یقین سپر پاورز کی مدد سے یہ تین بچے اپنے معاشرے کو جرائم پیشہ عناصر کے شر سے نجات دلاتے ہیں۔

  • تین بہادر نےباکس آفس پرریکارڈ بزنس کرکےتہلکہ مچا دیا

    تین بہادر نےباکس آفس پرریکارڈ بزنس کرکےتہلکہ مچا دیا

    کراچی : اے آروائی فلمز اور وادی اینی میشن کی پیش کش تین بہادر نےباکس آفس پرریکارڈ بزنس کرکےتہلکہ مچا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی فلمز،وادی اینی میشن کی پیشکش تین بہادرنےریکارڈ بزنس کر کے آئس ایج اورٹوائے اسٹوری کوبھی پیچھے چھوڑ دیا۔

    پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فیچر فلم نے اپنی نمائش کےدن سے ہی خاص طور پر ننھے فلم بینوں کی توجہ حاصل کررکھی ہے۔

    فلم دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعدادسینما گھروں کارخ کررہی ہے۔تین بہادر نے پاکستان میں ہالی ووڈ کی آئس ایج۔ٹوائے اسٹوری اور ری او جیسی فلموں سے بھی زیادہ بزنس کرکے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

  • فلم تین بہادر نے کراچی کے بعد لاہورمیں بھی  دھوم مچا دی

    فلم تین بہادر نے کراچی کے بعد لاہورمیں بھی دھوم مچا دی

    لاہور : اے آروائی فلمز کی پیشکش اور پاکستان کی پہلی اینیمیٹیڈ فلم تین بہادر کی دھوم کراچی کے بعد لاہورمیں بھی مچ گئی، فلم کی ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے نے اپنی ٹیم کے ہمراہ لاہورمیں پریس کانفرنس کی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی کا نیا شاہکار اور ملکی تاریخ کی پہلی اینیمیٹیڈ فلم تین بہادر کی تشہیری مہم کے حوالے سے لاہورمیں کی جانیوالی پریس کانفرنس میں تین بہادر کی ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے ،سی ای او اے آروائی گروپ جرجیس سیجا اور فلم کے سپانسرزنے شرکت کی۔

    تین بہادر کا دوسرا گیت رونقیں گلوکار شیراز اپل نے میڈیا کے سامنے لائیو گاکر ریلیز کیا، اس موقع پر تین بہادر کی شرٹس ،کشنز اور کتابیں بھی متعارف کروائی گئیں۔

    شرمین عبید چنائے نے بتایا کہ فلم میں بچوں کے ذریعے بہادری اور ملک وقوم کیلئے کچھ کرگزرنے کا پیغام دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ میں ہوںشاہد آفریدی،وار اور جلیبی کی عالمگیر کامیابی کے بعد اے آروائی فلمز کی نئی پیشکش تین بہادر کی ایڈوانس بکنگ شروع ہو چکی ہے، جبکہ مذکورہ فلم بائیس مئی سے ملک بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

  • اے آر وائی فلمز کی کاوش،3بہادر کا ٹریلر ریلیز

    اے آر وائی فلمز کی کاوش،3بہادر کا ٹریلر ریلیز

    کراچی: اےآر وائی فلمز کی ایک اور کاوش، پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ فیچر فلم تین بہادر کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

    وادی اینیمیشن کی پیشکش فلم تین بہادر کا ٹریلر جاری کردیا گیا،تین بہادر پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ فیچر فلم ہے ۔

    یہ فلم اے آر وائی فلمز کی جانب سے بائیس مئی سے ملک کے تمام سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

    اس مووی کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس کے کردار ، اور مناظر بچوں کے اپنے ماحول سے متعلق ہیں اور وہ بچے جو اب تک غیر ملکی اینیمیٹڈ فلمیں دیکھتے تھے انہیں ’تین بہادر‘ میں اپنے ماحول سے متعلق بہت کچھ دیکھنے کو ملے گا۔

    اس فلم کی کہانی تین بچوں( آمنہ، سعدی اور کامل) کے گرد گھومتی ہے جو کہ اپنے گاؤں کو بچانے کے لئے ایک لمبے اور پر خطر سفرپرنکلے ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ آیا یہ بچے برائی کو شکست دے کر اپنے گاؤں کا امن بحال کرنے میں کامیاب ہو پائیں گے۔

  • پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ فلم ’تین بہادر‘2015 میں ریلیزہوگی

    پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ فلم ’تین بہادر‘2015 میں ریلیزہوگی

    کراچی: پاکستان کی پہلی تھری ڈی اینیمٹڈ فلم ’تین بہادر‘وادی اینیمیشنز، ایس او سی فلمز اور اے آر وائی فلمز کے اشتراک سے 2015 میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

    بچوں کے لئے بنائی جانے والی ایڈونچر مووی کا فرسٹ لک، اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال اور وادی اینیمیشن کی سی ای او شرمین عبید چنائے نے مقامی سینما میں ایک پریس کانفرنس کے دوران پیش کیا۔

    اس مووی کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس کے کردار ، اور مناظر بچوں کے اپنے ماحول سے متعلق ہیں اور وہ بچے جو اب تک غیر ملکی اینیمیٹڈ فلمیں دیکھتے تھے انہیں ’تین بہادر‘ میں اپنے ماحول سے متعلق بہت کچھ دیکھنے کو ملے گا۔

    مرکزی خیال

    اس فلم کی کہانی تین بچوں( آمنہ، سعدی اور کامل) کے گرد گھومتی ہے جو کہ اپنے گاؤں کو بچانے کے لئے ایک لمبے اور پر خطر سفرپرنکلے ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ آیا یہ بچے برائی کو شکست دے کر اپنے گاؤں کا امن بحال کرنے میں کامیاب ہو پائیں گے۔

    ٹریلر

    اس موقع پر اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کے بچے بے حد بہادر ہیں اور ہمیں ان کو آگے لانا ہوگا، یہ فلم انہی کے لئے بنائی گئی ہے

    وادی اینیمیشن کی سی ای او شرمین عبید چنائے نے اس موقع پرکہا کہ یہ ایک مشکل کام تھا لیکن ہمارے قابل اینیمیٹرز کی ٹیم نے اسے انتہا ئی خوبی کے ساتھ پایۂ تکمیل تک پہنچایا ہے۔

     

    ’تین بہادر‘ آئندہ سال موسمِ گرما میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔